شاعر ،ادیب،محقق،استاد ،مرثیہ نگار اور عالمی اخبار کے مدیر اعلیٰ صفدر
ھمدانی بدھ بارہ جون کی صبح لندن برٹش ایرویز کی پرواز سے کویت کے دو ہفتے کے دورے کویت پہنچ چکے ہیں
انجمن
تخلیق و تہزیب کویت کی صدر اور بانی شاہین رضوی کے علاوہ دیگر اراکین عامر قدوائی، طارق اقبال،شہزاد خان ،محمد نوید،حسین محمد خان اور محمد رمضان بھٹی نے صفدر ہمدانی کا ایر پورٹ پر پُر جوش
استبقال کیا اور گل دستہ پیش کیا گیا ۔انہیں اس
دورے کی دعوت انجمن تخلیق و تہذیب کویت کی صدر شاھین رضوی اورتنظیم کے
اراکین نے دی ہے
جناب صفدر ھمدانی کا قیام شاہین رضوی کے دولت کدے کاشانہ نجف پر ہے
اپنے اس دورے کے دوران وہ مختلف مجالس محافل اور ریڈیو پروگراموں کے
علاوہ کویت کے سفیر سے بھی ملاقات کریں گے اور تازہ ترین اطاعات کے مطابق
وہ کویت میں انجمن تخلیق و
تہذیب کویت کے زیر اہتمام 13 جون 2013 کو ہونے والےانٹر نیشل مشاعرے میں بھی شرکت کریں گے
انجمن تخلیق و تہذیب
کویت کے منتظمین گزشتہ ایک ماہ سے اس عظیم الشان مشاعرے کے انعقاد کی
تیاریوں میں مصروف ہیں جس میں بھارت سے بھی مہمان شعرا شرکت کریں گے
یاد
رہے کہ گزشتہ دنوں شاہین رضوی اور انکے رفقا نےانجمن تخلیق و تہذیب کویت
کے زیر اہتمام 13 جون 2013 کو ہونے والے مشاعرے اور شاعر،ادیب،مرثیہ نگار
اور عالمی اخبار کے میر کارواں جناب صفدر ھمدانی کے اعزازمیں ھونے والی
تقریب میں کویت میں پاکستان کے سفیر حناب سید ابرار حسین شاہ صاحب کو شرکت
کی دعوت بھی دی تھی جسے انہوں نے بخوشی قبول کر لیا تھا۔÷
صفدر
ھمدانی اس قبل بھی جنوری دوہزار گیارہ میں کویت کا دورہ کر چکے ہیں جس
دوران انہوں نے دینی،سماجی،علمی تقاریب میں شرکت کے علاوہ عالمی مشاعرے کی
صدارت کی تھی
بھارت سے اس مشاعرے میں شرکت کے لیئے نواز دیوبندی، انور جلالپوری اور مجاور مالاگانوی ابھی کویت پہنچ چکے ہیں۔ مشاعرے میں مہمان شعرا کے علاوہ مقامی شعرا بھی اپنا کلام پیش کریں گے
کویت پہنچنے والے شعرا کے اعزاز میں ظہرانہ مقامی کانٹی نینٹل ہوٹل میں دیا گیا جبکہ بدھ کی شام عشایئے کا اہتمام ایک معروف کویتی ریستوران میں کیا گیا ہے جس میں کیمونٹی کے اہم رہنما بھی شرکت کریں گے