14.10.2026, 09:15am , بدھ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
ریڈیو پاکستان نے لاہور کے تاریخی ریڈیو اسٹیشن کا ایک اہم اسٹوڈیو اولیں ناشر اعلان قیام پاکستان مصطفیٰ علی ھمٰدانی کے نام سے موسوم کر دیا
یکم نومبر دو ہزار بارہ عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ ہے۔آن لائن اردو اخبارات میں عالمی اخبار سنجیدہ صحافت کا معیار بن چکا ہے
 
رپورٹس/ملٹی میڈیا
 

خریداری کے بدلتے انداز میں لوگوں کا مہنگائی کے باوجود دلچسپی میں اضافہ
17.07.2016, 12:01am , اتوار (GMT+1)

شیشے کے دروازوں اور چکاچوند روشنیوں والے ایئرکنڈیشنڈ شاپنگ مالز اور اسٹورز ہر کسی کو اپنی جانب خریداری کیلئے مائل کرتے ہیں ۔ جہاں بڑے تو بڑے بچوں سمیت بزرگ بھی شاپنگ کے لئے آتے ہیں۔

جیسے جیسے وقت تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے ویسے ہی شہریوں کے طرز زندگی میں تبدیلی بھی رونما ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔جہاں لائف اسٹائل نے جدت پکڑی ہے وہیں خرید و فروخت کے انداز بھی بدل گئے۔
 
دکانوں سے جاکر اشیائے ضرورت خریدنا اور ہر چیز کے لیے مختلف دکانوں پر جا کر خریداری کا اسٹائل اب کچھ پرانا ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

دکانوں کی بجائے اب چین اسٹورز اور بڑے بڑے شاپنگ پلازہ زیادہ مقبول ہو رہے ہیں۔  جہاں ایک ہی چھت کے نیچے، کھانے پینے، پہننے اوڑھنے کاسمیٹک، کھلونے، جیولری، کٹلری گوکہ ضرورت زندگی کی اشیاء فروخت کے لیے موجود ہوتی ہیں۔ اپنی من پسند اشیاء سے ٹرالی بھری، بل کی ادائیگی کی اور لو جی شاپنگ ہوگئی۔
 
حال ہی میں کراچی میں کئی جدید شاپنگ مال کھلے، جن میں لوگوں کی دلچسپی کو دیکھ کر یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ اب وہ بھی اس تبدیلی سے خوش ہیں۔

کچھ عرصے پہلے تک شاپنگ مال اور  چین اسٹورز صرف کراچی کے پوش ایریاز تک محدود ہوتے تھے مگر اب ان جیسے متعدد  اسٹورز شہر کےتقریباً ہر علاقے میں موجود ہیں۔ 
 
شیشے کے دروازوں اور چکاچوند روشنیوں والے ایئرکنڈیشنر شاپنگ مالز اور اسٹورز ہر کسی کو اپنی جانب خریداری کے لیے مائل کرتے ہیں ۔

 جہاں بڑے تو بڑے بچوں سمیت بزرگ  بھی شاپنگ کے لئے آتے دکھائی دیتے ہیں شاپنگ کی شاپنگ اور تفریح کی تفریح۔

چین اسٹورز کھل جانے سے شاپنگ کے ماڈرن اسٹائل نے بور اور تھکا دینے والی شاپنگ کو ایک تفریح میں بھی بدل دیا ہے۔

شہریوں کی بڑی تعداد میں ایسے چین اسٹورز اور شاپنگ مال کا رخ کرنا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ شہریوں میں شاپنگ کا ماڈرن اسٹائل تیزی سے مقبول ہورہا ہے۔

دوکانوں کے بجائےاب ان اسٹورز اور بڑے بڑے شاپنگ پلازہ زیادہ مقبول ہو رہے ہیں۔ ضروریات زندگی کی اشیا ایک چھت تلے موجود ہوتی ہیں 

:دیگر مضامین
(15.07.2016) اردو ادب کا اچھوتا افسانہ نگا ر سعادت حسن منٹو۔از۔امین ترمذی
(13.07.2016) انہدام جنت البقيع اہل بيت اطہار پر ايک اور بڑا ظلم:۔از۔سید اکمل حسین
(12.07.2016) تاریخ اسلام کے تلخ حقائق میں دردناک حقیقت کتب خانوں کا نذر آتش ہونا ہے
(10.07.2016) عبدالستار ایدھی اس عہد میں دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان تھے
(08.07.2016) قران مجید میں 14 سجدہ تلاوت ہیں ۔۔ طریقہ سجدہ تلاوت و دعا ۔۔از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم
(06.07.2016) شوال کا پہلا دن عید سعید فطر ہے : ایس ایچ بنگش
(05.07.2016) شب القدر۔۔بخشش و راحت والی شب۔۔۔ از۔ شاہین اشرف علی
(01.07.2016) رمضان المبارک کا آخری جمعہ یوم ال قدس کے طور پر منایا جاتا ہے
(30.06.2016) شبہائے قدر کس تاریخ کو ہوں گی کیا اس کی فضلیت ضد کی نزر نہیں کی گئی
(29.06.2016) رمضان المبارک کا آخری عشرہ ۔۔ عشرہ توبہ ۔از؛ نگہت نسیم
(27.06.2016) شان علی ۔۔ “جس جس کا میں مولا اس اس کا علی مولا “ از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم
(25.06.2016) ارشاد رسول ہے۔ جس کا میں مولا ہوں اس کا علی مولا ہے
(24.06.2016) ڈربی میں ایشیائیوں خاص طور پر مسلمانوں میں جسمانی اعضا عطیہ کرنے کی مہم
(23.06.2016) سترہ رمضان فتح جنگ بدر کا دن، تاریخ اپنے آپ کو دہرانے جا رہی ہے
(21.06.2016) نواسہ رسول ،داعی امن ،امام حسن ابن علی کی سیرت ایک نمونہ عمل ہے
(18.06.2016) ام المومنین سیدہ خدیجۃالکبریٰ
(16.06.2016) آج 10 رمضان ہے ،آیئے ہم سب مل کر اپنے پروردگار سے دعا کرتے ہیں
(15.06.2016) آج 9 رمضان ہے ،آیئے ہم سب مل کر اپنے پروردگار سے دعا کرتے ہیں
(14.06.2016) رمضان المبارک کا ایک ایک لمحہ بخشش کی خاص ضمانت ہے
(12.06.2016) رمضان مبارک کی چھٹے دن کی دعا ۔ ڈاکٹر نگہت نسیم



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
بیاد سید عاشور کاظمی  »
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
  بیاد سید عاشور کاظمی   
  مزید ++
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں