|
ہوگو شاویز 28 جولائی 1954میں شمالی وینزویلا کےعلاقےسبانٹہ میں پیداہوئے.
06.03.2013, 08:10am , بدھ (GMT+1)
وینزویلا کےصدرہوگورافیل شاویزفرائس اٹھاون برس کی عمر میں چل بسے۔ ہوگو شاویز28 جولائی1954میں ایک شمالی وینزویلا کےعلاقےسبانٹہ میں پیداہوئے.
ہوگو نے ابتدائی تعلیم بھی سبانٹہ سے لی،جس کے بعد میں آرمی
کیڈٹ کی حیثیت سے وینزویلا ملٹری اکیڈمی میں داخلہ لیا۔ صدر بننے سے قبل وہ
ملٹری میں ایک پیراٹروپر رہے اور پھر ملٹری اکیڈمی میں تاریح کےاستاد بھی
رہے اور بھر پور فرائض انجام دئیے۔
چارفروری انیس سو بیانوے میں اس وقت کےصدر کارلوس پیرز کےخلاف عوامی بغاوت
کی مگر ناکام رہے،جس کے نتیجے میں ہوگیو نے تیس سال کی سزا پائی جو کہ
اگلےصدرنے معاف کردی۔
ہوگو شاویز چھ دسمبر انیس سو اٹھانوےکو صدر منتخب ہوئے اور عہدے کاچارج دو فروری انیس سو ننناوے کو سنبھالا۔
ہوگوشاویز نےوینزویلا کے عوام کی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے ترقیاتی کام
کروائے اور آئین کو مستحکم کرنے کےلئےبہت سے اقدامات کئے۔ دو ہزار چھ کے
صدارتی انتخابات میں ہوگو دوبارہ کامیاب ہوئے ہوگوشاویز نے دو شادیاں کیں جو طلاق پر ختم ہوئیں۔
ہوگو نے چار بچے اور چار پوتے سوگوار چھوڑ ے،ہوگو کہتے تھے کہ انہیں غربت
سے بہت تکلیف پہنچتی تھی، اور یہی وہ وجہ تھی کہ وہ حکومت کےمخالف ہوئے
،اپنے ان تاثرات کااظہار انہیں نے دو ہزار سات میں ایک انٹرویو میں کیا۔
|