15.10.2026, 11:21pm , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

لندن کے سید مظہر حسین شاہ کاظمی اس جہاں فانی سے کوچ کر گئے
04.02.2013, 01:05am , سوموار (GMT+1)

سید اکمل حسین۔عالمی اخبار لندن
‎لندن کے مشرقی علاقہ میں رہائش پذیر سید مظہر حسین شاہ کاظمی گزشتہ شب اس جہاں فانی سے کوچ کر گئے مرحوم دو روز قبل مشرقی لندن کے اک شفاخانہ میں اپنے کان کے علاج کی غرض سے شفاخانہ میں داخل ہوئے تھے مگر کسی کو کیا معلوم کہ مرحوم اس شفاخانہ میں آخری بار داخل ہو رہے ہیں

علاج کے لئے خون دیا گیا جسس کے بعد مرحوم دو روز رو بہ صحت رہے مگر گزشتہ رات ان کی صحت اچانک خراب ہوئی اور دل کا عارضہ جان لیوا ثابت ہوا۔ مرحوم کی میری آخری ملاقات صفر کی ایک مجلس میں ہوئی جو ان کے دولت کدہ پر منعقد ہوئی تھی دوران گفتگو انہوں نے بتایا کہ وہ تقربیا` ٦٤ برس کی عمر پا چکے ہیں مرحوم کافی عرصے سے فالج کے عارضہ میں متبلا تھے جو ان کی دائیں ٹانگ پر تھا مگر وہ اس سے کافی بہتر تھے اور اپنے روز مرہ کے کام بہ خوبی انجام دیتے تھے۔  ٢٠٠٨ میں سید صاحب زیارت کربلا سے سفر پر گئے جسے قافلے کے ہمراہ وہ تشریف لے گئے تھے اس قافلے میں ناچیز بھی شامل تھا اور مرحوم کے ہمراہ بھی ہم سفر رہنے کا موقع ملا

 مرحوم سے زیارت کے دوران علمی اور ادبی گفتگو بھی ہوتی رہی مرحوم پاکستان ضلع گجرات کے ایک گائوں شادیوال کے رہنے والے تھے اور عزاداری کے حوالے سے ایک معروف ہستی تھے اور شادیوال کے عاشور کا جلوس مرحوم کے نامی ہی منسوب ہے۔  لندن  میں مرحوم کے  دوست چوہدری مقبول نے ان کی وفات کی اطلاع کی جناب چوہدری صا حب بھی ان کے شریک سفر ۲۰۰۸ میں رہے چکے ہیں۔ ہر سال ایام عزا میں مرحوم انتظامات کے سلسلے میں شادیوال تشریف لے جاتے تھے مگر اس سال نہ جا سکے اور ایام عزا لندن میں ہی گزارے ۔
‎مرحوم کی نماز جنازہ  کی اطلاع کا ابھی تک فیصلہ نہیں ہو سکا کیوں کے ابھی تک لاش ورثاں کے حوالے نہیں ہوئی کیوںکہ آج تعطیل ہے اور شفاخانہ میں بھی تعطیل ہے۔
 
‎ مرحوم کی نماز جنازہ بروز منگل بعد ظہرین سکینہ ٹرسٹ میں ادا کی جائے گی
‎مرحوم  نے اپنی زوجہ کے علاوہ  تین بیٹیاں اور تین بیٹے سوگوار چھوڑے ہیں۔ مرحوم عرصہ دراز سے اینفیلڈ میں رہائش پذیر تھے ۔

عالمی اخبار کے تمام ارکان ان کے سوگ میں برابر کے شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ مرحوم کو محمد و آل محمد کے جوار خاص میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے درجات کی بلندی ہو۔


:دیگر مضامین
(03.02.2013) سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام محمد یوسف 59 سال کی عمر میں انتقال کرگئے
(02.02.2013) معروف سندھی ادیب اور دانشور سراج الحق میمن انتقال کرگئے
(31.01.2013) آپ چاہیں تو خود دیکھ سکتے ہیں کہ چاند کی پیدائش کی صورت حال کیا ہے
(30.01.2013)  فارسی کے سینئر اِسکالر اور اردو کے ممتاز شاعر ڈاکٹر ولی الحق انصاری کا اِنتقال
(27.01.2013) سید الشہد امام حسین کے روضہ مبارک کی پرانی ضریح کو نئی ضریح سے تبدیل کیا جا رہا ہے
(23.01.2013) بزم اردو ۔ گہر خیرآبادی کوغزل ایوارڈ کے لئے منتخب کر لیا گیا ہے
(23.01.2013) حلقہؑ دانشوراں جدّه کے زیرِ اھتمام سالانہ محفلِ نعت و نعتیہ مشاعرہ
(22.01.2013) پیرس میں امامیہ آرگنائزیشن فرانس اور ہزارہ برادری کے افرا د کی طرف سے مظاہرہ
(21.01.2013) عظیم گلو کارہ مہناز بیگم کی وادی حسین قبر ستان میں تدفین کردی گئی
(20.01.2013) ریڈیو پاکستان کے سابق ڈپٹی کنٹرولر اور معروف شاعر سید رضی ترمذی انتقال کر گئے
(17.01.2013) سیرت امام حسین علیہ السلام .. قسمت دوم۔۔از۔مولانا میرزا محمد جواد (شبیر)۔
(14.01.2013) مرکزی امام بارگاہ جی سکس ٹو اسلام آباد سے برآمد ہونے والا احتجاجی جلوس
(13.01.2013) جو مٹ گیا وہ یزید ہے جو نہ مٹ سکا وہ حسین ہے
(13.01.2013) سال نو کے آغاز کے ساتھ ہی دہشت گردی کی کارروائیوں کا اندازبھی تبدیل
(11.01.2013) معروف صحافی عباس اطہر اور کالم نگار منو بھائی شدید علیل ہیں۔دعا کی درخواست
(10.01.2013) ممتاز نقاد وادیب اور ماہر تعلیم پروفیسر محمد علی صدیقی کراچی میں رِحلت کر گئے
(10.01.2013) برطانوی مسلکی ویب سائیٹ ۔۔ماتم داری ۔۔۔ عدم ادائیگی کی بنا پر بند ہو چکی ہے
(07.01.2013) ہماری عبادت اور صلح امام حسن علیہ السلام اور واقعہ کربلا میں ممثالت۔ سید اکمل حسین
(06.01.2013)  جنسی تشدد سے ہلاک والی بھارتی طالبہ کے حق میں شمع بردار احتجاجی مظاہرہ
(06.01.2013) سابق امیر جامعت اسلامی مرحوم قاضی حسین احمد کی زندگی پر ایک نظر



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں