 |
| شمس جیلانی |
وینکور ۔ حال میں وزارت ملٹی کلچرل ازم انیڈ انٹی ریس ازم کی سرپرستی میں ایک ویب سائٹ سینئر 411سنیٹر جاری کی ہے جسکا نام وائس آف وزڈم ہےیعنی عقل و حکمت کی باتیں ۔
اس کی تشہیر میڈیا پر جاری ہے۔
اس کے اگر آپ ہوم پیج پر جا ئیں ۔ تو وہاں اس پروجیکٹ کا پورا تعارف مل جائے گا ۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے کناڈا کے ملٹی کلچرل خد و خال درست کیئے اور اس میں عمریں صرف کیں ، جس کی وجہ سے کنا ڈا ایک ملٹی کلچر اور تعصبات سے پاک ملک کی شکل اختیار کر سکا۔
اس میں صوبہ برٹش کو لمبیا سے تیرہ افراد منتخب کیئے گئے تھے، جن میں سر فہرست عالمی اخبار سے وابستہ شمس جیلانی بھی ہیں ۔
جس میں انہوں نے جو اہم باتیں کہیں ہیں ۔ ان کا ہم یہاں خلاصہ پیش کر رہے ہیں۔ ایک تو یہ کہ بچوں کا کردار بنانے میں خواتین کا سب سے بڑا حصہ ہوتا ہے اور خوش نصیب ہیں وہ جنہیں اچھی گود ملے۔ کیونکہ میرا کردار بنا نے میں میری نانی محترمہ کا ہاتھ ہے۔
دوسری اہم بات یہ ہے کہ وہ خدمتِ خلق اس لیئے کرتے ہیں کہ یہ اسلام کی تعلیم ہے ،اور حضور نبوت سے پہلے سب سے زیادہ یہ ہی کام کر تے تھے جو بعد میں بھی جارہی رہا ۔ جس کی وجہ سے مظلوم طبقہ ان کا گرویدہ ہوا۔ اور اس کو مزید واضح کر نے اورزور دینے کے لیئے۔ انہوں نے قر آن کی آیت پیش کرتے ہو ئے یہ پیغام دیا کہ ً پانی بن جا ئیے جس سے زندگی ہے اور ہر ایک اس سے فائدہ اٹھاتا ہے ۔ بلبلہ (ببل) مت بنئے جو پانی سے ہی بنتا ہے اور بغیر کوئی نشان چھوڑے ہو ئے فنا ہو جاتا ہے
پھر یہ پیغام ہے کہ جس زمین پر آپ رہ رہے ہیں خود کو اس کا حصہ سمجھئے اور اسے عمل سے ثابت کیجئے۔
مذہب کو کسی مصلحت کے تحت چھپا ئیے مت، کہ عزت اور ذلت عطاکرنے والا خدا ہے۔
اس روح پروربیان کوسننےیا پڑھنےکےلیئے ۔
آپ مندرجہ لنک پرتشریف لےجا ئیں اوریہاں کلک کریں۔