15.10.2026, 08:43pm , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
ریڈیو پاکستان نے لاہور کے تاریخی ریڈیو اسٹیشن کا ایک اہم اسٹوڈیو اولیں ناشر اعلان قیام پاکستان مصطفیٰ علی ھمٰدانی کے نام سے موسوم کر دیا
یکم نومبر دو ہزار بارہ عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ ہے۔آن لائن اردو اخبارات میں عالمی اخبار سنجیدہ صحافت کا معیار بن چکا ہے
 
رپورٹس/ملٹی میڈیا
 

یادوں کی کہکشاں ۔ معروف صداکارہ اور اداکارہ عصمت طاہرہ کی خود نوشت کی چوتھی قسط
23.08.2013, 12:10am , جمہ (GMT+1)

عصمت طاہرہ
' چپ چپیتے آنکھیں میچے پل صراط کا سفر"

نہ جانے سحر صدیقی نے کس موڈ میں میرے پیج پرمنیر نیازی کی تصویر کے نیچے لکھ دیا ھے'منیر نیازی کو یاد کرنے کا شکریہ۔۔۔
میں نے ریڈیو پاکستان کے لئے کئ سال صدا کاری کی ھے۔اور منیر نیازی مرحوم کا شمار بھی ریڈیو پاکستان کے ان بابوں میں ھوتا ھے جن کو میں کہا کرتی تھی" ریڈیو پاکستان کے نورانی بابے" اچھا ھوا سحرصدیقی تم نے یہ لکھا۔۔اور مجھے ان سے جڑی یادیں شیئر کرنا یاد دلا دیا۔۔۔۔

آو ان کی با توں کا سٹائل تمیں بتاؤں 

ایک خوبصورت غزل کہنے والا شاعر جو بہت ھی کالےرنگ کا تھا۔ نام نھیں لونگی اسکی غزل سن کر نیازی صاحب بولے۔۔ " یار میں تے سوھنا آدمی آن ، سوھنے شعر کہنا واں توں ایڈا کالا ھو کے ایڈے سوھنے شعر کیویں کہہ لینا ایں؟"

ایک دفعہ میں بیمار پڑ گئی مجھے کئ ھفتوں کے بعد نیازی صاحب ملے بولے" تمیں کیا ھوا" جی کچھ نھیں میں نے جواب دیا
نہیں کچھ تو ضرور ھوا ھے تم تو آنکھوں سے ھنسا کرتی تھیں آج تمہاری آنکھوں کی وولٹج ھی ماند پڑگئی ھے

ایک دفعہ میں پاک ٹی ھاؤس میں ظہیر کاشمیری مرحوم کی باتیں سننے میں اسقد ر گم تھی کہ منیر نیازی صاحب میرے پاس سے گزرے جنہیں میں نے نہ دیکھا، اگلے روز ریڈیو پاکستان مل گئے میں نے سلام کیا تو کہنے لگے کل تم اس سنہری بچھو(ظہیر کاشمیری( کی باتیں سننے میں اسقرر گم تھیں ۔۔۔۔ ۔۔ 

میری یادوں کی زنبیل میں کئی نور کی مٹی میں گندھے بابے ھیں جن کی یادوں سے میرا من مہک جاتا ھے۔ اب کبھی اخلاق احمد دھلوی صاحب کی یادیں آپ تک پہنچاؤں گی

ماضی کے ٹی وی اور ریڈیو ڈراموں کے نامور ہیرو ریحان اظہر نے میری فیس بک کی پوسٹ میں اپنے کومنٹ میں کچھ صدا کاروں کے نام لئیے جن میں نعیم سارنگ کا نام بھی تھا
جیسے دیئے سے دیا جلتا ھے ناایسے یادوں سے کئی یادوں کے چراغ روشن ھو جاتے ھیں۔

واقعہ کچھ ایسے ھے کہ ٹاؤن شپ میں کوئ چرچ تھا جہاں ایک امریکی گورا مسٹر وائلڈر بائیبل کو ڈراموں کی صورت میں ریکارڈ کرواتا تھا اور یہ ڈرامے سیشلز میں فیبا (فار ایسٹرن براڈکاسنگ پروگرام میں نشر ھوتے۔ مسٹر وائلڈر پر جانے کیسے 
لاہور ریڈیو کی ایک پارنی تصویر
ھمارا رعب پڑ گیا کہ انہوں نے طے کیا کہ کیریکڑ کے حساب سے میں ریڈیو کے صداکار منتخب کروں ۔۔ سو نعیم سارنگ جنکی آواز زرا بھاری سی تھی میں نے فرعون کے کردار کے لیے منتخب کر لیئے

ان دنوں میں نے موٹر بایئک نئی نئی چلانا سیکھی تھی۔ میں مرد فنکاروں کو بھی رائیڈ دے دیتی مگر ان کومیری بائیک پر بیٹھنےکی عورتوں کی طرح سےاجازت تھی۔۔۔ جیسے ھمارے ھاں عورتیں بیٹھتی اور ایکسی ڈنٹ کروا لیتی ھیں ۔

ھمیں ٹاؤن شپ ریکاڈنگ کے لئے جانا تھا۔ نعیم بھائ بھی ھماری ھونڈا پر بیٹھ گئے، شام کا وقت ھا جب ھم ریڈیو پاکستان سے ماڈل ٹاؤن موڑ پر پہنچے تو نعیم سارنگ نے کہا "ارے عصمت تم تو موٹر سائکل اچھی چلا لیتی ھو"۔ میں نے کہا "نعیم بھائ آپ برسات کے موسم کے یہ پتنگے دیکھ رھے ھیں نااور ھمارے پاس عینک بھی نھیں اصل میں ھم آنکھیں میچ کر چلا رھے ہیں!
نعیم سارنگ بولے، 'زرا رکنا مجھے سگرٹ لینا ھے۔ میں رکی تو وہ چھلانگ لگاکر اترے

انکا رنگ پیلا پڑا ھوا تھا- غصےسے کہنے لگے "تم جاؤ مرو، ایک توتم تیز چلاتی ھو اوپر سے آنکھیں میچ کر۔ ارے بھاڑ میں جائے تمہاری ریکارڈنگ ۔جاو جاؤ میں خود ھی پہنچ جاؤں گا"
آج جب کبھی یہ واقعہ یاد آتا ھے تو نعیم سارنگ کا خوف زدہ چہرہ اور غصے بھرا لہجہ یاد کر کے میں سوچتی ھوں عصمت طاھرہ نے زندگی کا ھرخطرناک سفر کیسے آنکھیں میچ کرطےکر لیا؟ دو ننھے منے بچوں کو دوپٹے کے ساتھ اپنی کمر سے باندھ کر ڈے کئیر سنٹر پہنچانا کیوںکہ موٹر بائیک پر بیٹھتے ھی کمبخت دونوں سو جاتےتھے۔ گجرات سے جی ایف سی فین کی پبلسٹی اور فیصل اباد سے داؤد ٹیکسٹائیل والوں کی پبلسٹی میں نے ھونڈا پر ھی جی ٹی روڈ کے سفر طے کرکے حاصل کی۔

دوستو آپ ھی بتایئے اگر آنکھیں نہ میچتی تو زندگی کی شاہراھیں پُل صراط سے کم مشکل تونہ تھیں جن کا سفر مجھے سونپا گیا اور میں نے یوں چپ چپیتے طے کر لیا۔۔۔۔

:دیگر مضامین
(20.08.2013) انہدام جنت البقیع . لندن میں سعودی عرب کے سفارتخانے پراحتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
(19.08.2013) دور حاضرکی عبادت گاہوں کے سربراہان وقائدین کا کردار۔37ویں قسط ۔ سید اکمل حسین
(16.08.2013) پندرہ اگست بھارت کا یوم آزادی ہے۔۔ دنیا بھر کے بھارتیوں کو مبارکباد
(08.08.2013) دنیا بھر میں عید کے موقع پر عید کی تیاریاں اور نماز
(06.08.2013) شب قدر, شب امامت و ولایت ہے۔ ازآغا سید عبدالحسین بڈگامی
(05.08.2013) ’یوم القدس ‘‘۔۔۔ عالم اسلام کی غیرت اور اتحاد کی علامت ۔ سحر صدیقی
(03.08.2013) یوم القدس دنیا بھر میں ہر سال رمضان المبارک کے آخری جمعے کو
(02.08.2013) آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ماہ رمضان کے شب و روز۔ازنگہت نسیم
(02.08.2013) حرم مکہ میں 750 کیمروں کے ذریعے حجان و زائرین کی فول پروف سیکورٹی
(31.07.2013) ممنون حسین پاکستان کے بارہویں یا چودہویں صدر؟ ایک معمہ بن گیا
(29.07.2013) لندن میں شہادت علی علیہ السلام کا جلوس اور مجلس عزا
(26.07.2013) سولہ رمضان یوم فتح مکہ ہے۔ اسلامی تاریخ ایک عظیم دن
(25.07.2013) امام حسنؑ ابن علی ع کی سیرت ۔ از ۔ ایس ایچ بنگش
(23.07.2013) سیدہ زینب کے مزار پر حملے کیخلاف پاکستان بھر میں احتجاج اور مظاہرے
(19.07.2013) برطانیہ کے شہر لندن میں ماہ رمضان کے شب و روز۔ازسائرہ بتول
(16.07.2013) فرخندہ رضوی کے شعری مجموعے زیر لَب خندہ کی تقریب رونمائی
(15.07.2013) شہرِ رمضان فصل کی کٹائی کا مہینہ ۔۔از؛ جویریہ بتول ، کراچی
(14.07.2013) ماہ پارہ صفدر کی والدہ مرحومہ سوز خوان آل رسول سیدہ شمس الزہرا کی مجلس چہلم
(11.07.2013) شاعر اور نغمہ نگار قتیل شفائی کو ہم سے بچھڑے 12 برس ہوگئے
(09.07.2013) اب سحر نہیں ہو گی۔عظمی صبوحی سحر کی کتاب کی تقریب اجرا .نیئر جہاں اور آصف جیلانی کا خطاب



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
بیاد سید عاشور کاظمی  »
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
  بیاد سید عاشور کاظمی   
  مزید ++
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں