انجمن تخلیق و تہذیب کویت کی خصوصی دعوت پر کویت کے دو ہفتے کے
علمی،ادبی،دینی اور فکری دورے پر گئے عالمی اخبار کے مدیر اعلیٰ صفدر
ھمدانی اتوار تئیس جون کی سہ پہر واپس لندن پہنچ گئے ہیں
کویت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے اتوار تئیس جون کی صبح انجمن تخلیق و تہذیب کویت کی صدر اور بانی شاہین رضوی کے ہمراہ تنظیم کے میڈیا انچارج شہزاد اقبال نے انہیں الوداع کہا
لندن واپسی سے ایک روز قبل بائیس جون ہفتے کے روز کویت میں پاکستانی تاجروں کی تنظیم پاکستان بزنس کونسل کویت کے حافظ شبیر اور جناب عارف بٹ نے جناب صفدر ھمدانی کے اعزاز میں خصوصی ظہرانے کی دعوت کا اہتمام شاہی قلعے میں کیا جسمیں مختلف تنظیموں کے عہدے داروں اور اہم پاکستانیوں نے شرکت کی ۔اس ظہرانے میں جناب صفدر ھمدانی نے خصوصی دانشوارانہ خطاب کیا جسے تقریب کے شرکا نے وقت کی آواز قرار دیتے ہوئے سراہا
اس ظہرانے اور خطاب کی تفصیل جلد پیش کی جائے گی
ہفتہ بائیس جون کی شام ہی انجمن تخلیق و تہذیب کویت کی صدر اور بانی شاہین رضوی ،میڈیا انچارج شہزاد اقبال اور سیکرٹری جنرل طارق اقبال نے ایک ہفتہ قبل ہونے والے نہایت کامیاب اور شاندار پاک و ہند مشاعرے کی پہلی ڈی وی ڈی جناب صفدر ھمدانی کو پیش کر کے اسکا باقاعدہ اجرا کیا
ہفتے کی شام کو ہی جناب صفدر ھمدانی نے شاہین رضوی۔طارق اقبال اور شہزاد خان کے ہمراہ کویت کی معروف شاعرہ مسرت جبیں زیبا سے ملاقات کی جس میں مختلف امور پر گفتگو کے علاوہ انکے معجزاتی اسفار کی تفصیل سے آگاہی ہوئی
جناب صفدر ھمدانی کی کویت سے روانگی سے قبل ملاقات کرنے والوں میں کویت کی ابھرتی ہوئی شاعرہ فائزہ صدیقی اور انکے شوہر عاطف صدیقی بھی شامل تھے ۔ یاد رہے کہ عاطف صدیقی کویت کے پاکستانیوں کے لیئے ۔۔۔پاکستانیز ان کویت ۔۔۔کے نام سے ویب سائٹ بھی چلاتے ہیں جسے تارکین وطن کی ویب سائٹوں میں اہم مقام حاصل ہے اور جسے بقول عاطف صدیقی کے روزانہ تیس سے پنتیس ہزار افراد دیکھتے ہیں۔
جمعہ اکیس جون کو سی سی ٹی وی کی طرف سے طاہر اقبال نے جناب صفدر ھمدانی کا ریڈیو پاکستان کی تاریخ کے حوالے سے ایک طویل انٹرویو کی ریکارڈنگ کی اور اسی رات
شکور شیخ اور انکی ٹیم نے جناب صفدر ھمدانی کے اعزاز میں کویت شہر کے ایک اہم ہوٹل اونتی پیلس میں عشایئہ دیا جسمیں طارق اقبال،شاہد اقبال اور شہزاد خان نے بھی شرکت کی
ان تمام محفل کی تفصیلی رپورٹیں جلد ہی پیش کی جائیں گی