بھارت میں تربوز فسٹیول منقعد کیا گیا ہے۔ جس میں تربوزکی کئی اقسام رکھی گئیں۔ بھارت کی شمال مشرقی ریاست منی پور میں دوسرا تربوز فسٹیول منعقد کیا گیا ہے۔ اس فسٹیول کا مقصد تربوز کی کا شت کو فروغ دینا ہے۔ فسٹیول دس روز تک جارہی رہے گا۔ اس فسٹیول میں تربوز کی کئی اقسام رکھی گئیں ہیں اور انکی تعداد پندرہ سو سے زائد ہے۔۔
یہ پھل مزاج کے اعتبار سے سرد ہوتا ہے۔ اس فسٹیول میں غیر ملکی سیاحوں نے بھی شرکت کی۔ فسٹیول کے چیرمین شانتا سنگھ کا کہنا ہے کہ اس فسٹیول کا مقصد ملک اور ملک سے باہر تربوز کی برآمدات کو فروغ دینا ہے۔ باہر سے ہرا اور اندر سے لال دو رنگ کا پھل بھارت کے علاوہ دنیا بھر میں جانا جاتا ہے۔
ادھرمیرپورخاص میں آموں کی سالانہ نمائش جاری ہے۔ نمائش میں آم کی ایک سو بیس سے زائد اقسام لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہی۔فروٹ فارم میں واقع شہید بے نظیر بھٹو آڈیٹوریم میں جاری آموں کی یہ اڑتالیسویں سالانہ نمائش ہے جس میں ایک سو پچاس سے زائد کاشتکاروں نے اپنے اسٹالز لگائے ہیں۔ نوابشاہ، حیدرآباد، ٹنڈواللہ یار سمیت سندھ کے دیگر علاقوں سے کاشتکار اس نمائش میں شرکت کررہے ہیں۔ نمائش میں ایک سو بیس سے زائد آموں کی اقسام خواتین اور بچوں کیلئے بھی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔
خاص طور پر طوطا پوری، زرداری، زلف بنگال، سپر پہاڑ، لاہوتی اور خوشبو جیسے منفرد ناموں والے نام خاص طور لوگوں کی توجہ کا مرکز ہیں۔ آموں کی نمائش کل تک جاری رہے گی۔ مینگو فیسٹیول کمیٹی کے چئرمین کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تغیرات کے باعث آم کی کوالٹی میں فرق پڑا ہے لیکن کاشتکاروں کی شرکت انتہائی حوصلہ افزاء ہے۔