ادیہ ٹائمز کے چیف ایڈیٹر ومالک کو 146شمشیر صحافت سے سرفراز کیا گیا
بزم شیدائے ادب متھراکا 131واں طرحی وتربیتی مشاعرہ اعظمی منزل منوہر پورا، متھرا میں شان و شوکت کے ساتھ منعقد ہوا ۔ مشاعرہ کی صدارت جناب الیاس نوید گنوری صاحب نے کی مہمانِ خصوصی محترم جناب محترم احمد رئیس صدیقی (ایڈیٹر: نادیہ ٹائمس ، دہلی) کو ان کی صحافت وسماجی خدمات کی بنا پر شمیشیر صحافت ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا، ان کو ایک شال اور سپاس نامہ بھی دیا گیا، احمد رئیس صدیقی نے اپنی غزل وفا پڑھکر سنائی، جس کو بہت پسند کیا گیا،یہ اب تک کا یہاں کا سب سے بڑا اور شاندار مشاعرہ رہا جس میں تمام ہندستان سے 50شعرا وشاعرات نے اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا،

محترم احمد علی برقی (آل انڈیا ریڈیو دہلی) ، ولی اﷲ ولی صاحب (آل انڈیا ریڈیو دہلی ) اور ڈاکٹر سہیل اعظمی (اے۔ایم ۔ یو۔ علی گڑھ) ، حاجی ناصر انصاری جلیسری تھے۔ مہمانِ ذی وقار مصداق اعظمی و میکش اعظمی (نمائندہ اخبار انقلاب اعظم گڑھ ) و جناب احمر جلیسری اورجناب دل تاج محلی تھے۔ شمع روشن محترم جناب ڈاکٹر معین انصاری (میڈیکل کالج علی گڑھ) نے کی ۔ مشاعرہ محترم مولانا شمیم بستوی ، محترم خالد فریدی اور محترم ڈاکٹر جلیل حسن کی سر پرستی میں منعقد ہوا۔ مشاعرہ کا آغاز مجاہد مقصود پوری کی نعتِ پاک سے ہوا۔ مشاعرہ میں محترم احمد رئیس صدیقی ، محترم برقی صاحب، واحد نظیر صاحب، ولی اﷲ ولی صاحب، ڈاکٹر سہیل اعظمی صاحب، مصداق اعظمی صاحب، میکش اعظمی صاحب کو بزم کی طرف سے سندِ افتخار دے کر اور ردائے ادب اوڑھا کر گلپوشی کر کے بانیٔ بزم سعید اعظمی صاحب نے اور معزز لوگوں نے والہانہ استقبال کیا ۔ دیگر حضرات کا بھی گلپوشی کرکے شاندار استقبال کیا گیا ۔ نظامت کے فرائض واحد نظیر صاحب اور بصیر الحسن وفا نقوی نے مشترکہ طور پر انجام دیے۔ مصرعہ طرح تم کا معلوم ہے رسوائی کہاں تک ہوگی پر شاعروں نے اچھی اچھی غزلیں پیش کیں۔ چنندہ اشعار قارئین کی خدمت میں پیش ہیں۔
اس کے علاوہ احمد رئیس صدیقی، ڈاکٹر سہیل اعظمی، شفیق فیروز آبادی، ڈاکٹر سرور ما رہروی، مست چترویدی، وسیم اعظمی ظفر فیروز آبادی، سلیم فیرو ز آبادی، ترکش فیروز آبادی، نعیم قریشی، عامر رضا علی گڑھی، ماہر جلیسری وغیرہ نے اپنے اپنے کلام پیش کئے۔ مشاعرہ میں شاعروں کے علاوہ ڈاکٹر یونس قریشی، احسان احمد ایڈوکیٹ، محمد عارف، شمیم الدین شمیم ، محمد انس انصاری، محمد اکمل سعید، محمد طاہر ، خبیب اعظمی، نواب، محمد مدثر،طاہر وغیرہ کی موجودگی قابلِ ذکر رہی ۔
اگلے ماہ کے لئے مصرع طرح اُس نے نظروں سے گرایا تو سنبھلنے نہ دیا (مچلنے، نکلنے)دیا گیا ہے، آخرمیں بزم کے بانی و صدر نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔اگلا مشاعرہ 2؍نومبر 2013ء بروز سنیچر ہوگا۔