چہرے پر اگر داغ دھبے ھوں تو بد نما لگتے ھیں رنگت جس قدر بھی گوری ھو لیکن اس کو گہن لگ جاتا ھے ،اسلئے ھمیں جلد کی حفاظت کے ایسے طریقے اپنانے چاھیئے جس سے ھماری رنگت تو صاف شفاف ھو ھی ساتھ داغ دھبے بھی دور ھوں اسلئے چند مفید مشورے اور حفاظت کے طریقے آپ کی خدمت میں پیش کئے جاتے ھیں جنھیں استعمال کر کے آپ اپنی جلد کو خوبصورت اور پر کشش بنا سکتی ھیں ۔
نسخہ نمبر 1 جلد پر جہاں دھبے ھوں اس اس جگہ پر لیموں کا چھلکا رگڑیں یہ عمل ھفتہ میں تین سے چار بار روزانہ کیجئے ،
نسخہ نمبر 2 اگر داغ دھبے زیادہ ھوں تو لیموں پر پھٹکڑی پسی ھوئی چھڑک کر رگڑیں اس سے جلد نکھر جائے گی اور داغ بھی ختم ھونگے
نسخہ نمبر 3 لیموں کے رس میں سمندری جھاگ پیس کر ملا لیں اور اس مکسچر کو روزانہ چہرہ پر لگائیں
نسخہ نمبر 4 اگر آنکھوں پر حلقے ھیں تو دودھ کی بالائی میں لیموں کا رس ملا کر ماسک کی طرح آکھوں پر لگائیں 20 منٹ بعد دھو دیں جلد شفاف چمکدار ھو جائے گی ،حلقے بھی ختم ھونگے اور جلد تندرست ھو گی خون کی گردش بھی متوازن ھوگی -
نسخہ نمبر 5 پورے جسم کی خشکی ختم کرنے کے لئے دو یا تین چمچہ نمک ڈیڑھ چمچہ ناریل کا تیل آدھا چمچہ لیموں کا رس تینوں کو اچھی طرح ملا لیں پھر جسم پر مالش کریں 30 منٹ بعد نہا لیں تمام جسم کی جلد چکنی ملائم ھو گی -
نسخہ نمبر 6 چہرے کی رونق بڑھانے اور رنگت نکھارنے کے لئے ایک بڑا چمچہ ککڑی کا رس چند قطرے لیموں کے رس کے اور ھلدی چٹکی بھر لے کر مکس کر کے گردن اور چہرے پر لیپ کریں آدھے گھنٹے بعد دھو کر تولئے سے رگڑ کر پونچھ لیں اس سے چہرہ خوبصورت ھو گا -