سویڈن کے شہر سٹاک ہولم میں ماہر تعلیم عابدہ مظفر کی رہائش گاہ پر ہفتہ گیارہ مئی کو ایک علمی،ادبی اور فکری نشست کا اہتمام کیا گیا جسکی صدارت لندن سے تشریف لائے شاعر،ادیب،استاد۔نقاد اور عالمی اخبار کے مدیر اعلیٰ صفدر ھمدانی نے کی۔ اس تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر امریکہ سے آئی ہوئی شاعرہ عروج شاہدہ علوی نے شرکت کی
اس تقریب میں بڑی تعداد میں خواتین و حضرات نے شرکت کی اور محفل کے اختتام پر میزبان نے پر تکلف عشائیہ پیش کیا جس کے بعد محفل موسیقی کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں پریتی، پال سنگھ،مسز بانگا اور کرن آہوجہ نے حاضرین کی پسند کے گیت پیش کیئے
تین گھنٹے سے زائد عرصے تک جاری رہنے والی اس تقریب کے پہلے حصے کا آغاز میزبان عابدہ مظفر نے اپنی تمہیدی گفتگو اور تازہ دو نظموں سے کیا جسکے بعد افتخار ثاقب، شہناز رانا،عروج شاہدہ علوی اور صدر محفل صفدر ھمدانی نے اپنا کلام پیش کیا۔ صدر صفدر ھمدانی نے اپنے کلام سے قبل فکری گفتگو میں اس بات پر زور دیا کہ شاعر ادیب اور مساجد کے امام اور عزا خانوں کے منبر نشین خطابت کے عادی اور عمل سے دور ہیں اور اسی بے عملی نے معاشرے کو غلط سمت میں ڈال رکھا ہے
محفل میں شریک خواتین وحضرات نے جناب صفدر ھمدانی سے مختلف موضوعات پر سوالات کیئے جسکے مفصل جواب دیئے گئے
اس محفل مسلمانوں کے علاوہ سکھوں اور ہندو برادری کے افراد نے بھی شرکت کی
اس محفل کو کامیاب بنانے میں عابدہ مظفر کو لبنیٰ حیدر۔ انیقہ علی شیخ،علی شیخ، نتالی اور دانش کا تعاون حاصل رہا
اس تقریب کی چند تصاویر عالمی اخبار کے قارئین کے لیئے۔ تقریب کی تفصیلی رپورٹ جلد ہی پیش کی جائے گی