انجمن تخلیق و تہذیب
کویت کے زیر اہتمام آج جمعرات کی شام ایک عظیم الشان مشاعرہ منعقد ہو رہا ہے جس میں منتظمین کے مطابق ڈھائی سو کے قریب مہمانوں کی آمد متوقع ہے
مشاعرے کی صدارت کویت میں پاکستان کے سفیر عزت مآب حناب سید ابرار حسین شاہ کریں گے جب کہ مہمان خصوصی شاعر ،ادیب،محقق،استاد ،مرثیہ نگار اور عالمی اخبار کے مدیر اعلیٰ صفدر
ھمدانی ہونگے
بھارت سے اس مشاعرے میں نواز دیوبندی، انور جلالپوری اور مجاور
مالاگانوی شرکت کریں گے اورمشاعرے میں مہمان شعرا کے علاوہ مقامی
شعرا بھی اپنا کلام پیش کریں گے
مشاعرے کے منتظمین شاہین رضوی،رمضان بھٹی،اور دیگر ارکان رات گئے تک انتظامات کو حتمی شکل دینے میں مصروف رہے
اس مشاعرے کی تفصیلی رپورٹ عالمی اخبار میں شائع کی جائے گی