ماہ جون دوہزار تیرہ کے وسط میں انجمن تخلیق وتہذیب کویت کی دعوت پر لندن سے کویت کے دو ہفتے کے علمی،ادبی،دینی اور فکری دورے پر آئے صفدر ھمدانی نے کویت میں پاکستان کے سفیر عزت مآب سید ابرار حسین شاہ سے سفارتخانہ پاکستن میں ملاقات کی جس دوران سفیر موصوف نے ماہ پارہ صفدر کی والدہ کے انتقال پر صفدر ھمدانی اور ماہ پارہ صفدر سے دلی تعزیت کی اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیئے دعا فرمائی ہے۔
ملاقات کے لیئے جناب صفدر ھمدانی انجمن تخلیق و تہذیب کی بانی و صدر شاہین رضوی، نائب صدر محمد رمضان بھٹی، سیکرٹری جنرل طارق اقبال، شہزاد خان اور محمد شریف کے ہمراہ سفیر موصوف سے ملاقات کے لیئے جب کویت میں پاکستان کے سفارتخانے پہنچے تو عزت مآب سیدابرار حسین شاہ نے پروٹوکول کے تقاضوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے باہر نکل کر صفدر ھمدانی اور انکے ساتھیوں کو خوش آمدید کہا
ایک گھنٹے کی اس ملاقات میں علم و ادب اور سماج سمیت متعدد موٍضوعات پر تبادلہ خیال ہوا۔
شاہین رضوی اور محمد رمضان بھٹی نے سفیر موصوف کو اپنی نوتشکیل انجمن تخلیق و تہزیب کویت کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا اور دو روز پہلے ہونے والے مشاعرے میں شرکت پر انکا شکریہ ادا کیا
جناب صفدر ھمدانی نے اس ملاقات میں پاکستان اور دنیا بھر میں اردو ادب کی بدلتی ہوئی اقدار اور تنزلی کی وجوہات ہر گفتگو کی اور اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ وزرات خارجہ نے ایک صاحب قلم شاعر کو سفیر کے طور پر کویت میں متعین کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جناب سید ابرار حسین اس دور میں تہذیب اور شرافت کی نشانی ہیں اور وزارت خارجہ میں ایسے صاحبان فکر کے ہونے سے وزارت خارجہ کا قد بڑھتا ہے
سفیر صاحب نے جناب صفدر ھمدانی آمد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان جیسے صاحبان فکر کا ہمارے معاشرے میں ہونا باعث خیر وبرکت ہے اور ہمیں ایسے لوگوں سے مستفید ہونا چاہیئے
ملاقات کی تصاویر پر مبنی فیس بک کا لنک ان احباب کے لیئے جو پاکستان جیسے ممالک میں یو ٹیوب نہیں دیکھ سکتے
قارئین و ناظرین و سامعین کے لیئے یو ٹیوب کا لنک