15.10.2026, 06:05pm , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

معروف سوز خوان سیدہ تنویر زیدی طویل عرصہ علیل رہنے کے بعد اس جہاں فانی سے کوچ کر گئیں
05.06.2013, 12:05am , بدھ (GMT+1)

سید اکمل حسین


معروف سوز خوان طویل عرصہ علیل رہنے کے بعد اس جہاں فانی سے کوچ کر گئیں کل بروز اتوار مرحومہ کو اسلام آباد 
والد محترم سید شرف الحسن زیدی کے پہلو میں مدفن کر دیا گیا
میں جب اُس لاشہ نیم جاں کی تم سے خریت معلوم کرتا تو ایسا لگتا تھا کہ میرے حواس کا شیرازہ منتشر ہو رہا ہے اور میر نظام تنفس بکھر گیا ہے اور میرے عزم کا پیکر بکھراتا اور ٹوٹتا ہوا نظر آ رہا ہے آج جب انسانیت کی اقدار تباہی لوٹ کھسوٹ اور ان گنت خواہشات اور ان تمام غیر انسانی قوتوں کی طرف رواں دواں ہے مگر اس جانب سب کی توجہ نہ ہے کہ موت ہم  ہم اس کی جانب توجہ نہیں دیتے اور انسان کے لئے موت کا خوف فطری ہے مگر میں تنویر باجی کو ایک مرثیہ خوان کی حثیت سے زیادہ اور رشتہ داری کے بنا کم جانتا ہوں اور شاید یہ ہی وجہ تھی کہ تنویر باجی ایک مرثیہ خوان کی حثیت سے موت کا جو تصور جو کربلا کے مجاہدین حق سے ان کو حاصل ہوا تھا اس سے کبھی بھی خائف نہیں تھی۔ اور اسی وجہ سے ان کی زندگی ان مردان حق نگا ہ کے ٹھوس قوانین پر عمل پیرا تھی اور امام عالی مقام سید شہدا کے تزکرہ کو اولین جانتی تھی ۔ 

چند دنوں پہلے جب تم نے بتایا تھا کہ نیم بے ہوشی کی حالت میں ان کو ہسپتال میں داخل کروایا گیا ہے اور کبھی کبھار وہ آنکھیں کھول کر دیکھتی ہیں اور کسی کو پہچانتی بھی نہیں تو میں بلک پڑا اور ایک حسرت کے ساتھ ان کی زندگی کے لئے دعا گو رہا مگر نہ تو دوا اور نہ ہی دُعا کام آئی اور بساط مرثیہ خوانی کی ایک تنویر ہمشیہ ہمشیہ کے لئے گل ہو گئی ایک آواز ہمشیہ کے لئے خاموش ہو گئی وہ تنویر باجی جو رونق مجلس و محافل تھیں 22 رجب المرجب 1434 کی شام کو یہ سوز خوانی کی گداز بلبل باغ و بہار آواز کی مالک ایک اپنے عزیز و اقارب اور اپنے سننے والوں کو بلکتا سکستا چھوڑ کر اسلام آباد کی ایک ویران قبر میں کا کونہ روشن کرنے چلی گئی۔ 

خدا ان کی برادرن اور ہمشیرگاں اور خصوصا یاسمین اور تمام بچوں کو صبر جمییل عطا کرے اور دعا گو ہوں یہ خدا اپنی رحمتوں اس ذکر کہ صدقے میں جو مدتوں منبر 

سے موتی برستاتی رہیں اور مرثیہ خوانی کو عبادت جانتی تھیں مرحومہ کو محمد و آل محمد کے گھنے سایہ دار درخت میں رکھے اور ان کی قبر پر اپنی رحمت کے چراغ روشن رکھے آمین۔ ثمہ آمین۔۔۔۔۔۔۔
مرحومہ سیدہ تنویر زیدی سید قمر زیدی کی چچازادہ اور عالمی اخبار کے بیور سید اکمل حسین کی بھابھی کی بڑی ہمشیرہ تھیں اور سید شرف الحسن زیدی کی بڑی دختر تھیں مرحومہ کا سویم آج  بروز منگل اسلام آباد جی سکس میں ہو گا۔ مرحومہ نے چار برادران اور تین ہمشیرہ گان کو سوگوار چھوڑا ہے مرحومہ سید جعفر زیدی کی زوجہ تھیں جو چند برس قبل اس دارفانی سے کوچ کر چکے ہیں عالمی اخبار سیدقمر زیدی اور سیداکمل حسین اور ان کی ہمشیرگان اور برادارن کے دکھ میں برابر کا شریک ہے اور دع گو ہے کہ مرحومہ کو اعلی عالیاں میں جگہ عطا فرماءے۔ آمیں

:دیگر مضامین
(04.06.2013) انجمن تخلیق و تہذیب کویت کی صدر شاھین رضوی اورارکان کی سفیر پاکستان سے ملاقات
(02.06.2013) معروف نغمہ نگار ریاض الرحمن ساغر 72برس کی عمر میں انتقال کرگئے
(01.06.2013) کالم نگار، ادیب،براڈکاسٹرقمر علی عباسی امریکہ میں انتقال کر گئے
(30.05.2013) سپنوں میں رہنا اچھا لگتا تھا۔عارف رانا کا گیت عظیم صابر کی آواز میں
(29.05.2013) اصحاب امام حسین علیہم السلام (حصۂ سوم) مولانا میرزا محمد جواد شبیر
(19.05.2013) راحا محرک ماوٴنٹ ایورسٹ سر کرنے والی پہلی سعودی خاتون بن گئیں
(19.05.2013) معروف صحافی مقرر اور ادیب جناب رضا علی عابدی کے ساتھ ایک شام
(17.05.2013) بھارت میں انجمن ترقی اُردو اُتر پردیش نے گورنر سے ملاقات کی ہے
(12.05.2013) مفکر اہلبیت ،شاعر آل عبا صفدر ھمدانی سویڈن میں محفل ذکر باب العلم سے خطاب کرینگے
(11.05.2013) مفکر اہلبیت صفدر ھمدانی کے دورہ سویڈن کے دوران کی اہم محافل
(06.05.2013)  بزم اردو سیتاپور کے آٹھویں ماہانہ طرحی مشاعرہ کی رپورٹ
(05.05.2013) آٹھارہ کروڑ بلیٹ پیپرز کی چھپائی کا کام مکمل اور ترسیل شروع
(04.05.2013) اسامہ بن لادن کے خلاف جان لیوا کاروائی کے دوسال مکمل ہو گئے
(03.05.2013) الیکشن کمیشن پاکستان نے ووٹ ڈالنے کے طریقہ کار کی ہدایات جاری کردی
(01.05.2013) آہ ! شیخوپور ضلع کے معروف ماتمی سالار سید اطہر حسین زیدی کے والد سید منذر حسین زیدی
(28.04.2013) اصحاب امام حسینؑ علیہ السلام (حصۂ دوم)تبصرہ و تجزیہ
(24.04.2013) 23، اپریل دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کتاب کا عالمی دن منایا گیا
(23.04.2013) شعبہ قرآن وعترت کی جانب پورے ایران میں پہلے قرآن وعترت اولمپک کا انعقاد
(21.04.2013) مکہ و مدینہ کے اسلامی آثار مٹانا نہ صرف جائز بلکہ ضروری۔سعودی عرب کے مفتی اعظم
(16.04.2013) سنی اتحاد کونسل کےسربراہ صاحبزادہ فضل کریم کی نمازجنازہ فیصل آباد میں ادا کردی گئی



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں