|
فارسی کے سینئر اِسکالر اور اردو کے ممتاز شاعر ڈاکٹر ولی الحق انصاری کا اِنتقال
30.01.2013, 01:05am , بدھ (GMT+1)
ندیم صدیقی
لکھنو سے ملنے والی اِطلاع کے مطابق لکھنو یونیورسٹی کے شعبہ فارسی کے سابق صدر۸۹ سالہ ڈاکٹر محمد ولی الحق انصاری لکھنو میں رِحلت کر گئے۔
عرفی شیرازی پر ان کا کام اُردو اور انگریزی میں ’مقالاتِ عرفی شیرازی‘کے نام سے 1978ء میں شائع ہو چکا ہے۔ڈِی لٹ مقالہ ”کلیات عرفی شیرازی “ضخیم ہونے کے سبب کئی جِلدوں پر مشتمل ہے جوخدا بخش اور نٹیل لائبریری پٹنہ اور تہران سے شائع ہو چکا ہے۔ اسی طرح علمائے فرنگی محل پر بھی ان کا کام بہت اہمیت کا حامل ہے۔
مرحوم کی خود نوشت سوانح بھی ’مدو جزر‘۲۰۰۷ میں رامپور سے شائع ہو چکی ہے۔ ڈاکٹر ولی الحق انصاری۱۱ دسمبر 1927 کو پیدا ہوئے تھے ۔وہ اُردو کے ایک اچھے شاعر کے طور پر بھی اپنا ممتاز مقام رکھتے تھے۔ ان کے کئی شعری مجموعے شائع ہو چکے ہیں
لکھنو یونیورسٹی کے شعبہ ¿ فارسی سے بہ حیثیت صدر رڈاکٹر محمد ولی الحق انصاری ۱۹۸۸ میں ریٹائرڈ ہوئے تھے۔ مرحوم پروفیسر محمد ولی الحق انصاری کو حکومت ایران کئی بار اپنے اعلیٰ اعزاز سے نواز چکی ہے۔ جس میں سعدی شیرازی ایوارڈ خصوصیت کا حامل ہے یہ ایوارڈ، ہند میں فارسی ادب کے چار اسکالرز کو ملا ہے جن میں محمد ولی الحق انصاری کا نام نمایاں ہے۔ مرحوم کا جسد خا کی آج منگل کی دوپہر سپردِ لحد کیا جائے گا۔
|