عام انتخابات میں گیارہ مئی کو ہوں گے آٹھ کروڑ ستاون لاکھ اڑتیس ہزار سات سو نواسی ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ بیس فیصد رائے دہندگان پہلی مرتبہ اپنا ووٹ ڈالیں گے۔
آئندہ عام انتخابات میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعدادآٹھ کروڑ ستاون لاکھ اڑتیس ہزار سات سو نواسی ہے۔مرد ووٹرز کی تعداد چار کروڑ چوراسی لاکھ سولہ ہزار چار سو تیرہ ہے جوکہ کل ووٹرز کا چھپن اعشاریہ پچاس فیصد بنتا ہے۔ جبکہ خواتین خواتین ووٹرز کی تعدادتین کروڑ تہتر لاکھ بائیس ہزارتین سو چھہتر ہے۔ جوکہ مجموعی رائے دہندگان کی شرح کا تینتالیس اعشاریہ پچاس فیصد ہے۔
صوبہ پنجاب میں مجموعی ووٹرز کی تعدادچار کروڑ نوے لاکھ پانچ ہزار چھ سو اکتالیس ہے ۔جوکہ ملک بھر کے ووٹرز کا ستاون فیصد ہے۔ مرد ووٹرز دوکروڑ چھہتر لا کھ چوبیس ہزار آٹھ سو ستر ہے جو پنجاب کے مجوعی ووٹرز کا چھپن فیصد ہے۔ جبکہ خواتین ووٹرز کا تناسب چوالیس فیصد اور تعداددوکروڑتیرہ لاکھ اسی ہزارسات سو اکہتر ہے۔
صوبہ سندھ میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعدادایک کروڑ ستاسی لاکھ تیرہ ہزار پانچ سو تہتر ہے ۔ جو مجموعی قومی رائے دہندگان کا بائیس فیصد حصہ بنتا ہے۔ مرد ووٹرز کی تعدادایک کروڑ تین لاکھ پینتیس ہزار آٹھ سو ہے ۔ جو صوبے کے مجوعی ووٹرز کا پچپن فیصدہے جبکہ خواتین ووٹرز کی شرح پیتالیس فیصد اور تعداد تیراسی لاکھ ستتر ہزار سات سو تہتر ہے۔
خیبر پختونخوا میں کل ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ تیئس لاکھ گیارہ ہزار ایک ہے۔ جوحق رائےدہی استعمال کرے والوں چودہ فیصد تناسب کے برابر ہے۔ مرد ووٹر کی تعدادستر لاکھ اننچاس ہزار دوسوپینسٹھ ہے جو صوبے کے مجوعی ووٹرز کی ستاون فیصد بنتی ہے، جبکہ خواتین رائے دہندگان کی شرح تینتالیس فیصد اور تعداد باون لاکھ اکسٹھ ہزارسات سو چھتیس ہے ۔
صوبہ بلوچستان میں مجموعی ووٹرز کا تناسب قومی رائے دہندگان کا چار فیصد ہے۔ صوبے میں مجموعی ووٹرز کی تعداد تینتیس لاکھ پیتالیس ہزار سڑسٹھ ہے۔ مرد ووٹرز کی تعداد انیس لاکھ بائیس ہزار چھ سو اٹھائیس ہے۔ صوبے میں مرد ووٹرز کا تناسب ستاون فیصد ہے۔ جبکہ خواتین رائے دہندگان کی شرح تینتالیس فیصد اور تعداد چودہ لاکھ بائیس ہزار چار سو انتالیس ہے۔ فاٹامیں کل ووٹرز کی تعدادسترہ لاکھ انچاس ہزار تین سو اکتیس ہے جو مجموعی رائے دہندگان کا دو فیصدی بنتا ہے۔
فاٹا مین مرد ووٹرز کی تعدادگیارہ لاکھ ترپن ہزار تہتر ہے جو علاقے کے مجوعی ووٹرز کا چھیاسٹھ فیصد ہے۔ خواتین ووٹرز کی شرح چونتیس فیصد اور تعداد پانچ لاکھ چھیانوے ہزاردوسواٹھاون ہے۔ فیڈرل ایریازمیں مجموعی ووٹرز کی تعدادچھ لاکھ چودہ ہزار ایک سو چھہتر ہے جو مجموعی حق رائے دہی کا ایک فیصد بنتا ہے۔
فیڈرل ایریاز میں حق رائے دہی استعمال کرنے والے مردون کی تعداد تینتیس لاکھ سات سو ستتر ہے جو علاقے کے مجموعی ووٹرز کا چون فیصد بنتا ہے۔جبکہ خواتین رائے دہندگان کی شرح چھیالیس فیصد اور تعداد دولاکھ تیراسی ہزار تین سو ننانوے ہے۔اب دیکھنا یہ رائے دہندگان اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔