15.10.2026, 01:38pm , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

صحافی اور ادیب شفیع عقیل کی نماز جنازہ گلشن اقبال کراچی میں ادا کر دی گئی
08.09.2013, 12:10am , اتوار (GMT+1)

ممتاز صحافی اور ادیب شفیع عقیل کی نماز جنازہ گلشن اقبال کراچی میں ادا کر دی گئی۔

شفیع عقیل طویل علالت کے بعد گزشتہ روز83 سال کی عمر انتقال کر گئے تھے۔ وہ پھیپھڑوں کے انفیکشین اور سانس کے مرض میں مبتلا تھے۔ شفیع عقیل 60 سال سے زائد عرصے تک روزنامہ جنگ سے وابستہ رہے۔ 

انہوں نے اپنے پیشہ وارانہ زندگی میں بطور نیوز ایڈیٹر کام کیا۔ اس کے علاوہ وہ ہفت روزہ اخبار جہاں کے ایڈیٹر بھی رہے۔ 

شفیع عقیل اردو اور پنجابی کے اعلیٰ پائے کے شاعر اور30 کے قریب کتابوں کے مصنف بھی تھے۔

 
شہر کو چھوڑے برسوں بیتے جھولی میں کوئی آس نہیں - شفیع عقیل

شہر کو چھوڑے برسوں بیتے جھولی میں کوئی آس نہیں
ان گلیوں میں پہنچ نہ پائیں ایسا بھی بن باس نہیں

جب سے پیار کی مالا پہنی جب سے پیار میں جوگ لیا
جس دھرتی نے گود میں پالا وہ دھرتی بھی راس نہیں

چاند اتر کر بام پے آیا پلکون پر یہ رات ڈھلی
دل کی بات بتائیں کس کو کوئی لٹیرا پاس نہیں

رنگ نیارا روپ پیارا پھول کھلے ہیں کیاری میں
سوچ سمجھ کر ہار بنانا ان پھولوں میں باس نہیں

گیان کا ساغر ،سوچ کی لہریں جیون بھر کا روگ نہیں
اس پر دنیا پاگل سمجھے دکھ سکھ کا احساس نہیں

دھن دولت کی آگ میں دیکھو تن من دونوں راکھ ہوئے
لوبھ کی ماری دنیا یارو کوئی یہاں اب داس نہیں

بستی چھوڑی لوگ بھی چھوٹے چھوڑ دئیے وہ رستے بھی
آس نراس سبھی کچھ چھوڑا چاہت کی اب پیاس نہیں

نہ وہ پیار کی دھوپ روپہلی نہ وہ یاد کے پھول کھلے
پاؤں نیچے دھرتی بدلی سر پر کوئی آکاش نہیں


:دیگر مضامین
(04.09.2013) کراچی میں 8ماہ میں 2084 افراد قتل: 4سو سے زائد ٹارگٹ کلنگ کا شکار
(22.08.2013) جرمنی سے پاکستان کے لیئے پی آئی اے کی پروازوں کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
(21.08.2013) مادر وطن کے بہادر سپوت راشد منہاس شہید کی42 ویں برسی بیس اگست کومنائی جاتی ہے
(20.08.2013) حجت الاسلام مولانا میرزا محمد جواد شبیر کی تین قلمی تحقیقی کاوشیں
(16.08.2013) برطانیہ میں ایک پاکستانی کیڈٹ اسد مشتاق کو برطانوی فوجی اعزاز دیا گیا ہے
(07.08.2013) آج 29 رمضان ہے ،آیئے ہم سب مل کر اپنے پروردگار سے دعا کرتے ہیں
(06.08.2013)  آج 28 رمضان ہے ،آیئے ہم سب مل کر اپنے پروردگار سے دعا کرتے ہیں
(04.08.2013)  آج 26 رمضان ہے ،آیئے ہم سب مل کر اپنے پروردگار سے دعا کرتے ہیں
(03.08.2013)  آج 25 رمضان ہے ،آیئے ہم سب مل کر اپنے پروردگار سے دعا کرتے ہیں
(02.08.2013) آج 24 رمضان ہے ،آیئے ہم سب مل کر اپنے پروردگار سے دعا کرتے ہیں
(01.08.2013) آج 23 رمضان ہے ،آیئے ہم سب مل کر اپنے پروردگار سے دعا کرتے ہیں
(31.07.2013) آج 22 رمضان ہے ،آیئے ہم سب مل کر اپنے پروردگار سے دعا کرتے ہیں
(30.07.2013)  آج 21 رمضان ہے ،آیئے ہم سب مل کر اپنے پروردگار سے دعا کرتے ہیں
(29.07.2013) آج 20 رمضان ہے ،آیئے ہم سب مل کر اپنے پروردگار سے دعا کرتے ہیں
(28.07.2013)  آج 19 رمضان ہے ،آیئے ہم سب مل کر اپنے پروردگار سے دعا کرتے ہیں
(27.07.2013)  آج 18 رمضان ہے ،آیئے ہم سب مل کر اپنے پروردگار سے دعا کرتے ہیں
(26.07.2013) آج 17 رمضان ہے ،آیئے ہم سب مل کر اپنے پروردگار سے دعا کرتے ہیں
(24.07.2013) آج 15 رمضان ہے ،آیئے ہم سب مل کر اپنے پروردگار سے دعا کرتے ہیں
(23.07.2013) آج 14 رمضان ہے ،آیئے ہم سب مل کر اپنے پروردگار سے دعا کرتے ہیں
(18.07.2013) ماہ صیام اور محمد ّو آل محمد ّ۔استقبال رمضان پر سید اکمل حسین کی خصوصی تحریر



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں