15.10.2026, 12:37pm , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

دنیا بھر میں سالانہ 6 لاکھ سے زائد افراد ملیریا کا شکار ہوکرمرتے ہیں
27.09.2013, 12:02am , جمہ (GMT+1)

عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں سالانہ 6 لاکھ سے زائد افراد ملیریا کی بیماری کا شکار ہوکر ہلاک ہوجاتے ہیں 

پاکستان سمیت دنیا بھر میں جمعرات کو ملیریا کا عالمی دن منایا گیا ہے جس کا مقصد دنیا بھر کے افراد میں ملیریا کی بیماری اور علاج کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں سالانہ 6 لاکھ  سے زائد افراد ملیریا کی بیماری کا شکار ہو کر ہلاک ہو جاتے ہیں جن میں 80 فیصد سے زائد ہلاکتیں ایشیائی ممالک میں ہوتی ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کی حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایشیا پیسفک میں تقریباً 20 ممالک ایسے ہیں جہاں ملیریا کی بیماری کے واضح امکانات موجود رہتے ہیں پاکستان بھی ان 20 ممالک میں شامل ہے۔
 
صوبہ سندھ کے محکمہ صحت کی 2001 سے 2012 تک کے اعداد و شمار پر مشتمل رپورٹ  کے مطابق گزشتہ گیارہ سالوں میں ملیریا کی بیماری کے 6 لاکھ سے زائد جبکہ گزشتہ سال 2012 میں ملیریا کے1 لاکھ 74 ہزار افراد مریض رپورٹ ہوئے۔
 
ملیریا بیماری کے بارے میں کراچی میں قائم انڈس اسپتال کی ڈاکٹر فزوِیہ فاروق نے وائس آف امریکہ سے خصوصی گفتگو میں بتاتی ہیں کہ "ملیریا کے وائرس سے سب سے زیادہ 5 سال تک کے بچے اور حاملہ خواتین متاثر ہوتی ہیں جبکہ پاکستان میں  ہر سیکنڈ میں ایک بچہ ملیریا کی بیماری کا شکار ہو کر موت کے منہ میں چلا جاتا ہے۔‘‘
 
ڈاکٹر فزویہ فاروق مزید بتاتی ہیں کہ پاکستان میں ملیریا کی بیماری کے بارے میں آگاہی پروگرام صرف عالمی دن کی حد تک ہی ہوتے ہیں اسکے علاوہ عوام میں آگاہی اور احتیاطی تدابیر عام کرنے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کئے جارہے ۔
 
انھوں نے کہا کہ گزشتہ سال صرف انڈس اسپتال میں 960 ملیریا کے مریض آئے جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ مرض ڈینگی بخار سے زیادہ پھیل رہا ہے۔

ملیریا عام بیماری ہونےکے باوجود لوگوں میں اب تک مکمل آگاہی موجود نہیں جسکے باعث بیشتر افراد زیادہ دیر رہنے والے بخار ، یرقان اور ٹائیفائید کو بھی ملیریا سمجھنے لگتے ہیں اور گھریلو ادویات سے علاج کرتے رہتے ہیں جس سے ملیریا شدت اختیار کرجاتا ہے۔

ایسے میں مریض کے جسم کے دیگر حصے شدید متاثر ہونے لگ جاتے ہیں جیسے گردے کا درد، دماغ متاثر ہوجانا، یرقان ہوجانا شامل ہیں جبکہ اکثر اوقات ملیریا سے متاثرہ مریضوں کو بروقت علاج کی سہولت نہ ملنے کے باعث  مریض کی موت تک واقع ہوجاتی ہے۔ اس کے برعکس ملیریا کی بیماری کی نشاندہی ہوجانے پر مریض 3 سے 4 دن میں صحت یاب ہوسکتا ہے۔
 
ڈاکٹر فزویہ مزید بتاتی ہیں کہ ہمارے ہاں ماحول کی بہتری کے لئے کوئی کام نہیں ہورہا’’ نہ پانی صاف اور نہ ہوا جسکے باعث بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ملیریا سے بچنے کیلئے مچھروں سے بچاؤ اور گندگی والے ماحول کی صفائی خصوصاً گھروں کے باہر کی صفائی ستھرائی ضروری ہے ۔‘‘

:دیگر مضامین
(25.09.2013) دنیا میں سب سے زیادہ عیسائیوں کے بعد مسلمانوں کی تعداد کا دوسرا نمبر
(22.09.2013) ثمینہ بیگ ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون
(21.09.2013) بھارتی ریاست ہریانہ میں چھیانوے سالہ ضعیف شخص کے ہاں بیٹے کی پیدائش
(21.09.2013)  فرینکفرٹ میں یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے آج اکیس ستمبر کو ایک خصوصی تقریب
(18.09.2013) ادیہ ٹائمز کے چیف ایڈیٹر ومالک کو 146شمشیر صحافت سے سرفراز کیا گیا
(17.09.2013) اچھے اشعار اچھے معاشرے کی تخلیق کا ذریعہ ہوا کرتے ہیں : مست حفیظ رحمانی
(10.09.2013) بزم اُردو کے غزل اِیوارڈ سے سر فراز ہوں گے قمرؔ گونڈوی
(09.09.2013) پاکستان سمیت دنیا بھر میں 8ستمبر کو عالمی یوم خواندگی منایا گیا ہے
(08.09.2013) صحافی اور ادیب شفیع عقیل کی نماز جنازہ گلشن اقبال کراچی میں ادا کر دی گئی
(04.09.2013) کراچی میں 8ماہ میں 2084 افراد قتل: 4سو سے زائد ٹارگٹ کلنگ کا شکار
(22.08.2013) جرمنی سے پاکستان کے لیئے پی آئی اے کی پروازوں کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
(21.08.2013) مادر وطن کے بہادر سپوت راشد منہاس شہید کی42 ویں برسی بیس اگست کومنائی جاتی ہے
(20.08.2013) حجت الاسلام مولانا میرزا محمد جواد شبیر کی تین قلمی تحقیقی کاوشیں
(16.08.2013) برطانیہ میں ایک پاکستانی کیڈٹ اسد مشتاق کو برطانوی فوجی اعزاز دیا گیا ہے
(07.08.2013) آج 29 رمضان ہے ،آیئے ہم سب مل کر اپنے پروردگار سے دعا کرتے ہیں
(06.08.2013)  آج 28 رمضان ہے ،آیئے ہم سب مل کر اپنے پروردگار سے دعا کرتے ہیں
(04.08.2013)  آج 26 رمضان ہے ،آیئے ہم سب مل کر اپنے پروردگار سے دعا کرتے ہیں
(03.08.2013)  آج 25 رمضان ہے ،آیئے ہم سب مل کر اپنے پروردگار سے دعا کرتے ہیں
(02.08.2013) آج 24 رمضان ہے ،آیئے ہم سب مل کر اپنے پروردگار سے دعا کرتے ہیں
(01.08.2013) آج 23 رمضان ہے ،آیئے ہم سب مل کر اپنے پروردگار سے دعا کرتے ہیں



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں