سوئزرلینڈ کے شہر جنیوا میں نیلامی سے قبل دنیا کے مہنگے ترین گلابی ہیرے کی تقریب رونمائی کا انعقاد کیا گیا۔ 59اعشاریہ6قیراط کا بیضوی کٹ والا یہ گلابی ہیرا’پنک اسٹار‘دنیا کے بہترین تراشیدہ اور قیمتی ہیروں میں سے ایک ہے
یہ معروف نیلام گھر Sothebysکے تحت نیلام کیلئے پیش کیا جائے گا۔13نومبر کو جنیوا کے بیو رائیویج ہوٹل میں ہونے والی نیلامی میں اس نایاب اہمیت کے حامل گلابی ہیرے کو6کروڑ(60ملین)ڈالریعنی4اعشاریہ 9کروڑ(49ملین)یورو کی ابتدائی بولی کیساتھ فروخت کیلئے پیش کیا جائیگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نیو یارک میں 320 فٹ طویل پکنک ٹیبل سجا کر نیا عالمی ریکار ڈ قائم
امریکی شہرنیو یارک میں 320 فٹ طویل پکنک ٹیبل سجا کر نیا عالمی ریکار ڈ قائم کر دیاگیا ۔
اس کارنامے کو سر انجام دینے کیلئے ساحلِ سمندر کے کنارے لکڑی سے بنی ایک طویل ترین ٹیبل اوراس کے ساتھ کر سیوں کوایک قطار میں رکھا گیا جس کے گر د بیک وقت سیکڑوں افراد باآسانی بیٹھ کرپکنگ منا سکتے ہیں۔
دنیا کی سب سے طویل ترین پکنگ ٹیبل کی حیثیت سے اسے ورلڈ ریکارڈ بکس میں بھی شامل کر لیا گیا ہے۔