15.10.2026, 11:22pm , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

سنی اتحاد کونسل کےسربراہ صاحبزادہ فضل کریم کی نمازجنازہ فیصل آباد میں ادا کردی گئی
16.04.2013, 08:10am , منگل (GMT+1)

سنی اتحاد کونسل کےسربراہ صاحبزادہ فضل کریم کی نمازجنازہ فیصل آباد میں ادا کردی گئی۔ مفتی منیب الرحمان، چوہدری شجاعت حسین سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

 سربراہ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ فضل کریم کی نمازجنازہ فیصل آباد کے دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ شیخ الحدیث مولانا محمد شریف رضوی نے پڑھائی۔ نمازجنازہ میں مفتی منیب الرحمان، ثروت اعجاز قادری، حاجی حنیف طیب، خلیفہ اجمیر شریف پیر محمد بلال اجمیری، صدر علماء بورڈ امین الحسنات شاہ، راجا ریاض احمد، چوہدری شجاعت حسین، عابد شیر علی، ایم کیو ایم رہنماوں سیف یارخان، محمد عتیق، وسیم کھوکھر اور منور حفیظ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ 

نماز جنازہ کے موقع پر رقت آمیز مناظردیکھنے میں آئے۔ اس موقع پر مرکزی نائب امیر جمعیت اہلحدیث مولانا یوسف انور صاحبزادہ فضل کریم تمام مکاتب فکر میں یکساں مقبول تھے ۔ تحریک نظام مصطفےٰ اور تحریک ختم نبوت میں نمایاں کردار ادا کیا ۔نماز جنازہ کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے
..............................
سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحب زادہ فضل کریم کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی۔ وہ گزشتہ روز فیصل آباد میں انتقال کر گئے تھے۔صاحب زادہ فضل کریم جگر کے عارضے میں مبتلا تھے اور انہیں 4 اپریل کو الائیڈ اسپتال فیصل آباد میں داخل کرایا گیا تھا۔ پیر کو ان کی حالت بگڑ گئی اور وہ خالقِ حقیقی سے جاملے۔ 

ان کی نماز جنازہ آج صبح 10 بجے دھوبی گھاٹ گراوٴنڈ فیصل آباد میں ادا کی جائے گی۔سنی اتحاد کونسل کی مجلس شوریٰ نے مرحوم کے بیٹے حامد رضا کو کونسل کا قائم مقام چیئرمین مقرر کیا ہے اور وہ اپنے والد کی جگہ قومی اسمبلی کی نشست پر الیکشن میں حصہ لیں گے۔ حامد رضا کا کہنا ہے کہ وہ اپنے والد کے مشن کو آگے بڑھائیں گے۔

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ فضل کریم انتقال کرگئے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق صاحبزادہ فضل کریم کو 14اپریل 2013 کو الائیڈ اسپتال میں  جگر کے عارضے کے علاج کے لئے داخل کیا گیا تھا ،وہ2دن سے بے ہوشی میں تھے
 تاہم آج وہ دوران علاج ہی انتقال کر گئے ۔صاحبزادہ فضل کریم جگرکے عارضہ پیام موت بن گیا اور وہ اسیکے باعث الائیڈ اسپتال میں دوران علاج اس جہان فانی سے کوچ کر گئے ۔ عالمی اخبار کے تمام کارکن مرحوم کے خانواے سے تعزیت کرتا ہے اور دعا گو ہے کہ مرحوم کے لوحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے 

:دیگر مضامین
(07.04.2013) بنت مریم جو نایاب ہے ۔۔ از؛ شفق تعظیم نقوی ....۔ سڈنی
(03.04.2013)  انتخابات میں کئی سابق اراکین اسمبلی کوجماعتوں نے پارٹی ٹکٹ نہیں دیے ہیں۔
(02.04.2013) ماہر نشریات سید اظہار کاظمی کی تدفین پیر کے روز عمل میں لائی گئی
(01.04.2013) شہید سبط جعفر کی یاد میں لندن میں ادبی ریقرنس اتوار کو منعقد کیاگیا
(25.03.2013) پاکستان میں سی ایس ایس کے امتحانات میں معصومہ زہرا کی کامیابی
(20.03.2013) خالد احمد بھی اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون
(19.03.2013) پاک فضائیہ کے65کی جنگ کے ہیرو ایم ایم عالم انتقال کر گئے ہیں
(17.03.2013) اندھیروں سے مرا رشتہ بہت ہے۔عالمی مشاعرہ کویت کے منتخب اقتباسات
(14.03.2013) امامیہ آرگنائزیشن امام بارگاہ شاہ نجف پیرس کی طرف سے ایک اہم اطلاع عام
(11.03.2013) مدرز ڈے یعنی یوم مادر کیا تمام معاشرے کسی تنازعے کے بغیر مل کر نہیں منا سکتے؟
(10.03.2013) عالمی یوم خواتین ۔ عورتوں پر مظالم کے یہ سلسلے کب ختم ہوں گے؟
(06.03.2013) ہوگو شاویز 28 جولائی 1954میں شمالی وینزویلا کےعلاقےسبانٹہ میں پیداہوئے.
(05.03.2013)  حالت یہ ہو گئی کہ ہم نے ناکامی اور مایوسی کو اپنا مقدر سمجھ لیا ہے۔
(04.03.2013) کراچی دھماکے پر پنجاب،سندھ میں یوم سوگ،کاروباری،تعلیمی مراکز بند
(03.03.2013) اردو کی ممتاز شاعرہ اور افسانہ نگار شبنم شکیل وفات پاگئیں۔اسلام آباد میں تدفین
(28.02.2013) جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ماس کام کورس میں زیر تعلیم یسریٰ حسین کا اعزاز
(27.02.2013) سانحہ کوئٹہ میں شہدا کے خاندانوں سے اظہار یکجہتی۔ایفل ٹاور کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ
(25.02.2013) اصحاب امام حسین علیہ السلام (حصۂ اول)۔تحقیق و تبصرہ: مولانا میرزا محمد جواد شبیر
(24.02.2013) سینئر فکشن نگار اور پریم چند ادبیات کے محقق مانک ٹالا ممبئی میں رِحلت کر گئے
(23.02.2013) اردو مرثیے کی آبرو جوش ملیح آبادی کی ۲۲فروری کو اکتسویں برسی منائی گئی



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں