16.10.2026, 11:10pm , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

شعبہ قرآن وعترت کی جانب پورے ایران میں پہلے قرآن وعترت اولمپک کا انعقاد
23.04.2013, 06:20am , منگل (GMT+1)

وزارت اسلامی ثقافت وگائیڈنس کے شعبہ قرآن وعترت کی جانب سے پورے ایران کے قرآنی مراکزاور انسٹی ٹیوٹس کے درمیان عنقریب پہلا قرآن وعترت اولمپک منعقد ہو رہا ہے۔
 وزارت اسلامی ثقافت وگائیڈنس کے شعبہ قرآن وعترت کے محکمہ تعلیم کے سربراہ مرتضی خدمتکار نے اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عنقریب قرآن وعترت کے مختلف مراکز میں پہلا قرآن وعترت اولمپک منعقد ہو رہا ہے۔
خدمتکار نے اس اولمپک کے اہداف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اولمپک کے انعقاد کا مقصد قرآنی سنٹرز اور انسٹی ٹیوٹس کی تعلیمی سرگرمیوں کو منظم کرنا اور انہیں مزید فروغ دینا حفاظ قرآن کریم قراء اور قرآنی سرگرمیوں میں بہترین کار کردگی پیش کرنے والے قرآنی مراکز اور انسٹی ٹیوٹس کا تعارف کروانا ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ وزارت اسلامی ثقافت وگائیڈنس کے شعبہ قرآن وعترت کی تعلیمی کونسل کی جانب سے یہ پروگرام پیش کیا گیا ہے اور اس اولمپک کا دیگر تمام قرآنی مقابلوں سے فرق یہ ہے کہ یہ اولمپک مختلف شعبوں میں منعقد ہو گا اور مختلف قرآنی مراکز اور انسٹی ٹیوٹس قرآنی ٹیموں کی صورت میں اس اولمپک میں حصہ لیں گے جبکہ دیگر قرآنی مقابلوں میں افراد ایک دوسرے سے مقابلہ کرتے ہیں۔

 تاتاری زبان میں پہلی تفسیر قرآن جمہوریہ تاتارستان میں عنقریب شائع ہو جائے گی۔ تاتاری زبان میں پہلی تفسیر قرآن نامور محقق انس ہالدوف نے 2001ء میں تحریر کی تھی۔ لیکن ہالدوف کی رحلت کی وجہ سے یہ تفسیر قرآن شائع نہیں ہو سکی۔ اب روس کی اسلامی یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر رزوا صفیولینا نے اس تفسیر قرآن کو مکمل کیا ہے اور اب یہ تفسیر قرآن عنقریب جمہوریہ تاتارستان میں شائع ہو گی۔ 
یاد رہے کہ تاتاری زبان میں پہلی تفسیر قرآن 20 ویں صدی کے اوائل میں برھان صرف نے تحریر کی تھی لیکن بعد میں اس تفسیر کا مسودہ گم ہو گیا۔

 برطانیہ میں ايك مہم كے ذريعے اسكولوں كے تاريخی مضامين میں اسلامی تاريخ سے مربوط اسباق شامل كرنے كی كوشش كی جارہی ہے تاكہ اس ملك كی علمی ترقی میں مسلمانوں كا كردار ہميشہ ياد ركھا جائے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «OnIslam»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ اس مہم كا مقصد اسكولوں میں اسلام كے بارے میں معلومات كے فقدان كے باعث اسلام اور اس كے پيروكاروں كو منفی نظر سے ديكھنے والے برطانوی طلبا كو طول تاريخ میں اسلام اور مسلمانوں كی حاصل كردہ كاميابيوں سے آشنا كرنا ہے ۔
واضح رہے كہ برطانیہ كی اسلامی كونسل كے تعاون سے شروع ہونے والی اس مہم كا افتتاح وزارت تعليم كی جانب سے تاريخ كی نئی كتابوں كی تدوين كے قواعد و ضوابط پر مشتمل مسودہ تيار كرنے كی دعوت كے بعد كيا گيا ہے ۔

اسلامی کونسل کے عہدیداروں نے پیرس کے اسٹن سنٹ ڈنیز شہر کی میونسپل کمیٹی کے تعاون سے اس علاقے کی مسجد کی تعمیر نو نماز جماعت کے قیام اور اس اسلامی مکان کے مذہبی اور ثقافتی تشخص کو احیاء کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
خبررساں ایجنسی شبستان نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پیرس کے علاقے سنٹ ڈنیز میں واقع اسٹن مسجد نے ۱۹۹۸ء کو اپنی ثقافتی سرگرمیوں کا آغاز کیا تھا۔ اس مسجد کے مینار اور گنبد نہیں ہیں اور وسائل کی کمی کے باوجود مسلمان اس جگہ پر نماز جماعت قائم کرتے اور اسلامی سرگرمیاں انجام دیتے رہے ہیں۔
اسٹن شہر کے میئر میشل بومال نے انجمن گفتگو کے سربراہ موسی دیالو کے تعاون سے اس مسجد کی تعمیر نو کا آغاز کیا ہے۔اس علاقے میں تقریبا ۲۰۰۰مسلمان زندگی بسر کر رہے ہیں لہذا اس جگہ پر ایک مسجد کی شدت سے ضرورت محسوس ہو رہی ہے۔
اسٹن شہر کے مئیر نے اس بارے کہا ہے کہ میں اپنے پورے وجود سے آرزو کرتا ہوں کہ اس مسجد کی تعمیر کا منصوبہ کامیابی سے اختتام پذیر ہو۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ اسلام ایک وسیع دین ہے کہ جو دیگر شہریوں کے حقوق کا احترام کرنے کا درس دیتا ہے۔

:دیگر مضامین
(21.04.2013) مکہ و مدینہ کے اسلامی آثار مٹانا نہ صرف جائز بلکہ ضروری۔سعودی عرب کے مفتی اعظم
(16.04.2013) سنی اتحاد کونسل کےسربراہ صاحبزادہ فضل کریم کی نمازجنازہ فیصل آباد میں ادا کردی گئی
(07.04.2013) بنت مریم جو نایاب ہے ۔۔ از؛ شفق تعظیم نقوی ....۔ سڈنی
(03.04.2013)  انتخابات میں کئی سابق اراکین اسمبلی کوجماعتوں نے پارٹی ٹکٹ نہیں دیے ہیں۔
(02.04.2013) ماہر نشریات سید اظہار کاظمی کی تدفین پیر کے روز عمل میں لائی گئی
(01.04.2013) شہید سبط جعفر کی یاد میں لندن میں ادبی ریقرنس اتوار کو منعقد کیاگیا
(25.03.2013) پاکستان میں سی ایس ایس کے امتحانات میں معصومہ زہرا کی کامیابی
(20.03.2013) خالد احمد بھی اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون
(19.03.2013) پاک فضائیہ کے65کی جنگ کے ہیرو ایم ایم عالم انتقال کر گئے ہیں
(17.03.2013) اندھیروں سے مرا رشتہ بہت ہے۔عالمی مشاعرہ کویت کے منتخب اقتباسات
(14.03.2013) امامیہ آرگنائزیشن امام بارگاہ شاہ نجف پیرس کی طرف سے ایک اہم اطلاع عام
(11.03.2013) مدرز ڈے یعنی یوم مادر کیا تمام معاشرے کسی تنازعے کے بغیر مل کر نہیں منا سکتے؟
(10.03.2013) عالمی یوم خواتین ۔ عورتوں پر مظالم کے یہ سلسلے کب ختم ہوں گے؟
(06.03.2013) ہوگو شاویز 28 جولائی 1954میں شمالی وینزویلا کےعلاقےسبانٹہ میں پیداہوئے.
(05.03.2013)  حالت یہ ہو گئی کہ ہم نے ناکامی اور مایوسی کو اپنا مقدر سمجھ لیا ہے۔
(04.03.2013) کراچی دھماکے پر پنجاب،سندھ میں یوم سوگ،کاروباری،تعلیمی مراکز بند
(03.03.2013) اردو کی ممتاز شاعرہ اور افسانہ نگار شبنم شکیل وفات پاگئیں۔اسلام آباد میں تدفین
(28.02.2013) جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ماس کام کورس میں زیر تعلیم یسریٰ حسین کا اعزاز
(27.02.2013) سانحہ کوئٹہ میں شہدا کے خاندانوں سے اظہار یکجہتی۔ایفل ٹاور کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ
(25.02.2013) اصحاب امام حسین علیہ السلام (حصۂ اول)۔تحقیق و تبصرہ: مولانا میرزا محمد جواد شبیر



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں