20.10.2026, 06:59pm , منگل (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

اردو کے معروف بزرگ شاعر سید امین اشرف کا علی گڑھ میں انتقال ہو گیا۔
08.02.2013, 08:50am , جمہ (GMT+1)

چودھری ابن النصیر

اردو کے معروف بزرگ شاعر سید امین اشرف کا علی گڑھ میں اچانک انتقال ہو گیا۔ ان کی عمر 80 سے زاید تھی لیکن بھلے چنگے تھے۔ان کے انتقال کی خبر سے پوری اردو ادبی دنیا میں صف ماتم بچھ گئی۔انالللہ و انا الیہ راجعون۔ اللہ تعالٰی ان کی مغفرت کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

اردو شاعری کے موجودہ منظر نامے پر سید امین اشرف نمایاں ترین نام رہا ہے۔ ہندوستان میں ان کی رحلت سے اردو شاعری کا ایک روشن باب ہی بند نہیں ہوا بلکہ ایک عہد کا خاتمہ ہو گیا۔ ان کی شاعری کلاسیکی اور جدید لب و لہجے کا امتزاج تھی۔انھوں نے کسی بھی شاعر کا تتبع نہیں کیا اور اپنا طرز بیان، طرز اسلوب اور لب و لہجہ  خود وضع کیا۔نہایت خلیق، منکسرالزاج اور مہمان نواز انسان تھے۔صوم و صلوٰ ۃ کےپابند صوفی منش۔وہ دنیاوی معاملات سے بے نیاز راہ تصوف کے سالک تھے۔ 

ان کا وطن کچھوچھہ شریف تھا. ان کا تعلق  خانوادہ ء اشرفیہ سے تھا۔خانوادہ ء اشرفیہ  کے عارف باللہ بزرگ حضرت علی حسین اشرفی ان کے پر نانا تھے جن کی فارسی اور اردو مین نعتیہ اور منقبتی شاعری اور ہندی کے عارفانہ کلام کو بڑی مقبولیت ملی۔

سید امین اشرف کی شاعری کی تین کتابیں جادہ ء شب، بہار ایجاد،اور قفس رنگ تھیں۔2012 میں ان کی نثری تحریروں کا ایک مجموعہ"برگ و بار" کے نام سے شائع ہوا تھا۔ وہ نظم  اور غزل کے اعلٰی درجے کے تجزیہ نگار تھے۔ وہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ ءانگریزی سے وابستہ تھے جہاں سے وہ 1992 میں سبکدوش ہوئے۔ انھیں غالب ایوارڈ برائے شاعری ملا تھا۔ اور اتر پردیش  اردو اکیڈمی کا سب سے بڑا ایوارڈ بھی ان کو ملا تھا۔ ان کے فن پر ایک کتاب "میزان حرف" کے نام سے  شائع ہوئی ہے۔ 

ان کی اہلیہ محترمہ ام ہانی اشرف عبداللہ ویمنز کالج کے شعبہ ء اردو میں ہیں جو خود بھی ایک اہم ادیبہ ہیں اور کئی کتابوں کی مصنفہ۔
ان کی رحلت اردو ادب کا ایک بڑا خسارہ ہے۔


:دیگر مضامین
(07.02.2013)  ایسی جائے نماز ایجادہوئی ہے جو قبلہ رخ ہوتے ہی روشن ہو جاتی ہے
(05.02.2013) مرثیہ نگار سید علی نقی زیدی نشاط واسطی کی زوجہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں
(04.02.2013) لندن کے سید مظہر حسین شاہ کاظمی اس جہاں فانی سے کوچ کر گئے
(03.02.2013) سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام محمد یوسف 59 سال کی عمر میں انتقال کرگئے
(02.02.2013) معروف سندھی ادیب اور دانشور سراج الحق میمن انتقال کرگئے
(31.01.2013) آپ چاہیں تو خود دیکھ سکتے ہیں کہ چاند کی پیدائش کی صورت حال کیا ہے
(30.01.2013)  فارسی کے سینئر اِسکالر اور اردو کے ممتاز شاعر ڈاکٹر ولی الحق انصاری کا اِنتقال
(27.01.2013) سید الشہد امام حسین کے روضہ مبارک کی پرانی ضریح کو نئی ضریح سے تبدیل کیا جا رہا ہے
(23.01.2013) بزم اردو ۔ گہر خیرآبادی کوغزل ایوارڈ کے لئے منتخب کر لیا گیا ہے
(23.01.2013) حلقہؑ دانشوراں جدّه کے زیرِ اھتمام سالانہ محفلِ نعت و نعتیہ مشاعرہ
(22.01.2013) پیرس میں امامیہ آرگنائزیشن فرانس اور ہزارہ برادری کے افرا د کی طرف سے مظاہرہ
(21.01.2013) عظیم گلو کارہ مہناز بیگم کی وادی حسین قبر ستان میں تدفین کردی گئی
(20.01.2013) ریڈیو پاکستان کے سابق ڈپٹی کنٹرولر اور معروف شاعر سید رضی ترمذی انتقال کر گئے
(17.01.2013) سیرت امام حسین علیہ السلام .. قسمت دوم۔۔از۔مولانا میرزا محمد جواد (شبیر)۔
(14.01.2013) مرکزی امام بارگاہ جی سکس ٹو اسلام آباد سے برآمد ہونے والا احتجاجی جلوس
(13.01.2013) جو مٹ گیا وہ یزید ہے جو نہ مٹ سکا وہ حسین ہے
(13.01.2013) سال نو کے آغاز کے ساتھ ہی دہشت گردی کی کارروائیوں کا اندازبھی تبدیل
(11.01.2013) معروف صحافی عباس اطہر اور کالم نگار منو بھائی شدید علیل ہیں۔دعا کی درخواست
(10.01.2013) ممتاز نقاد وادیب اور ماہر تعلیم پروفیسر محمد علی صدیقی کراچی میں رِحلت کر گئے
(10.01.2013) برطانوی مسلکی ویب سائیٹ ۔۔ماتم داری ۔۔۔ عدم ادائیگی کی بنا پر بند ہو چکی ہے



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں