جنیڈیالہ شیر خان سے خبر ملی ہے کہ آہ ! شیخوپور ضلع کے معروف ماتمی سالار سید اطہر حسین زیدی کے والد سید منذر حسین بن سید مقرب حسین زیدی آج مورخہ ٣٠ اپریل ٢٠١٣ بروز منگل اس دار فانی سے کوچ کر گئے مرحوم نے سوگوارن میں دو فرزند وں کا سوگوار چھوڑا مرحوم سید اکمل حسین کے خالہ زادہ بھائی تھے اور سوزخوانی میں اچھا نام تھا مرحوم خوش گلو اور پر سوز آواز کے مالک تھے مرحوم ایک مشہور سلام نہایت پردرد اندازہ میں ادا کیا کرتے تھے اس کا مصرعہ اولی ‘‘ وہ سلام لکھیے حسین پر کہ
بہشت جس کا صلہ ملے‘‘
مرحوم عرصہ دراز سے علیل تھے اور آنکھوں کی بینائی کم زور ہونے کے وجہ سے مجالس و محافل میں کم شرکت محمود ہو چکی تھی اور عرصہ دراز گھر میں مقید ہو کر رہ گئے تھے ۔ عالمی اخبار کے تمام کارکن مرحوم سے ہر دو فرزندگان سید اطہر حسین زیدی اور سید نیر حسین زیدی اور انکے خانوادے کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے دعا گو ہیں محمد و آل محمد سے صدقے میں ان کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔ باقیات کو صبر جمیل عطا کرے۔
تصویر میں دائیں جانب سے سید واجد علی نقوی ، سید علی رضا زیدی، سید شمیم حیدر ترمذی، سید محمد عیسیٰ ترمذی سید منزز حیسن زیدی مرحوم کے ہمراہ نظر آنے والے تمام کے تمام افراد اپنی حیات جاوان کی جانب رواں ہو چکے ہیں اور آج سید منذر حسین زیدی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ مرحوم کو ان کی والدین کے قرب میں جنڈیالہ شیر خان ہی میں مدفن کیا گیا۔ مرحوم کی رسم سویم کل شام جنڈیالہ شیر خان کی امام بارگاہ میں ادا کی جائے گی ۔