15.10.2026, 03:00pm , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
ریڈیو پاکستان نے لاہور کے تاریخی ریڈیو اسٹیشن کا ایک اہم اسٹوڈیو اولیں ناشر اعلان قیام پاکستان مصطفیٰ علی ھمٰدانی کے نام سے موسوم کر دیا
یکم نومبر دو ہزار بارہ عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ ہے۔آن لائن اردو اخبارات میں عالمی اخبار سنجیدہ صحافت کا معیار بن چکا ہے
 
رپورٹس/ملٹی میڈیا
 

سویڈن میں تین روز اور کئی برس کی یادیں(پہلی قسط)
07.02.2009, 01:05am , ہفتہ (GMT+1)

صفدر ھمٰدانی۔لندن
اس قلم کے صدقے میں اُس خالق لوح و قلم نے کتنے ہی ایسے ملک اور شہر دیکھنے کی نعمت سے نوازا ہے کہ کبھی کبھی اسی حیرانی میں میں خود تو سر بسجود ہوتا ہی ہوں یہ قلم بھی سجدہ ریز ہو جاتا ہے۔

اس بار بھی اسی کی رحمت اور کرم نوازی تھی کہ سویڈن کے میرے نہایت ہی عزیز دوست اور کرم فرما رحمت علی نے مجھے سویڈن آنے کی دعوت دی اور تقریب باعث ملاقات یہ ٹھہری کہ ایک تو سٹاک ہولم جہاں ایک سے زائد عزا خانے ہیں وہاں کے ایک عزا خانہ زینبیہ میں مرثیہ نو تصنیف پیش کرنے کی سعادت حاصل ہو اور کرہ ارض کے اس ملک میں بھی مرثیہ تحت اللفظ پڑھنے کی بنیاد رکھی جائے۔

مجھے خالق موت وحیات نے جن بیش بہا نعمتوں  اور آبا و اجداد سے لیکر میری اور میری اہلیہ کے ساتھ ساتھ بچوں کی زندگیوں کو بھی جو مختلف النوع اعزازات سے نوازا ہے وہ ایک طویل باب ہے اور جن نعمتوں کا شمار اسقدر طویل ہو انکی شکر ادا کرنے میں کتنے زمانے لگ سکتے ہیں۔

بس اسی قسم کا ایک اعزاز یہاں سویڈن میں بھی ‘‘مرثیہ نگاری‘‘ کے حوالے سے ملا کہ اللہ پاک کے بنائے ہوئے اس انتہائی خوبصورت ملک میں مجھ جیسا فقیر وہ پہلا فرد اور شاعر ٹھہرا جس نے یہاں اپنا تحریر کردہ مرثیہ پیش کیا۔


 سوز خوانی،خطابت،نوحہ خوانی اور مجلس عزا کے یوں تو سارے عناصر یہاں موجود ہیں لیکن نہ جانے کیا بات تھی کہ برسوں میں کوئی مرثیہ نگار یہاں نہیں آیا اور ننانوے فیصد احباب کو اس بات کا علم ہی نہیں تھا کہ مرثیہ تاریخی اعتبار سے بھی اور ہیتی اعتبار سے بھی مکمل مجلس ہوتی ہے اور اسی مرثیہ خوانی کے ڈانڈے کربلا اور اسکے واقعات سے ملتے ہیں۔

خیر یہ ایک الگ موضوع ہے جس کا تذکرہ اور اس مجلس مرثیہ کا تذکرہ بھی آگے چل کر تفصیل سے آئے گا۔

بات ہو رہی تھی سویڈن میں تقریب باعث ملاقات کی۔ ایک تو یہ مرثیہ کی مجلس کی اور دوسری بڑی اور بنیادی تقریب سٹاک ہولم کی متحدہ پاکستانی تنظیم ''فریناڈے پاکستان نیئر'' کی محفل مشاعرہ تھی۔ یوں تو سویڈن میں اس سے قبل مشاعرہ ضرور ہوا ہے جو برادرم جمیل احسن کی مساعی کا مرہون منت ہے لیکن اس تنظیم کے تحت یہ پہلا مشاعرہ تھا جسکی کامیابی کے لیئے میں خود بھی اس لیئے دعا گو تھا کہ میزبان کے ساتھ ساتھ یہ مہمان کا بھی امتحان ہوتا ہے اور شکر ہے مالک کون و مکاں کہ اس نے ہم سب کو کامیابی عطا فرمائی اور دونوں تقریبات نہایت کامیاب رہیں۔

سویڈن کے سفر کی تفصیل تو آگے آئے گی ہی لیکن یہاں اس بات کا ذکر کرنا ضروری ہے کہ جن احباب نے مجھ جیسے تہی دست کو جس طرح اپنی محبت کی خوشبو میں اسیر کیا ان سب کا ایک ایک کر کے ذکر ضرور کرؤں گا کہ یہی حقیقی سرمایہ کاری ہے۔

شمیم جعفری
سٹاک ہولم میں ہی عرصہ دراز سے میرے ایک غائبانہ کرم فرما شمیم جعفری بھی مقیم ہیں اور اس سفر کی بدولت ان سے بھی ملاقات نہیں بلکہ ملاقاتیں ہوئیں اور انکی کرم نوازی کہ اس مختصر سفر میں بھی انہوں نے ہمیں اپنے دولت کدے پر مدعو کیا اور شکم سیری کے ساتھ ساتھ فکری اور عصری گفتگو کا اہتمام بھی کیا۔


اس گھر کی فضا کو دیکھ کو ایک لمحے کو محسوس نہیں ہوا کہ ہم کسی غیر اسلامی ملک میں ہیں۔ اس دعوت شیراز کا ذکر بھی آگے چل کر آئے گا لیکن یہیں بہتر ہے کہ برادرم شمیم جعفری کے ساتھ ساتھ انکی سدا مسکراتی اہلیہ شاہین اور بیٹے،بیٹی کا بھی شکریہ ادا کر دوں۔شمیم جعفری اور میرے درمیان یوں تو شاید بہت سی مشترکہ اقدار ہوں لیکن ان میں سے ایک قدر مشترک ‘‘جاپان‘‘ بھی ہے جہاں میں 89سے 92تک رہا اور شمیم جعفری مجھ سے بہت پہلے ایک طالب علم کے طور پر 70اور71 کے درمیان رہے اور یہیں انکی شادی شاہین سے ہوئی اور شادی کا جو واقعہ خود انہوں نے ہمیں سنایااسکی تفصیل بھی لکھوں گا کہ یہ بذات خود ایک افسانہ ہے۔


 

اس ابتدائی باب میں یوں تو ہر ایک فرد کا شکریہ مجھے ادا کرنا ہے جس سے ملاقات ہوئی،گفتگو ہوئی یا اسکے ہمراہ سفر ہوا لیکن خاص شکریہ بھائی سائیں رحمت علی اور جعفر بلتستانی کا ادا کرنا ہے کہ انکی بدولت اور انکی مساعی کے طفیل یہ خوبصورت ملک اور یہاں کے خوبصورت لوگوں کو دیکھنے اور ملنے کا موقع ملا۔


سائیں رحمت علی نام کےہی نہیں کام اور مزاج کے بھی سائیں ہی ہیں اور جعفر بھائی اور انکہ اہلیہ اور تمام اہل خانہ سویڈن میں رہنے کے
جعفر بلتستانی
باوجود بلتستانی ہی ہیں۔مہمان نوازی کے حوالے سے بھی اور اپنے چہرے،رنگت اور ڈیل ڈول کے حوالے سے بھی۔

سویڈن میں میرا قیام برادرم نوید بٹ کے در دولت پر تھا بلکہ سچ پوچھیں تو میں کیا رحمت،جعفر اور جعفر کا بیٹا ہم سب یہیں مقیم تھے۔

نوید بٹ سچ پوچھیں تو ایک پوری کتاب کا موضوع ہیں۔ دیکھنے میں تو بٹ ہیں ہی لیکن کھانے پینے کی مناسبت سے بھی بٹ ہیں۔

 
سوالات کا ایک ذخیرہ ہے ان کے پاس اور سوال کرنے سے کبھی نہیں گھبراتے۔ نوید سویڈش ریلوے کے ملازم ہیں،شعر خوانی اور شعری

 


انتخاب میں منفرد ہیں اور ان دنوں انکی اہلیہ اور بچے برطانیہ کے شہر بریڈ فورڈ میں مقیم ہیں جہاں نوید کی اہلیہ اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہی ہیں اور نوید سٹاک ہولم میں دن رات اپنی ڈائری لکھنے میں مصروف رہتا ہے۔
نوید بٹ
نوید کا تعلق پاکستان کے دل لاہور سے ہے جہاں انہوں نے بڑی بھرپور زندگی گزاری اور پھر پاکستان پیپلز پارٹی کی محبت کے اسیر ہو کر حقیقی اسیری کی زندگی بھی گزاری اور پھر اللہ کے بنائے اس خوبصورت ملک میں آ گئے۔

سویڈن میں تین دن کا یہ قیام سچ پوچھیں تو کئی برس کا قیام لگتا ہے کہ میں ان تین دنوں میں اتنی محبت سمیٹ کر لایا ہوں کہ حیرت ہوتی ہے اپنی قسمت پر بھی اور لوگوں کی بے لوث محبت پر بھی۔(جاری ہے)

:دیگر مضامین
(06.02.2009) تہران ہو گرعالم مشرق کا جنیوا.از۔ سلطان محمود شاہین
(06.02.2009) Peaceful demonstration in front of the Pakistani High Commission london
(06.02.2009) شوہر بیتی جس سے کوئی محفوظ نہیں
(04.02.2009) اصغر کرمانی اور سعیدہ نثار کے بھائی اور جعفر رضوی کی والدہ کے لیئے دعائے صحت
(04.02.2009) ابھی تو میں جوان ہوں’: ملکہ پکھراج کی یاد میں
(02.02.2009) دو بچوں کا مکالمہ
(02.02.2009) سویڈن میں ایک تاریخ رقعم ہوئی ہے
(30.01.2009) دنیا پر اسلام کے احسانات اور مغرب کے مظالم
(24.01.2009) موہن جو ڈارو کے بعد اب لکھن جو دڑو کی دریافت
(23.01.2009) عالمی اخبار کے نام
(23.01.2009) امام سید سجاد ابن الحسین کی شہادت
(23.01.2009) آپ سے درخواست ہے اسے مت دیکھیں
(22.01.2009) ون ٹو کا فور،فور ٹو کا ون
(18.01.2009) بجلی کا بل اور سانپ کی بل
(17.01.2009) توکیو سے جناب اطہر صدیقی کا تہنیتی پیغام
(15.01.2009) ھلال اور حلال میں اب کوئی فرق نہیں
(14.01.2009) برسلز میں سید علی رضا کی والدہ کے ایصال ثواب کی مجلس عزا
(13.01.2009)  فرینکفرٹ میں عزاداریء نواسۂ رسول
(10.01.2009) لکھنؤ عزاداری کا تاریخی مرکز
(10.01.2009) امن کی فاختہ لہو لہان



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
بیاد سید عاشور کاظمی  »
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
  بیاد سید عاشور کاظمی   
  مزید ++
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں