ہفتہ نو مارچ 2013 مشرقی لندن کی بارو آف ریڈ برج میں ایک کونسل کے کرایہ داران کی کانفرنس ہالی ڈے ان میں منقعدہوئی جس میں عالمی اخبار لندن کے چیف بیورونے بھی شرکت کی ۔کانفرس میں تقریبا میں ایک سو پچاس کے لگ بھگ خواتین و حضرات نے شرکت کی کانفرس وقت مقررہ پر ٹھیک دس بجے شروع ہوئی مہمانان کو 9.30پر آنے شروع ہو گئے تھے جن کی تواضع چائے اور کافی سے کی گئی
دس بجے لیسا مارسٹون جو کہ سربراہ اعلی مکانات ہیں نے تعارف خطبہ اور سپاس نامہ اور مہانان کو خوش آمدید کہا اور اپنے خطبے میں کہا کہ ہماری معاشرتی ضروریات اور آنیدہ انے والی معاشرتی ضروریات کے بارے میں بتایا ان کے بعد محترمہ کونسلر مشلی ڈین جو کیبنٹ ممبر برائے مکانات ہیں نے خطاب کیا جسمیں کونسل کے خوب صورت گھروں کے بارے میں تفصیل سے بیاں کیا اور مستقبل کے بارے میں جو حکومتی پلان ہے سامعین کو ان خدما ت کے بارے میں بتایا ۔

بارو میں کونسل کے تقربیا 4500مکانات میں موجود ہیں جس کی ترقی کے لئے ایک سکیم خوب صورت مکان کے نام سے جاری ہے اس کی تفصیلات کا تذکرہ کیا ۔ اور ادارے کی کارکردگی کے بارے میں ایک مکمل رپورٹ بھی پیش کی۔ آخر میں انہوں نے کانفرس میں شرکت کرنے والون کو مبارک باد دی کہ ایک خوش آئیند بات ہیں جو وہ اس کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں اور ملکی تعمیر و ترقی میں ہاتھ بٹا رہے ہیں۔
ان کے بعد ایلین گوسلن جو رہائشی انتظامات کی سربراہ ہیں کو دعوت خطبہ دی گئی انہوں نے اپنے خطبہ کی دوران بارو آف ریڈ برج کی کارکرگی کی رپورٹ پیش کی اور نئے اور پرائے منصوبوں کی تکمیل پر ایک تفصیل جائزہ بھی پیش کیا انہوں نے ایک سینر مینجر کی ٹیم کا تعارف بھی پیش کیا اور ایک خاص ممبر جو سعید قادر کونسل کے اثاثوں کے سربراہ ہیں ان کا ایک مکمل تعارف کروایا جو ایک اعلی عہدہ پر حال ہی میں کونسل میں شریک ہوئے ہیں۔ جناب سیعد قادر ایک اچھے اور تجربہ کار رہاشی معلالات کے بارے می ایک سمجھ بوجھ رکھنے والے انتہائی زمہ دار شخصیت ہیں اور اپنے کام میں خوب مہارت رکتھے ہیں۔ جہنوں نے ان کے بعد ایک مکمل جائزہ سعامین کے سامنے پیش کیا۔ ۔ ۔۔
اس کے بعد تجاویز پیش کرنے کا سیشن شروع ہوا جو مختلف سوالات سامعین نے پیش کئے ان کے جواب دیئے گئے چند ایک سوالات جو صرف اور صرف ذات کے طور پر لکھے گئے تھے ان کو بعد میں رابطہ کرنے کے لئے کہا گیا ۔ Robert Wilson نے تجاویز کو چنا گیا
سوالات اور جوابات کے بعد ستیورٹ گرانٹ جو علاقائی رہائشی مینجر ہیں نے ایک تفیصل جائزہ پیش کیا کہ کونسل کے کرایہ دار کسی طریقہ سے ہم قدم کو کر ان سکیم کو کامیاب کر سکتے ہیں جو نئے قوائین بنائے جارہے ہیں ان کے بارے میں ایک رپورٹ پیش کی گئی اس میں ایک مکمل تعارف بھی کروایا گیا جو نیا منشور اور نمائندے مقرر کئے گئے ہیں ان کے نام سے افراد کو واقفیت دی گئی
سعامین نے بلند آواز میں کہا کہ جن کے نام پکارے گئے ہیں ان چہرے بھی دکھائے جائیں تاکہ تمام حضرات بھی ان سے واقف ہو جائیں شرکا کی اس تجویز کو منظور کرتے ہوئے تمام نمائیندوں نے اپنی جگہ سے ہی اپنا ہاتھ یا کھڑے ہو کر تعارف کروایا ۔ اس دوران اہم سوالات بھی اُٹھائے گئےاس پر کہا گیا کہ اگر اپ کوئی سوالات کرنا چاہتے ہیں اس کو سوالات اور جوابات کے سیشن میں دیا جائے گا اور ہر شخص کو موقع دیا جائے گا کہ وہ اپنا سوال پینل سے کر سکے کانفرس میں یہ بات بھی کہی گئی کہ مکانات میں ہر سات سال کے بعد آرائش و تزئین کا کام کیا جاتا ہے جو کہ اگلے برسوں اس کو پورا کیا جائے گا۔
اس کے بعد شیرن تھامس جو نائب چیرمین بارو رہائش پینل کی ہیں نے خطاب کیا اور بینل میں شرکت کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایک اچھا قدم اُٹھایا گیا ہے اور یہ قدم کونسل کی ترقی میں ایک اہم قدم ثابت ہو گا۔ یاد ریے سید اکمل حسین کو اس پینل میں میڈیا پینل کی رکنیت دی گئی ہے۔
گیارہ بجے کر بیس منٹ ہر چائے کا وقفہ ہوا اور سعامین کو چائے پیش کی گئی اس کہ بعد دوسرا سیشن شروع ہوا جس میں بہلا موضوع ویلفیر دی فورم جس میں سنجے مندیل جو کہ آمدنی موصل کے منجیر ہیں اور ان کے ساتھ ڈان کووع جو بینفٹ اوپیشرشن مینجر ہیں ایک مفصل قانوں کے مطابق جو افراد بینفٹ حاصل کرتے ہیں ان کو ایک تفصیلی جائزہ پیش کر کے آگاہ کیا گیا کہ قوانین کس طرح سے تبدیل ہو رہے ہیں۔ اور جو حضرات ان سے مدد چاہتے ہیں وہ کس طرح سے ان سے مدد لے سکتے ہیں انہوں نے اپنا رابطہ بھی دیا تاکہ ضرورت مند افراد ان سے رابطہ کر سکیں ۔ انہوں نے بتایا جو قانون میں تبدیلی آ رہی ہے اگر کسی فرد کو اس کی برنٹ کابی ضرورت ہو تو وہ اجلاس کے بعد حاصل کر سکتے ہیں۔ یا ویب سایٹ سے حاصل کر سکتے ہیں۔
اسی تقریب میں سال کے بہترین کرایہ دار جو اس بارو میں رہائش پزیر ہیں ان کو بہترین کاردگی پر ایوارڈ بھی دیے گئے جن دو افراد کو یہ ایوارڈ دیے گئے ان کے اسم گرامی انڈریو ریڈلی اور روزہ لینڈ باڈر کو دوسرا ایوراڈ بھی دیا گیا۔ اور اسناد امتیاز پیش کی گئیں۔
حاضرین محفل نے اپنے سوالات جو 45 کے قریب سوالات لکھ کر دیےگئے تھے ان کے جوابات کونسل کے زمہ دار افراد نے شریک محفل کو دیے اور ان کی تجاویز کو بھی سنا گیا اور ان کے معقول جوابات دئے گئے۔