لکھنو : جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ماس کام کورس میں زیر تعلیم یسریٰ حسین نے حکومت دہلی و دیگر اداروں کی جانب منعقد ہ فوٹوگرافی مقابلہ میں ایک خصوصی انعام جیتا ہے۔

”پیکچر پرفیکٹ دہلی “عنوان سے منعقد کئے گئے اس مقابلہ میں چوبیس ہزار تصویروں کو شامل کیا گیا تھا۔ یسریٰ حسین کی ایک تصویر جو کہ جامع مسجد دہلی کے بیکگراونڈ میں ہے ،اس میں ایک شخص سیخ کے کباب فروخت کر رہا ہے۔
ایک سادہ مگر پر وقار تقریب میں دہلی کی وزیر اعلی شیلا دکچھت اور مشہور فوٹو گرافر رگھو رائے نے انعام یافتگان کو اعزاز سے نوازا۔
یسریٰ حسین سینیر صحافی سید حسین افسر کی بیٹی ہیں اورٹائمز آف انڈیا کےلئے بھی فری لانس جرنل ازم کرتی رہی ہیں۔
عالمی اخبار کے ادارتی بورڈ خاص طور پر مدیر اعلیٰ صفدر ھمدانی اور نائب مدیر ڈاکٹر نگہت نسیم،قلم کاروں اور قارئین نے حسین افسر، یسریٰ حسین اور انکے اہل خانہ کواس موقع پر مبارکباد دی ہے