
معروف مرثیہ نگار سید علی نقی زیدی نشاط واسطی کی زوجہ محترمہ گزشتہ شب طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں مرحوم اپنے داماد سید خورشید عباس جن کا انتقال چند ماہ قبل اسلام آباد میں بوجہ عارضہ کینسر ہوا مرحومہ ایک اس صدمے کو برداشت نہ کر سکی اور مورخہ 4 مئی 2013 کو اس جہان فانی سے چل بسیں
انتقال سے قبل مرحومہ نے اپنی تمام اولاد کو جو اسلام آباد سرگودھا علی پور چھٹہ اور لاہور میں آباد تھے اپنی رہائش گاہ لاہور گڑھی شاہو میں بلوا لیا تھا مرحومہ ایک منفرد عزادر تھیں مگر اپنی بڑی بیٹی سید ہ رُباب فاطمہ زیدی کی وفات کے بعد سید علی نقی اور مرحومہ کی صحت درست نہ رہتی تھی اور زندگی کو اپنے رحم کرم پر چھوڑ کر گزار رہی تھیں مگر دوسرا صدمہ جو ان کے لئے جانکا ثابت ہوا وہ ان کی چھوٹی بیٹی سید نایاب زیدی کے شوہر سید خورشید عباس کا انتقال ہوا اور چند روز بعد ہی چل بسی۔
مرحومہ نے پانچ فرزند اور ایک دختر کو سوگوار چھوڑا ہے یاد رہے کہ مرحومہ سید قمر زیدی کی چچی بھی تھیں عالمی اخبار کے کارکنان سید قمر زیدی اور مرحومہ کہ تمام فرزندگان اور دختر سے تعزیت کرتے ہیں اور ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں مرحومہ کے لئے درجات کی بلندی کے لئے دعا گو ہیں کہ محمد و آل محمد مرحومہ کے درجات کی بلندی کرے۔ اور پسماندگاں کو صبر جمیل عطا کرئے۔ آمین
مرحومہ کی نماز جنازہ پاکستان کے وقت کے مطابق شام پانچ بجے ادا ہوئی اور مرحومہ کو مدفن کے لئے ان کے آبائی گائوں علی پور چھٹہ ضلع گوجرانولہ سید علی نقی نشاط واسطی کے پہلو میں کیا جائے گا
مرحومہ کے لواحین کے جانب سے تمام احباب سے نماز وحشت قبر کی درخواست کی گئی ہے