|
پاکستان کے نگراں وزیر اعظم میر ہزار کھوسو کی زندگی پر ایک نظر
26.03.2013, 01:02am , منگل (GMT+1)
عالمی اخبار شعبہ تحقیق
نگراں وزیر اعظم
جسٹس ریٹائرڈ میر ہزار کھوسو نے چیف جسٹس فیڈرل شریعت کو رٹ کی حیثیت سے
فرائض انجام دے چکے ہیں ۔84 سالہ جسٹس ریٹائرڈ میر ہزار خان کھوسو کا تعلق
گوٹھ اعظم خان کھوسہ ضلع جعفر آباد بلوچستان سے ہے۔
سندھ یونیورسٹی سے
گریجویشن اور کراچی یونیورسٹی سے ایل ایل بی کا امتحان پاس کیا۔1977 میں
بلوچستان ہائی کورٹ کے جج بنے ۔1990سے 1991 تک بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف
جسٹس رہے۔
ستمبر1991میں ریٹائر منٹ کے بعدجسٹس کھوسو فیڈرل شریعت کورٹ کے
جج بنے۔ 1994میں انہیں فیڈرل شریعت کو رٹ کا چیف جسٹس بنادیا گیا۔ جسٹس
کھوسو اس وقت زکوة کونسل کے چیئرمین کی حیثیت سے کام کر رہے تھے
۔انہیں پی
پی پی نے بلوچستان کے گورنر محمد موسیٰ کی وفات کے بعدتین ماہ کے لئے قائم
مقام گورنر مقرر کیا تھا۔
|