15.10.2026, 09:19pm , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام محمد یوسف 59 سال کی عمر میں انتقال کرگئے
03.02.2013, 10:18am , اتوار (GMT+1)

 بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ جام محمد یوسف کے انتقال پر تعزیت کے لئے لوگ ان کی کراچی میں رہائش گاہ پہنچ گئے اور اہل خانہ سے افسوس کا اظہار کیا۔

 کراچی میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام محمد یوسف کے گھر پر ان کے انتقال پر تعزیت کے لئے لوگوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔خیابان بدر ڈیفنس ہاوٴسنگ اتھارٹی میں واقع رہائش گاہ پر تعزیت کے لئے مختلف شعبہ زندگی اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے افراد پہنچے۔جام محمد یوسف کے اہل خانہ ان کی تدفین کے لئے آبائی علاقے لسبیلہ روانہ ہوگئے۔

اس موقع پر تعزیت کے لئے آنے والوں نے جام محمد یوسف کی موت کو بلوچستان کا نقصان قرار دیا۔

........................

سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام محمد یوسف 59 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

جام یوسف کا تعلق بلوچستان کے ضلع لسبیلہ سے تھا، ان کا انتقال دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوا ۔

‎جام یوسف کو اسلام آبادمیں ان کی رہائش گاہ پر طبعیت خراب ہونے پر پمز اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر پمز اسپتال ڈاکٹر فرخ جمال کے مطابق جام محمد یوسف اسپتال منتقل کرنے سے پہلے ہی حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے تھے، ان کا کہناتھاکہ جام یوسف کا پوسٹ مارٹم نہیں کیا جائیگا۔

جام محمد یوسف کے انتقال کی خبر سنتے ہی مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین، نیلوفر بختیار سمیت دیگر رہ نما پمز اسپتال پہنچ گئے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر پمز کے مطابق جام یوسف کی میت آج 9 بجے کراچی روانہ کی جائے گی ، جام محمد یوسف کی میت کراچی سے ضلع لسبیلہ منتقل کی جائے گی، جہاں ان کی نماز جنازہ کے بعد تدفین کی جائے گی۔ نجکاری کے وفاقی وزیر جام محمد یوسف کا انتقال 59 سال کی عمر میں ہوا۔

ان کا شماربلوچستان کے ان سیاست دانوں میں ہوتا ہے جنہوں نے وفاقی اورصوبائی دونوں سطحوں پربھرپور سیاسی کرداراداکیا۔ ضلع لسبیلہ کے مشہور جام خاندان سے تعلق رکھنے والے جام محمد یوسف کے والد میر جام غلام قادر ریاست لسبیلہ کے آخری حکمران تھے، جنہوں نے 1955 میں مغربی پاکستان کے ساتھ الحاق کیا۔ 1954 میں پیدا ہونے والے جام محمد یوسف مشرف دور میں 2002 سے 2007 تک وزیراعلٰی بلوچستان رہے۔ وہ 2008 کے انتخابات میں لسبیلہ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

 انہوں نے 2002 میں مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کی اورانتقال کے وقت مسلم لیگ ق بلوچستان کے صدر اورنجکاری کے وفاقی وزیر تھے۔ کئی مرتبہ قومی اور صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہونے والے جام محمد یوسف نے بلوچستان کے سینئر صوبائی وزیر، پانی و بجلی اور ریلویز کے وفاقی وزیر کے طور پر بھی ذمہ داریاں انجام دیں۔

:دیگر مضامین
(02.02.2013) معروف سندھی ادیب اور دانشور سراج الحق میمن انتقال کرگئے
(31.01.2013) آپ چاہیں تو خود دیکھ سکتے ہیں کہ چاند کی پیدائش کی صورت حال کیا ہے
(30.01.2013)  فارسی کے سینئر اِسکالر اور اردو کے ممتاز شاعر ڈاکٹر ولی الحق انصاری کا اِنتقال
(27.01.2013) سید الشہد امام حسین کے روضہ مبارک کی پرانی ضریح کو نئی ضریح سے تبدیل کیا جا رہا ہے
(23.01.2013) بزم اردو ۔ گہر خیرآبادی کوغزل ایوارڈ کے لئے منتخب کر لیا گیا ہے
(23.01.2013) حلقہؑ دانشوراں جدّه کے زیرِ اھتمام سالانہ محفلِ نعت و نعتیہ مشاعرہ
(22.01.2013) پیرس میں امامیہ آرگنائزیشن فرانس اور ہزارہ برادری کے افرا د کی طرف سے مظاہرہ
(21.01.2013) عظیم گلو کارہ مہناز بیگم کی وادی حسین قبر ستان میں تدفین کردی گئی
(20.01.2013) ریڈیو پاکستان کے سابق ڈپٹی کنٹرولر اور معروف شاعر سید رضی ترمذی انتقال کر گئے
(17.01.2013) سیرت امام حسین علیہ السلام .. قسمت دوم۔۔از۔مولانا میرزا محمد جواد (شبیر)۔
(14.01.2013) مرکزی امام بارگاہ جی سکس ٹو اسلام آباد سے برآمد ہونے والا احتجاجی جلوس
(13.01.2013) جو مٹ گیا وہ یزید ہے جو نہ مٹ سکا وہ حسین ہے
(13.01.2013) سال نو کے آغاز کے ساتھ ہی دہشت گردی کی کارروائیوں کا اندازبھی تبدیل
(11.01.2013) معروف صحافی عباس اطہر اور کالم نگار منو بھائی شدید علیل ہیں۔دعا کی درخواست
(10.01.2013) ممتاز نقاد وادیب اور ماہر تعلیم پروفیسر محمد علی صدیقی کراچی میں رِحلت کر گئے
(10.01.2013) برطانوی مسلکی ویب سائیٹ ۔۔ماتم داری ۔۔۔ عدم ادائیگی کی بنا پر بند ہو چکی ہے
(07.01.2013) ہماری عبادت اور صلح امام حسن علیہ السلام اور واقعہ کربلا میں ممثالت۔ سید اکمل حسین
(06.01.2013)  جنسی تشدد سے ہلاک والی بھارتی طالبہ کے حق میں شمع بردار احتجاجی مظاہرہ
(06.01.2013) سابق امیر جامعت اسلامی مرحوم قاضی حسین احمد کی زندگی پر ایک نظر
(05.01.2013) یکم جنوری ٢٠١٣سید افتخار حسین زیدی واشنگٹن میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں