لندن میں ایلنگ ہسپتال کے باہر سرکاری ہسپتالوں کی بندش کے خلاف ایک بڑا مظاہرہ 10.02.2013, 04:40am , اتوار (GMT+1)
صفدر ھمدانی۔عالمی اخبار لندن
لندن کی ایلنگ کونسل کے بڑے ہسپتال ایلنگ ہسپتال کے باہر نو فروری دوہزار تیرہ کی انتہائی سرد شام میں متعدد ہسپتالوں اور انکے مختلف شعبہ جات کی مجوزہ بندش کے خلاف ایک مشعل بردار احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں لیبر پارٹی کے ارکان کے
علاوہ مختلف تنظیموں اور کمیونیٹیز کے افراد نے شرکت کی جن میں مقامی پاشندوں کے علاوہ برطانوی ایشیائیوں کی خاصی بڑی تعداد شامل تھی۔
واضع رہے کہ ایلنگ کونسل میں حذب مخالف کی بڑی جماعت لیبر پارٹی اقتدار میں ہے جو ہسپتال کی بندش کے خلاف کوششوں میں پیش پیش ہے اور اس احتجاجی مظاہرے میں لیبر کے مقامی ارکان پارلیمان اور کونسلروں اور بڑی تعداد میں لیبر ممبران نے شرکت کی
مظاہرین نے ہاتھوں میں بڑے بڑے بینرز اٹھا رکھے تھے جس میں ہسپتالوں کے کچھ شعبے بند کرنے اور نیشنل ہیلتھ یعنی قومی صحت کے شعبے میں حکومت کی جانب سے مجوزہ کٹو تیوں کی شدید مخالفت کی گئی
شرکاء کا کہنا تھا کہ یہ قومی طبی شعبے کو نجی تحویل میں دینے کی جانب ایک ابتدائی کوشش ہے۔ جس کا محض مقصد نجی طبی کمپنیوں اور پرائیوٹ پریکٹس کرنے والے ڈاکٹروں کو فائدہ پہنچانا ہے۔ اس کی بندش سے اس علاقے کے لاکھوں رھائشی متاثر ہوسکتے ہیں۔ خصوصاً بچوں کے علاج معالجے اور زچہ بچہ کے سہولتیں بند ہوجائیں گی۔
مظاہرین نے کہا کہ برطانوی حکومت برطانوی شہریوں کی محنت سے کمائی آمدنی پرلیے جانے والے ٹیکس کی آمدنی بیرون ملک جنگوں پر صرف کررہی ہے۔ جبکہ خود اپنے شہریوں کے علاج معالجے کے لیے اس کے پاس فنڈز کی کمی ہے۔
برطانوی حکومت کے مجوزہ منصوبے کے مطابق ایلنگ ہسپتا ل لندن کے ان چار ہسپتالوں میں سے ایک ہے جن کے شعبہ حادثات اور ہنگامی طبی امداد کے شعبے بند کیے جارہے ہیں۔
ایلنگ کا علاقہ لندن شہر کے گنجان آباد علاقوں میں سے ایک ہے۔ سرکاری اعداد شمار کے مظابق یہاں آباد بڑی تعداد میں ایشائی آباد ی میں دل کے امراض اور زیابیطس کے مریضوں کے تعداد بہت زیادہ ہے۔
واضح رہے کہ برطانیہ کا صحت کا قومی شعبے کا نظام دنیا کے بہترین نظاموں سے ایک تصور کیا جاتا ہے۔ جو یہاں کی اکثریتی آبادی کو طبی سہولتیں فراہم کرتا ہے۔ لیکن کچھ برسوں سے اس کی گرتی ہوئی کاردگی عوامی تنقید کا نشانہ بن رہی ہے۔
عالمی اخبار کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے
ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور
ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور
بے لاگ صحافت ہے۔ . رابطہ ٹیلی فون: لندن447796515479+ ، آسٹریلیا
61425201035+ ، ای میل:
رابطہ@عالمی
اخبار۔کوم۔ جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں