کویت میں مقیم سٹار ایسوسی ایٹس ریئل اسٹیٹ کمپنی کے سربراہ اور سماجی کارکن ہاشم علی خان نے گزشتہ دنوں کویت میں پاکستان کے سفیر جناب سید ابرار حسین شاہ سے ملاقات کی اور اس موقع پرکویت میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل اور پاک کویت تجارتی امور زیر بحث آئے
سفارتخانہ پاکستان کے جناب نورالدین اور جناب حسن وزیر نے اس ملاقات میں خصوصی طور پر شرکت کی
گفتگو کے دوران سفیر پاکستان نے حال ہی میں ہاشم علی خان کی اعانت سے انجمن تخلیق و تہذیب کے تحت ہونے والے انتہائی کامیاب عالمی مشاعرے کو بھی سراہا اور کہا کہ اس پلیٹ فارم سے اردو ادب اور پاکستانی ثقافت کی بھی ترویج کی مساعی کی جائیں
ہاشم علی خان نے سفیر پاکستان کو یقین دلوایا کہ پاکستان کی عزت اور اسکی نیک نامی کے لیئے وہ ہر قدم اور ہر پلیٹ فارم پر اپنا مالی،اخلاقی اور سماجی تعاون جاری رکھیں گے
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کویت کے درمیان تجارت کے فروغ کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے
سفیر پاکستان نے ہاشم علی خان کے جزبے کی تعریف کی