15.10.2026, 12:40am , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
ریڈیو پاکستان نے لاہور کے تاریخی ریڈیو اسٹیشن کا ایک اہم اسٹوڈیو اولیں ناشر اعلان قیام پاکستان مصطفیٰ علی ھمٰدانی کے نام سے موسوم کر دیا
یکم نومبر دو ہزار بارہ عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ ہے۔آن لائن اردو اخبارات میں عالمی اخبار سنجیدہ صحافت کا معیار بن چکا ہے
 
رپورٹس/ملٹی میڈیا
 

حجر ابن عدی کی قبر مبارک کو کھود کر آپ کے مزار کو منہدم کر دیا
03.05.2013, 07:01am , جمہ (GMT+1)

سید اکمل حسین
‎
شام کے تکفیری مجاہدین نے صحابی رسول (ص) اور پیرو علی ابن ابی طالب (ع) شہید حجر ابن عدی کی قبر مبارک کو کھود کر آپ کے مزار کو منہدم کر دیا ہے۔ ایک لبنانی خبر رساں ادارے کے مطابق حجر بن عدی کا جسد خاکی صحیح و سالم ہے اور تکفیریوں نے اسے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ خبر کے مطابق یہ واقعہ  2 مئی کو شام میں واقع دمشق کے مضافاتی علاقے "عدرا" میں پیش آیا۔ حجر ابن عدی قبیلہ کندی سے تعلق رکھتے تھے۔ یہ قبیلہ ایک یمنی قبیلہ ہے جس نے کوفہ کی جانب ہجرت کی۔ 35 سنہ ہجری میں حجر کندی امام علی علیہ السلام کے انصار میں شامل ہوئے۔ ہجر پچپن میں ہی اپنے بھائی ہانی بن عدی کے ہمراہ رسول خدا (ص) کی خدمت میں حاضر ہوکر مشرف بہ اسلام ہوئے۔

‎حضرت حجر بن عدی زہد و کثرت عبادت کی وجہ سے بہت مشہور تھے۔ یہاں تک کہ ان کے بارے میں روایت ہے کہ ہر شب و روز میں ایک ہزار رکعت نماز پڑھتے تھے۔ حضرت حجر بن عدی اپنی کم سنی کے باوجود پیغمبر اسلام کے بزرگ اور فاضل صحابہ میں شمار ہوتے تھے۔ آپ امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب (ع) کے خاص دوستوں میں سے تھے اور اسلامی فوج کے اعلٰی آفیسر اور جرنیل تھے۔ جنگ صفین میں قبیلہ کندہ کے امیر تھے۔ جنگ جمل، صفین اور نہروان میں آپ حضرت علی (ع) کے ہمرکاب تھے۔ حضرت حجر شجاع، زاہد و عابد صحابی اور صلحائے امت میں ایک اونچے مرتبے کے شخص تھے۔ حضرت حجر بن عدی مجیب الدعوہ تھے۔

‎ادھر ایرانی خبر رساں ایجنسی فارس نیوز نے العالم ٹی وی چینل کے حوالے سے خبر دی ہے کہ شام میں سرگرم عمل تکفیری دہشتگردوں نے اپنی تازہ ترین دہشتگردانہ کارروائی میں دمشق کے نزدیک حضرت علی علیہ السلام کے پیارے صحابی "حضرت حجر بن عدی" کے مزار کو منہدم کر دیا ہے اور ان کا جسد خاکی جو کہ صحیح و سالم حالت میں تھا، اسے کسی نامعلوم مقام کی طرف منتقل کر دیا ہے۔ مختلف مذاہب کے علماء نے آج جمعرات کے دن شامی باغی دہشتگردوں کے ہاتھوں نبش قبر کے اس فجیع اقدام کی بھرپور مذمت کی ہے۔ حجر بن عدی 51 ہجری میں اپنے بیٹے اور چند دیگر صحابہ کرام کے ہمراہ معاویہ بن ابی سفیان کے توسط سے شہید ہوئے تھے۔ معاویہ بن ابن سفیان کے ہاتھوں شہادت کی وجہ سے اس دور میں مسلمان معاشرے کے اندر تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔ انہیں دمشق کے نزدیک "عدرا" کے علاقے میں دفن کیا گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق شامی تکفیری دہشتگردوں نے پہلے ان کی ضریح کو منہدم کیا اور پھر نبش قبر کرنے کے بعد ان کا جسد خاکی جو کہ صحیح و سالم حالت میں تھا، اسے نامعلوم مقام کی طرف منتقل کر دیا ہے۔

:دیگر مضامین
(02.05.2013) مولانا عبدالستار نیازی حریت ِ فکر کا مجاہد۔۔۔از۔احمد ترازی
(01.05.2013) ظہور خاتون جنت سیدہ عالم کی مبارک باد!۔۔۔از۔سید اکمل حسین
(30.04.2013) سیاچن سطح سمندر سے 20800فٹ بلندی پر واقع جسے مقامی زبان میں سیاہ گلاب کہتے ہیں
(26.04.2013) میں لیاری کی ہرلڑکی کی طرح بڑے ہو کربے نظیربھٹو بننے کے خواب دیکھتی تھی۔
(21.04.2013) جناب سِبطِ جعفرؔ کا چہلم ہے۔
(17.04.2013) آج کل نیوز چینلوں اور مسلکی چینلوں کی چمک دمک ماند پڑ رہی ہے؟
(16.04.2013) اشاعت مکرر۔خون کی ندیوں میں سلگتے چنار ۔از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم ۔سڈنی
(09.04.2013) بزم اردو سیتاپورکے ساتویں ماہانہ طرحی مشاعرہ کی رپورٹ
(06.04.2013) منفرد براڈکاسٹر مرحوم اظہار کاظمی ایک یادگار انٹرویو۔ بشکریہ۔ سید کاظمی
(05.04.2013) لندن کے سبط جعفر ادبی تعزیتی ریفرنس کے مقررین اور مدح خوان
(02.04.2013) عالمی اخبار اور ولایت ٹی وی کی طرف سے سبط جعفر ادبی تعزیتی ریفرنس
(30.03.2013) دور حاضرکی عبادت گاہوں کے سربراہان وقائدین کا کردار۔33ویں قسط ۔ سید اکمل حسین
(28.03.2013) پاکستان کے انتخابات۔ آٹھ کروڑ ستاون لاکھ اڑتیس ہزار سات سو نواسی ووٹرز
(26.03.2013) پاکستان کے نگراں وزیر اعظم میر ہزار کھوسو کی زندگی پر ایک نظر
(22.03.2013) سمٹ کر پہاڑ اِن کی ہیبت سے رائی۔ از۔ ارشاد ہاشمی۔جرمنی
(20.03.2013) سید سبط جعفر کو سید اکمل حسین کی جانب سے خراج عقیدت
(19.03.2013) تیرے بغیر مرثیہ،نوحہ اداس ہے۔ زینب ٹی وی کا سبط جعفر کو خراج تحسین
(16.03.2013) دور حاضرکی عبادت گاہوں کے سربراہان وقائدین کا کردار۔32ویں قسط ۔ سید اکمل حسین
(13.03.2013) مشرقی لندن کی بارو آف ریڈ برج میں ایک کونسل کے کرایہ داران کی کانفرنس
(12.03.2013) یارو حالات پھر ایسے ہیں کہ آج جالب بہت یاد آتا ہے۔از؛صفدر ہمدانی ۔اشاعت مکرر



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
بیاد سید عاشور کاظمی  »
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
  بیاد سید عاشور کاظمی   
  مزید ++
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں