عالمی اخبار بہت جلد برطانیہ میں مقیم افسانہ نگار،استاد اور سخن گو بانو ارشد کے ساتھ گفتگو کا ایک وڈیو سلسلہ شروع کر رہا ہے ۔چار اقساط پر مشتمل اس وڈیو سیریز میں بانو ارشد کی زندگی کے مختلف گوشے نمایاں ہونگے
عالمی اخبار اس سے قبل جرمنی،کینڈا،امریکہ اور آسٹریلیا میں ایسے ہی پروگرام ریکارڈ کر کے نشر کر چکا ہے لیکن برطانیہ کے کسی قلم کار کے حوالے سے یہ برطانیہ میں ہی ریکارڈ کردہ یہ پہلا پروگرام ہو گا
اس سے قبل برطانیہ کے دو شعرا ڈاکٹر صفی حسن اور سجاد حیدر کو جرمنی میں ریکارڈ کر کے پیش کیا جا چکا ہے
بانو ارشد کے ساتھ یہ گفتگو عالمی اخبار کے مدیر اعلیٰ،شاعر،ادیب اور براڈکاستڑ صفدر ھمدانی اور عالمی اخبار کے لندن کے بیورو چیف سید اکمل حسین نے کی ہے
عالمی اخبار میں اشاعت کے علاوہ ان پروگراموں کو یو ٹیوب اور فیس بک پر بھی ڈالا جائے گا تا کہ زیادہ سے زیادہ قارئین و ناظرین مستفیض ہو سکیں
برطانیہ کے نجی دورے پر پاکستان سے آئے مہمان شاعر اور مرثیہ نگار سید قمر زیدی کا بھی ایک خاص انٹرویو سید اکمل حسین نے عالمی اخبار کے لیئے ریکارڈ کیا ہے جسے جلد ہی قارئین و ناظرین کے لیئے پیش کیا جائے گا
اس سلسلے کا اگلا پروگرام ریڈنگ برطانیہ میں مقیم افسانہ نگار،شاعر اور تبصرہ نگار فرخندہ رضوی کے ساتھ ریکارڈ کیا جائے گا