14.10.2026, 10:43pm , بدھ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
ریڈیو پاکستان نے لاہور کے تاریخی ریڈیو اسٹیشن کا ایک اہم اسٹوڈیو اولیں ناشر اعلان قیام پاکستان مصطفیٰ علی ھمٰدانی کے نام سے موسوم کر دیا
یکم نومبر دو ہزار بارہ عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ ہے۔آن لائن اردو اخبارات میں عالمی اخبار سنجیدہ صحافت کا معیار بن چکا ہے
 
رپورٹس/ملٹی میڈیا
 

ظہور خاتون جنت سیدہ عالم کی مبارک باد!۔۔۔از۔سید اکمل حسین
01.05.2013, 04:05am , بدھ (GMT+1)

سید اکمل حسین لندن
معصومين عليہم السلام كي حيات طيبہ كے احساس برانگيز  ظہور سیدہ اور معرفت بخش جلووں ميں سے ايك يہ ہے كہ ہر دور ان كي ساري زندگي عالم بشريت كے لئے سعادت بخش اور عظيم ہدايتوں كے پيغامات سےروح پرور ہے ۔ ان كي خاص سيرت يہ ہے كہ ان ميں سے ہر ايك كو اپنے اپنے زمانے ميں خاص شرائط و حالات كا سامنا كرنا پڑا اور انھوں نے ہر شرائط و حالات ميں دين خدا كي سربلندي اور لوگوں كو گمراہي سے نجات دلانے كے لئے بنيادي كردار ادا كيا ۔ 

ان ميں سے ہم ان ايام كي مناسبت كے پيش نظر حضرت زہرا سلام اللہ عليہا كي سيرت كو يہاں پر پيش كرنے کی کاوش کر رہے ہیں  جو اپني جگہ پر خاص امتياز كي حامل ہے ۔ اگر چہ حضرت زہرا(س) كي ظاہري عمر ظلم و ستم كي وجہ سے بہت ہي كم ہوگئي اور عين شباب كے عالم ميں آپ اپنے خالق سے جا مليں ليكن اسي مختصر زندگي ميں انھوں نے ايسے مواقف كا اظہار فرمايا كہ جو پوري تاريخ ميں تمام لوگوں كے لئے بالخصوص مسلمانوں كے لئے حق نما چراغ كي حيثيت ركھتے ہيں ۔ 

خدا كي معرفت اور اس پر ايمان ، عبادت و بندگي ، زہد اور دنيا سے بے توجہي ، احسان و ايثار اور رحمدلي ، شوہر كي خدمت اور تربيت فرزند ، اسلام كي جانب سے عورتوں كو ملنے والي كرامت و شرافت كي حفاظت ، پاكدامني اور پردہ داري كي رعايت ، سورہ احزاب ميں عورتوں كے لئے بيان شدہ صفات كے اظہار ميں جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ عليھا كي سيرت بے مثال تھي ۔ آج بھي اسلامي معاشرے كي عورتوں كو انہيں كي طرح اپني عزت اور اسلامي عفت كي حفاظت كرنا چاہئے اور ان كي سيرت كو اپنا آئيڈيل بنانا چاہئے ۔ جناب زہرا (س) عالم انسانيت كے لئےصرف ايك آئيڈيل ہي نہيں بلكہ ساري بشريت كے لئے باعث افتخار ہيں ۔ ان كا اميرالمومنين عليہ السلام كي برحق ولايت كي حمايت اور اس كا دفاع كرنا ،ان ظالم و ستمگروں سے جہاد كرنا جو اسلام كي حمايت اور اسلامي عدالت كے نام سے امام عادل كو اپنے راستے سے ہٹانا چاہتے تھے ، اور پھر اسي راہ ميں آپ كي شہادت سب كچھ ايك درس ہے ۔ 

آنحضرت كي ايك خصوصيت جو ان كو چاہنے والي عورتوں كے لئے آئڈيل بن سكتي ہے وہ پردہ اور پاكدامني كي حفاظت ، نامحرموں سے دوري ہے ۔ پردہ اور نامحرموں سے دوري مسلمان عورت كے لئے بہت ہي اہم ہے ۔ پردہ دار عورتوں كو بين الاقوامي سطح پر اپنے پردے كي حفاظت كرني چاہئے ، اور جو لوگ خود كو حضرت زہرا (س) كي كنيز كہتي ہيں انھيں آنحضرت كے نقش قدم پر چل كر انساني كرامت اور حجاب كي حفاظت كرنا چاہئے ۔ 

خداوند عالم ہميں ولايت اہلبيت عليہم السلام كي نعمت اور دين و احكام شرع كا قدردان قرار دے اور ہم ان احكام كو مقدس سمجھتے ہوئے انہيں اپنے لئے باعث فخر سمجھيں ۔ 
ميں عالمی اخبار کی ادارتی عملہ ان تمام صاحبان علم و حکمت  كا شكريہ ادا كرتا ہے جو ولادت حضرت صديقہ طاہرہ (س) پر محفل جشن منعقد كر رہے ہيں اور مكتب حضرت زہرا (س) كي ترويج و تبليغ میں مصروف ہیں ۔ انشاء اللہ سب كي خدمات حضرت ولي عصر ارواح العالمين  كي بارگاہ عالي میں قبول ہو اور آنحضرت كے قلب مبارك كے سرور كا باعث بنے ۔ سید اکمل حسین نے قارئین کے لئے چند گرافک ارسال کئے ہیں جو آپ کی خدمت اور امام کی بارگاہ میں پیش کئے جاتے ہیں۔ 
............................................

ونوں عالم کے لیۓ ھیں عورتوں کی جو امام۔از۔ار نقوی
30.04.2013, 10:54am , منگل (GMT+1)

سیدہ ارم نقوی۔ راولپنڈی۔پاکستان
شان زھرا ( سلام اللہ علیھا )
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
آج ھے میرے تخیل کا انوکھا امتحاں
خامہ و قرطاس کی بھی گنگ ھے جیسے زباں
مقصد اظھار ھو جب شان زھرا(ع) کا بیاں
نطق سے اشعار مشکل سے ھی ھوتےھیں رواں

کیوں نہ ھو ان کی جلالت کا اثر ادراک پر 
تذکرے ھوں جن کی عظمت کے سر افلاک پر

ھاں اگر میرے عریضے کو کریں بی بی قبول
تب عطا ھوں گے مجھے بھی لب کشائ کے اصول
مصحف اجلال کی آیات کا ھو گا نزول
اور کلام عشق سے ھو گی عیاں شان بتول

پھر میں بتلاؤں گی کہ ، بی بی(ع) کی کتنی شان ھے
دین پر جن کے گھرانے کا بہت احسان ھے

باپ محبوب خدا(ص) جن کا وھی عالی وقار 
اور شوھر نے لقب پایا ھے شیر کردگار
ایک شھزادہ ھے امن و آشتی کا پاسدار 
دوسرا حقانیت کا حریت کا تاجدار

بیٹیاں وہ جن کےخطبوں کا ھوا ایسا اثر 
دین حق باقی رھا باطل ھوا زیر و زبر

نسبتیں سب اک طرف پھر بھی ھے انکا یہ مقام
قدسیان عرش بھی ھیں بھیجتے ان پر سلام
دونوں عالم کے لیۓ ھیں عورتوں کی جو امام
ان کی مدحت کر رھا ھے خود خدا کا بھی کلام

ھل اتی کا ذکر ھے یا آیت تطھیر ھے
سورہ کوثر بھی ان کی شان میں تحریر ھے

جن کی چوکھٹ پہ کھڑا جبرئیل سا دربان ھو
جن کے بچوں کی خیاطی کے لیۓ رضوان ھو
جو زمانے کے لیۓ اک بولتا قرآن ھو
حشر میں درکار جن کا سایہ دامان ھو

کیوں نہ ھوں ان کے لیۓ جن و بشر مدح سرا
مل سکے جن کی موددت سے رسالت کی رضا

جن کےقدموں میں حیا سجدہ کرے ان پر سلام
فکر کی معراج سے بھی ھے بلند جن کا مقام
ذکر ھے ان کا طویل اور مختصر میرا کلام
بس اسی امید پر کر دوں سخن اپنا تمام

حشر میں جب پیش ھو گا یہ سخن ان کے حضور
فاطمہ(ع) مجھ کو کنیزی میں ارم لیں گی ضرور 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


:دیگر مضامین
(30.04.2013) سیاچن سطح سمندر سے 20800فٹ بلندی پر واقع جسے مقامی زبان میں سیاہ گلاب کہتے ہیں
(26.04.2013) میں لیاری کی ہرلڑکی کی طرح بڑے ہو کربے نظیربھٹو بننے کے خواب دیکھتی تھی۔
(21.04.2013) جناب سِبطِ جعفرؔ کا چہلم ہے۔
(17.04.2013) آج کل نیوز چینلوں اور مسلکی چینلوں کی چمک دمک ماند پڑ رہی ہے؟
(16.04.2013) اشاعت مکرر۔خون کی ندیوں میں سلگتے چنار ۔از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم ۔سڈنی
(09.04.2013) بزم اردو سیتاپورکے ساتویں ماہانہ طرحی مشاعرہ کی رپورٹ
(06.04.2013) منفرد براڈکاسٹر مرحوم اظہار کاظمی ایک یادگار انٹرویو۔ بشکریہ۔ سید کاظمی
(05.04.2013) لندن کے سبط جعفر ادبی تعزیتی ریفرنس کے مقررین اور مدح خوان
(02.04.2013) عالمی اخبار اور ولایت ٹی وی کی طرف سے سبط جعفر ادبی تعزیتی ریفرنس
(30.03.2013) دور حاضرکی عبادت گاہوں کے سربراہان وقائدین کا کردار۔33ویں قسط ۔ سید اکمل حسین
(28.03.2013) پاکستان کے انتخابات۔ آٹھ کروڑ ستاون لاکھ اڑتیس ہزار سات سو نواسی ووٹرز
(26.03.2013) پاکستان کے نگراں وزیر اعظم میر ہزار کھوسو کی زندگی پر ایک نظر
(22.03.2013) سمٹ کر پہاڑ اِن کی ہیبت سے رائی۔ از۔ ارشاد ہاشمی۔جرمنی
(20.03.2013) سید سبط جعفر کو سید اکمل حسین کی جانب سے خراج عقیدت
(19.03.2013) تیرے بغیر مرثیہ،نوحہ اداس ہے۔ زینب ٹی وی کا سبط جعفر کو خراج تحسین
(16.03.2013) دور حاضرکی عبادت گاہوں کے سربراہان وقائدین کا کردار۔32ویں قسط ۔ سید اکمل حسین
(13.03.2013) مشرقی لندن کی بارو آف ریڈ برج میں ایک کونسل کے کرایہ داران کی کانفرنس
(12.03.2013) یارو حالات پھر ایسے ہیں کہ آج جالب بہت یاد آتا ہے۔از؛صفدر ہمدانی ۔اشاعت مکرر
(10.03.2013) دور حاضرکی عبادت گاہوں کے سربراہان وقائدین کا کردار۔31ویں قسط ۔ سید اکمل حسین
(04.03.2013) کراچی کے عباس ٹاون کے مکینوں کو لہو میں نہلا دیا گیا۔ الجزیرہ رپورٹ



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
بیاد سید عاشور کاظمی  »
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
  بیاد سید عاشور کاظمی   
  مزید ++
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں