الیکشن کمیشن نے ووٹ ڈالنے کے طریقہ کار پر ہدایات جاری کردی ہے۔
ووٹ ڈالنے کیلئے نادرا کا جاری کردہ کمپیوٹرائز شناختی کارڈ ضروری قراردیا گیا ہے۔ کمپیوٹرائز شناختی کارڈ کے بغیر ووٹ نہیں ڈالا جا سکے گا۔ کمپیوٹرائز شناختی کارڈ کی مدت اگر پوری ہے تب بھی ووٹ کیلئے قابل قبول ہوگا۔
الیکشن کمیشن ووٹرز پہلے پیپر کے اوپر انتخابی نشان پر ہی اسٹیمپ لگائیں۔ اسٹیمپ غلط لگانے کی صورت میں ووٹ ضائع تصور کیا جائیگا
الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں ووٹ ڈالنے کیلئے 9 خانوں والی دو لاکھ سے زائد مہریں تیار کرلی ہیں۔ جو 6 مئی سے ریٹرننگ افسروں کو بھجوائی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کے دن جعلی ووٹ ڈالنے والوں کو چھ مہینے قید اور پانچ ہزار روپے جرمانہ یا دونوں سزاؤ ں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
اتوار کو الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات کیلئے تیار کی گئی دو لاکھ سے زائد مہریں چھ مئی سے ملک بھر میں ریٹرننگ آفسروں کو بھجوائی جائیں گی۔ جبکہ پولنگ سامان کی ترسیل نقل و حمل کے لئے خصوصی بیگ تیار کرلئے ہیں۔ اور یہ بیگ ایک مرتبہ کھلنے کے بعد دوبارہ استعمال نہیں ہوسکیں گے۔