14.10.2026, 08:08am , بدھ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
مضامین/تجزیات » سیدہ رافیعہ گیلانی
 

پاکستان میں جرائم کا سد باب کرنا ضروری ھے۔۔۔از۔۔۔سیدہ رافیعہ گیلانی
03.10.2013, 01:00am , جعمرات (GMT+1)

سیدہ رافیعہ گیلانی
‎سزا او جزا کا عمل انصاف کے تقاضون کو پورا کرنے کا عمل ھے جہاں نیکی کا صلہ خوبصورتی اور اچھائی کی مثال بن جاتا ھے وہاں پر برائی پر ملنے والی سزا اصلاح اور انصاف کی علامت بن کر معاشرے میں پروان چڑھتی پیچید گیوں کو رفع کرنے کا سبب بن جاتی ھے -

انسان جرم کیوں کرتا ھے ایسا کون سا عنصر ھے ھوتا ھے جو انسان کو جرم کرنے سے روکتا ھے اس کا جواب یہی ھوگا کہ جرم کرنے کے بعد سزا کا خوف جرم کرنے سے انسان کو روک سکتا ھے -

یہ بہت بڑا المیہ ھے کہ پاکستانی معاشرے میں مجرم کو سزا دلوانا یا دینا بہت مشکل ھے ، اسی وجہ سے ملک بد امنی کا شکار ھو رہا ھے ، چند لوگوں یا گروھوں نے درندگی کا بازار گرم کر رکھا ھے اور کڑوڑوں پاکستانیوں کو یرغمال بنا رکھا ھے ، بازار سکول رہائشی علاقے مساجد عبادت گاھوں تک پر حملے ھو رھے ھیں کوئی بھی محفوظ نھیں گھروں میں گھس کر  مارا جارہا ھے ۔

 لگتا ھے جیسے قانون نافظ کرنے والے کمزور ھیں اور مجرم طاقتور ھیں ، اعداد و شمار کے مطابق ملک میں آٹھ ہزار کے قریب سزائے موت کے مجر م قید ھیں جن کے لئے موت کی سزا کا حکم نامہ جاری ھو چکا ھے بس عمل درآمد ھونا ھے اور ان میں سے  قیدی کئ کئی سالوں سے جیل میں ھیں ، انصاف کے نا قائم ھونے کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ھے کے فیصلوں میں کافی وقت ضائع کر دیا جاتا ھے جب کہ سنگین نوعیت کے جرائم کرنے والے مجرموں کے مقد مات جلد نبمٹانے کی کوشش کی جائے خظر ناک مجرموں کو زیادہ عرصہ تک مقدمات میں لٹکائے رکھنا کسی طرح بھی مناسب نھیں

 پھر پاکستان کو اسلامی ریاست بتانے والے ، قاتلوں سے کس طرح ھمدردی کا سلوک روا رکھ سکتے ھیں جب کہ اسلام تو ایک انسان کے قتل کو پوری انسانیت کا قاتل کہتا ھے ادھر تو ایسے ایسے قاتل بھی سر عام دندناتے پھرتے ھیں جن کے سر پر کئی بے گناھوں کا خون ثابت ھو چکا ھے اور کئی تو ایسے ھیں جو خود بھی اقرار کرتے ھیں کے کتنوں کو وہ مار چکے ھیں اور کافی اور لوگوں کو بھی مارنے کا ارادہ رکھتے ھیں

 کیا کوئی بھی ملک اس طرح کے قاتلوں کو رعایت دینے کا متحمل ھو سکتا ھے جب کہ کسی ایک آدمی کے قاتل کو بھی چھوٹ دینا گویا اس قاتل کو اس بات کی چھوٹ دینا ھے وہ آزاد ھو کر مزید انسانی جانوں سے کھیلے اور معاشرے کو تباہی اور بربادی سے دوچار کرے -

سننے میں یہ بھی آیا ھے کی حکومت کو ٹی ٹی پی کی طرف سے دھمکی دی گئی ھے کے اس کے چار ساتھیوں کو جنھیں پھانسی کی سزا سنائی گئی ھے اگر نا رہا کیا گیا تو وہ حکومت کے خلاف کاروائیاں کریں گے

 اب سوال یہ ھے کہ کیا اس طرح کی دھمکیوں سے حکومت مرعوب ھو کر ان کو چھوڑ دے گی ؟ اس سے پہلے بھی ڈیرہ اسماعیل خان جیل کا واقع سب کے سامنے ھے کس طرح ڈھائی سو کے قریب مجرم جیل توڑ کر فرار ھوئے اور انتظامیہ کچھ بھی نا کر سکی ۔ یہ انتہائی تشویشناک صورتحال ھے حکمرانوں کو خواب غفلت سے باہر آنا ھو گا اور سنجیدگی سے اس بارے میں کوئی عمل کرنا ھو گا اس میں خوا ہ فوج ھی کو کیوں نا ساتھ ملا کر کام کرنا پڑے 

مگر ملکی سلامتی کے لئے بڑے پیمانے پر اس پر کام کرنے کی ضرورت ھے ، ورنہ جب مظلوم لوگ بھی قانون کو بے بس غیر موثر جان کر خود بدلہ لینے پر آتر آئے اور قانون ہاتھ میں لینے لگے تو ملک کو کسی باہر کے دشمن کی ضرورت نھیں رھے گی ، ، خدا اس دن سے بچائے ملک عزیز کو ، اللہ رحم کرے مظلوم کی حالت پر ظالم جلد اپنے انجام کو پہنچیں، آمین

:دیگر مضامین
(13.08.2013) پاکستان کے حالات اور تعلیمی نظام ۔ ۔۔۔ از.... سیدہ رفعیہ گیلانی ۔ راجن پور
(13.06.2013)  ۔‎امتحانات ، لوڈ شیڈنگ اور گرمی ۔۔۔۔از؛ سیدہ رافعیہ گیلانی ۔ راجن پور
(17.05.2013)  سب سے بڑا مسلہ جہالت ہے ۔۔۔ از: سیدہ رافعیہ گیلانی ۔ راجن پور
(17.04.2013) پاکستان کے حالات اور تعلیمی نظام ۔۔۔۔۔ از؛ سیدہ رافعیہ گیلانی۔ راجن پور
(22.03.2013) خود احتسابی کا عمل اور مسلمان ۔ ۔۔۔۔ از: سیدہ رافعیہ گیلانی ۔ راجن پور
(17.03.2013) جیسی روح ویسے فرشتے ۔۔۔۔از؛ سیدہ رافعیہ گیلانی ۔ رجن پور
(07.03.2013) اسلام میں ظلم کے بارے میں احکامات ۔ سیدہ رافعیہ گیلانی ۔ راجن پور
(26.02.2013)  اخلاق کے معیار اور اصول ۔از؛ سیدہ رافعیہ گیلانی ۔راجن پور
(10.02.2013) اسلام میں وحدت و یگانگی کا تصور ۔۔ از : سیدہ رافعیہ گیلانی ۔ راجن پور
(24.01.2013) محبت رسول صلے اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ھم ۔ از؛ سیدہ رافعیہ گیلانی ۔راجن پور
(10.01.2013) آج کا استاد اور شاگرد پرانے وقتوں کا نہیں ۔از: سیدہ رافعیہ گیلانی ۔راجن پور
(28.12.2012) انسانی حقوق ۔۔۔۔۔ از؛ ........ سیدہ رافیعہ گیلانی ۔...... راجن پور



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
شمس جیلانی  »
صفدر ھمٰدانی  »
ماہ پارہ صفدر  »
ڈاکٹر نگہت نسیم  »
زرقا مفتی  »
سیدہ زائرہ عابدی۰بجو  »
محمد احمد ترازی  »
محمد عظیم اعظم  »
عالم آرا  »
سیدہ رافیعہ گیلانی  »
شاہین اشرف علی  »
اظہرالحق نسیم  »
فرخندہ رضوی  »
ڈاکٹر فاخرہ نورین  »
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں