دنیا بھر میں مقبول لندن کے چیلسی فلاور شو کو پورے 103 سال ہو گئے ہیں۔ اسکا آغاز اس مقام یعنی چیلسی ہاسپٹل کے مقام پر 1913میں ہوا تھا اور اس سال اسکو پورے 103و سال ہو گئے ہیں۔
اس سال 2016 میں یہ عالمی طور پر معروف فلاور شو 24 سے 28 مئی تک ہو رہا ہے اور اسکے سو سال منائے جا رہے ہیں وگرنہ دراصل اسکا آغاز اٹھارہ سو باسٹھ میں ہوا تھا
چیلسی فلاور شو لندن کی سماجی زندگی کا ایک اہم حصہ سمجھا جاتا ہے۔اس میلے کا اہتمام لندن کی بزنس کمیونٹی اور پھولوں کی تنظیم کرتی ہے ۔ چیلسی فلاور شو میں مختلف اقسام کے چھوٹے چھوٹے باغات بنائے جاتے ہیں جو دیہی، شہری ، دفتری ہر انداز کی باغبانی کی عکاسی کرتے ہیں۔
پھولوں کےاس خوبصورت میلے میں ملکہ الزبتھ کی آمد خصوصی اہمیت کی حامل ہوتی ہے ۔
مختلف سٹالز پر رکھے گئے پھول نہایت خوشنما منظر پیش کر رہے ہوتے ہیں ۔ اسی طرح مختلف ممالک کے باغات شائقین کی خاص توجہ کا مرکز ہوتے ہیں
یہ سالانہ میلہ لندن کی سماجی زندگی کا ایک اہم حصہ سمجھا جاتا ہے اور دنیا بھر میں پھولوں کی نمائش کا اہم ترین میلہ خیال کیا جاتا ہے۔ پھولوں کی زیبائش کے ڈیزائنر اور پیشہ ور اور شوقیہ مالی اس میلے میں شرکت کرتے ہیں اور یہاں باغبانی کے جدید ترین انداز اور پودوں کی نت نئی تجرباتی قسمیں موجود ہوتی ہیں۔
میلے میں کئی اقسام کے باغات بنائے جاتے ہیں اور دیہی، شہری، صنعتی، دفتری ہر انداز کی باغبانی کے نمونے پیش کئے جاتے ہیں۔