17.10.2026, 08:50am , ہفتہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
اہم دن  
October 2026  
Su Mo Tu We Th Fr Sa
        1 2 3
4 5 6 7 8 9 10
11 12 13 14 15 16 17
18 19 20 21 22 23 24
25 26 27 28 29 30 31
 
  تصویر میں خبر

پاک بھارت ایل اور سی



 
آپکی رائے
 

کبھی سوچیں , رحمتیں کب زحمتیں بن جاتیں ہیں ۔از“ ؛ ڈاکٹر نگہت نسیم  »

یہ سجدے نہیں ۔ ۔ ۔۔ صرف ٹکریں ہیں
21.07.2013, Azhar Ul Haq Naseemazharulhaq@hotmail.com

بالکل صحیح باجی ، میں بھی کبھی سوچتا ہوں کہ آخر وہ کون سی نماز ہوتی ہے جو برائیوں سے روکتی ہے ، میرے ایک دوست جو قرآن کے مترجم بھی ہیں ، وہ ایک بہت زبردست بات کہتے تھے ، کہ اصل دین یا اصل عبادت دو نمازوں کے درمیان ہوتی ہے ، فجر سے لیکر ظہر تک ، ہم جو اپنا کام کرتے ہیں کیا وہ اللہ کے مرضی کے مطابق ہے ؟ ، اگر نہیں تو نماز ہی نہیں ہوئی ، کیونکہ نماز میں تو ہم ہر حال میں اللہ کے پابند ہوتے ہیں ، اصل میں امتحان نماز کے بعد کا ہے
میں اپنے اردگرد دیکھتا ہوں تو بہت نمازی نظر آتے ہیں اور اکثر ایسے ہیں جو اپنے حُلیے سے ہی نمازی لگتے ہیں ، جیسے کوئی حج کر لے تو ہمیشہ کے لیے حاجی صاحب ہو جاتا ہے اسی طرح ہمارا بس چلے تو ہم اپنے نام کے ساتھ نمازی بھی لگا ڈالیں
ایک کمپنی میں ایک چپڑاسی ہر نماز کی امامت کرواتا تھا جس میں کمپنی کے ایم ڈی بھی باقاعدہ شامل ہوتے تھے ، اور وہ ہی ایم ڈی اُس چپڑاسی کے پیچھے نماز ادا کرنے کے بعد اس بوڑھے کو انتہائی ذلیل کرتا کبھی چائے میں دیر ہو جاتی ، کسی نے کہا کہ آپ کا امام ہے ، تو کہنے لگے ، کہ وہ دین ہے ، یہ دُنیا ۔ ۔ ۔ اگر دین اور دُنیا کو ملا دیا تو یہ چپڑاسی بھی میری برابری کرے گا ۔۔ ۔ ۔ یہ ہے وہ سوچ جس کو اقبال نے بہت پہلے کہ دیا تھا کہ دین کو دُنیا سے الگ کیا جائے تو چنگیزی رہ جاتی ہے
میں نے گلف میں عربوں کو دیکھا کہ وہ کُچھ بھی ہو کہیں بھی ہوں نماز نہیں چھوڑتے مگر یہ ہی عربی ہیں کہ ایک دفعہ میرے والد مرحوم نے اپنے ارباب سے حج کے لیے اجازت مانگی تو کہنے لگا کہ تم کو بہت شوق ہے عبادتوں کا ، تم کعبے کو پاکستان کیوں نہیں لے جاتے ۔ ۔ ۔ ویسے شکر ہے کعبہ ہمارے پاس نہیں ۔ ۔ ۔ ورنہ ہم کب کا اسے بھی ۔ ۔ ۔ ۔ خیر
میں جب گلف میں تھا تو تبلیغی جماعت کے کُچھ کارکن مسجد میں آئے تو تبلیغ شروع کی کہ نماز پڑھیے اور یہ اور وہ ۔۔ ۔۔۔ میں نے کہا کہ آپ مسجد میں آئے ہیں ، ہم مسجد میں موجود ہیں نماز پڑھی ہے ساتھ ، کیا آپ بے نمازیوں کو تبلیغ کیوں نہیں کرتے ، مثال کے طور پر کسی نائٹ کلب کے باہر یا کسی بھی ریستوران کے باہر کتنے مسلمان موجود ہیں ، ذرا انہیں تبلیغ کریں ۔ ۔ ۔ تو وہ کانوں کو ہاتھ لگا کر بولے کہ ہم ایسی واہیات جگہ پر کیوں جائیں ۔ ۔ ۔ اور اپنی بے عزتی کیوں کروائیں ۔ ۔ ۔ یہ ہے ہماری تبلیغ تو کیسے نماز کی طرف راغب کیا جائے گا
آپ کو شاید یاد ہو “مرد مومن“ ضیاء الحق نے ناظم صلاہ کا تقرر کیا تھا ، پھر طالبان نے بھی یہ ہی کام کیا ، کوئی بندہ اگر نماز کے وقت باہر نظر آیا تو اسے پکڑ لیا کہ نماز نہیں پڑھی ، وہ کہتا تھا کہ جی پچھلی مسجد میں ادا کر کہ آیا ہوں مگر طالبان اسے پھر سے نماز ادا کرواتے ۔ ۔ ۔ ہم رول ماڈل بننے کے بجائے ۔ ۔۔ صرف ماڈلنگ کرتے ہیں ۔۔ ۔ تو نماز کہاں سے قائم ہو گی ۔ ۔ ۔ ۔ ورنہ سچ بات تو یہ ہے کہ نماز ہی اللہ اور اسکے بندے کے درمیان ڈائرئکٹ لنک ہے ہاٹ لائین ہے ۔ ۔ ۔ اور اگر دل سے ادا ہو تو بقول پُرنم الہ آبادی

ملتا ہے کیا نماز کے سجدے میں جا کہ دیکھ
اللہ کے حضور میں سر کو جھکا کہ دیکھ

بس یہ سر ہی نہیں جُھکتا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ کہ اس میں جو دنیا کا سریا ہے ۔ ۔ ۔ وہ شاید ہم نکالنا نہیں چاہتے ۔ ۔
اللہ ہم پر اپنا کرم کرے اور ہم سمجھ سکیں کہ کیوں قرآن کہتا ہے کہ
اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامو ، اور نماز قائم کرو
بالکل واضح ہے کہ نماز تبھی قائم ہو گی ، جب اللہ کی رسی کو تھامیں گے ، اللہ کی مانیں گے
ورنہ ۔ ۔ ۔ ۔۔ یہ سجدے نہیں ۔ ۔ ۔۔ صرف ٹکریں ہیں ۔ ۔ ۔ جو شاید ہم اپنے آپ کو جہنم میں جھونکنے کے لیے مار رہے ہیں ۔ ۔۔ ۔ ۔۔  



 

تبصرہ شامل کریں:


آپکا نام 
ای میل 
عنوان 
تبصرہ 



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
  زبانِ خلق
سرجیکل اسٹرائیکس کا بھارتی دعویٰ
درست ہے
غلط ہے
معلوم نہیں
 
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں