14.10.2026, 07:43pm , بدھ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
ریڈیو پاکستان نے لاہور کے تاریخی ریڈیو اسٹیشن کا ایک اہم اسٹوڈیو اولیں ناشر اعلان قیام پاکستان مصطفیٰ علی ھمٰدانی کے نام سے موسوم کر دیا
یکم نومبر دو ہزار بارہ عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ ہے۔آن لائن اردو اخبارات میں عالمی اخبار سنجیدہ صحافت کا معیار بن چکا ہے
 
رپورٹس/ملٹی میڈیا
 

اس سال بھی حاجیوں سے دھوکہ دہی کا سلسلہ جاری ہے۔ پہلی قسط۔از۔سید اکمل حسین
08.10.2013, 01:05am , منگل (GMT+1)

سید اکمل حسین لندن
برطانیہ سے جانے والے حجاج کرام کی ایک خاسی بڑی تعداد کو ہر سال جعلی اور نمبر سفری دلالوں کی زیادتیوں اور دھوکہ دہی کا اشنہ بننا پڑتا ہے اور اس سال بھی اس قسم کی متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں جن میں تا زہ ترین جمعہ چار اکتوبر کی ہے

حاجیوں کو حج و زیارات کے لیئے خاصے لے جانا بہت بڑا بزنس بن چکا ہے اور اس بزنس میں اب نوے فیصد لگ بھگ تمام مسالک کے ملاں مولوی شامل ہیں جو کسی نہ کسی طرح سے براہ راست اس دھندے میں ملوث ہیں۔ کمیشن کی بنیاد پر ان ملاں مولویوں نے سفری دلالوں اور ایجنٹوں کے ساتھ روابط رکھے ہوئے ہیں فی کس حاجی پر ان سفری دلالوں سے کمیشن بھی وصول کرتے ہیں اور خود مفت میں حج بھی کرتے ہیں اور کمائی اسکے علاوہ۔

ملنے والی معلومات کے مطابق لندن کے معروف سفری دلال نے ایک بار پھر حجاز مقدس کے قصد سے  سفر پرجانے والے ستر افراد کو لوٹ کر راہ فرار اختیار کر لی معلوم ہوا ہے کہ  2013میں ان حاجیوں  سے تین ہزار پونڈ فی کس لوٹ کر غائب ہو گیا ۔۔۔

 اطلاعات مطابق ایسٹ لندن کے اس سفری دلال نے حج پر افراد کا انتظام  اپنے زمے لیا مگر وہ اس میں ناکام رہا  یہ سفری د لال اس سے پہلے بھی مسافران سعودی عرب کے ساتھ ہاتھ کر چکا ہے اور اس بار تو پاسپورٹ اور رقم لے کر غائب ہو گیا ہے ۔۔۔ اور جانے والے مسافر پریشان حال  اس سفری دلال کی تلاش میں ہیں

 اس قافلے نے چار اکتوبر کو لندن کے ہوائی اڈے سے روانہ ہونا تھا۔۔ اور کچھ افراد تو لندن کے ہوائی اڈے سے واپس گھر کو لوٹ گئے ۔کیوں کہ پروگرام کے مطابق انہوں نے اسی تاریخ کو حجاز مقدس کو سفر کے لئے روانہ ہونا تھا مگر سفری دلال ہوائی اڈے پر موجود نہ تھا ۔۔۔۔ جبکہ کچھ قافلے کے افراد کو پہلے سے ہی بھنک پڑی گئی تھی کہ کچھ گڑبڑ ہے اس لئے وہ ہوائی اڈے پر نہیں گئے

انہوں  اپنے پاسپورٹ اس سفری دلال سے طلب کئے جس پر اس نے ان کے پاسپورٹ تو واپس کر دیے مگر ان میں نہ تو سفری جواز کا اجازت نامہ تھا بلکہ کچھ پاسپورٹ کے تو صفحات ہی غائب کر دئے گئے 

 ہمارے نمائندہ نے ان پاس پورٹ کی تصاویر بھی حاصل کرنے کی کوشیش کی مگر جن مسافران نے پاس پورٹ ہیں انہوں نے اپنا نام اور کوائف ظاہر کرنے سے منع کیا ہے 

اس سفری دلال کے بارے میں ٢٠١٠ میں بھی کچھ اسکینڈل سامنے آئے تھے جس پر عالمی اخبار اور لندن کے رہائشی جو ٢٠١٠  سفر حجاز پر  گئے تھے واپسی پر اسی قسم کی حرکات کی گئی تھیں جن میں رہائشی مسائل کے علاو سفری جواز نامے غائب کرنا شامل تھے جو کہ بعد میں پولیس کے ذریعے برامد کروائے گئے تھے۔ ۔۔

اس سلسلے میں کچھ اور معلومات حاصل کرنے کی کوشیش کی جا رہی ہے جسے ہی اطلاعات موصول ہوئی قارئیں کی مطلع کر دیا جائے گا ۔۔۔معلوم ہوا ہے اس سفر حجاز پر جانے والے قافلے میں پورے یوکے سے افراد شامل تھے کچھ افراد تو اسکاٹ لینڈ گلاسگو برمنگھم مانجسٹر سے بھی آئے تھے 

اس حوالے سے کچھ اطلاعات اور بھی موصول ہوئی ہیں جنکے مطابق )
 برطانوی عازمین کے ساتھ اس سال بڑے پیمانے پر فراڈ ہونے کی اطلاعات ملی ہیں اور نام نہاد حج ٹریول نے ہزاروں افراد کے لاکھوں پونڈ ہڑپ کرگئے ہیں جبکہ 191افراد کو لاکھوں پونڈ کا چونا لگانے والا مانچسٹر کا ایک ایجنٹ ایک ٹی وی چینل کو بھی دھوکہ دہی سے استعمال کرگیا اور خود کو مظلوم ظاہر کرکے اس نے ٹی وی پر اپنی جعلی داستان سنائی جس کے بعد خود کو دیوالیہ کردیا اور لوگوں کے لاکھوں پونڈ خوردبرد کرلئے

 قانون کے تحت کمپنی کو دیوالیہ کے جانے کے بعد اب اس کے گاہکوں کو اس سے پیسے واپس طلب کرنے کا حق حاصل نہیں ہے۔  مانچسٹر کی حج ٹریول کمپنی ایشٹن ٹریول کے خلاف شکایات  ہیں کہ لوگوں کا کہنا ہے کہ کمپنی کے مالک صابر رضا نے ان سے حج ویزے لگانے اور حجاج مقدس میں سارے انتظامات کرنے کے لئے تین ہزار سے 35 سو پونڈ ادا کئے تھے مگر انہیں دو تین روز قبل یہ معلوم ہوا ہے کہ وہ حج پر نہیں جاسکتے کیونکہ ان کے ویزے ہی نہیں لگے۔ 

اس پر جب انہوں نے صابر رضا سے رابطہ کیا تواس نے یہ موقف اختیار کیا ہے کہ اس کے ساتھ لندن کی ایک ٹریول ایجنسی نے دھوکہ کیا ہے اور اسے ویزے نہیں لگا کردیے گئے۔ تاہم جب 
 لندن کے ٹور ایجنسی کے مالک جمال اختر سے رابطہ کیا تو انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ چھ سو سے چھ سو پچاس عازمین کے ویزے نہیں لگ سکے مگر انہوں نے ایجنٹوں کو ساری رقم واپس کردی ہے۔اس طرح مختلف ایجنٹوں نے فراڈ کی ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈال کر خود کو مظلوم ظاہر کردیا ہے جبکہ سامان باندھ کر بیٹھے ہوئے ان عازمین کی حج پر جانے کی خواہش حسرت بن کر رہ گئی ہے جنہوں نے ٹریول ایجنٹوں کو ہزاروں پونڈ ادا کئے تھے

لندن کے عبدالرحمن نےبتایا ہے کہ انہوں نے اور اس کے دوست نے ایشٹن ٹریول مانچسٹر کے صابر رضا کو 34-34 سو پونڈ ادا کئے تھے اور انہیں بتایا گیا تھا کہ وہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں حجاز مقدس روانہ ہوں گے انہیں یہ بھی بتایا گیا تھا کہ ان کے ویزے لگ گئے ہیں ٹکٹ بن چکے ہیں اور مکہ ومدینہ میں ہوٹل بک ہوچکے ہیں، مگر دو روز قبل ان پر یہ بجلی گرادی گئی ہے کہ کسی دھوکہ باز ایجنٹ نے صابر رضا کے ساتھ دھوکہ کردیا ہے جس کے بعد اس نے اپنی کمپنی کو دیوالیہ کردیا ہے۔ 

عبدالرحمن نے کہا کہ صابر شاہ کا کہنا ہے کہ اس کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے اور اس نے اس کی اطلاع ایک ٹی وی نیوز چینل کو بھی دی تھی جس میں اس کی فٹیج چلتی رہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایجنٹ نے ان کے پاس واپس کردیے ہیں تاہم ان کے پیسے ڈوب گئے ہیں انہوں نے کہا کہ ان کے ساتھ مذہب کے نام پر فراڈ کیا گیا ہے جبکہ برمنگھم کے ناز احمد کا کہنا ہے کہ ان کے اور ان کے خاندان کے ساتھ بھی خدام الحاج آشٹن ٹریول مانچسٹر نے بڑا دھوکہ کیا تھا ان سے پیسے لئے گئے اور بتایاگیا کہ ان کے ٹکٹ ہوئی وغیرہ تک نہیں اور انہوں نے یکم اکتوبر کو فلائی کرنا ہے۔ 

مگر اس سے قبل ہی اس ایجنٹ نے ایک ٹی وی چینل پر یہ واویلا کردیا کہ اس کے ساتھ دھوکہ ہوگیا ہے۔ جب انہوں نے اس سے رابطہ کیا تو اس نے بتایا کہ وہ معاملے کو دیکھ رہا ہے۔ ناز احمد نے کہا کہ انہیں لوٹ لیا گیا ہے۔ان کے پیسے بھی گئے اور حج کرنے کی خواب بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ایجنٹ نے ان بہت سی کہانیاں سنائیں اور قرض حسنہ تک مانگا تاکہ وہ کسی دوسرے ایجنٹ سے زیادہ پیسے دے کر ویزے حاصل کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ ایجنٹ دیوالیہ ہوچکا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ متاثرین انشورنس کلیم کرسکتے ہیں کیونکہ اس کی کمپنی انشورڈ تھی۔ مگر جب انہوں نے انشورنس کمپنی سے رابطہ کیا تو معلوم ہوا کہ یہ انشورنس محض بیرون ملک کسی حادثے کی صورت میں ہی کلیم کی جاسکتی ہے

یہ ایسی چند گندی مچھلیاں ہیں جو سارے تالاب کو گندا کرتی ہیں۔ ہمارے اپنے ذاتی علم میں ایسے خدا ترس لوگ بھی ہیں جو اس نیک کام کو انتہائی ایمانداری سےکسی منافع کے بغیر کرتے ہیں اور بلاشبہ ایسے لوگ اللہ پاک سے اجر عظیم کے حقدار ہیں۔

گزشتہ سال لندن کے قریب سلاؤ اور برمنگھم کے دو سفری دلالوں کو مقامی عدالتوں سے بڑے جرمانے اور قید کی سزائیں بھی ہو چکی ہیں لیکن ان بے خوف لٹیروں کو نہ تو اپنی آخرت کی پرواہ ہے اور نہ ہی غیر مسلم معاشرے اور ملک میں اسلام کو بدنام کرنے کا کوئی ڈر ہے۔ بلاشبہ یہی وہ لوگ ہیں جو جہنم کا ایندھن بنیں گے

مزید تفصیلات اگلی قسط میں


مجھےہمیشہ کی طرح آخر میں یہ کہنا ہے کہ یہ ساری معلومات ہمیں مقامی ذرائع اور مقامی افراد سے ہی ملی ہیں اور اگر کسی کو اس سے کوئی اختلاف ہے تو وہ اپنا موقف لکھکر مجھے براہ راست ارسال کر دے میں اسے غیر جانبدارانہ صحافت کے تقاضوں کے تحت اپنی اسی سلسلے وار تفتیشی و تحقیقی رپورٹ میں شائع کر دونگا

:دیگر مضامین
(03.10.2013) فرینکفرٹ میں پاکستان کے قونصل جنرل امتیاز اے قاضی سے عالمی اخبار کی خصوصی گفتگو
(28.09.2013) فرینکفرٹ میں یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے خصوصی تقریب اور مشاعرے کی رپورٹ
(26.09.2013) جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں یوم آزادی کی تقریب اور مشاعرہ .تصویری رپورٹ
(23.09.2013) فرینکفرٹ میں یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے خصوصی تقریب اور مشاعرہ منعقد ہوا
(21.09.2013) عالمی اخبار کے مدیر اعلیٰ اور شاعر وادیب صفدر ھمدانی جرمنی کے تین روزہ دورے پر
(17.09.2013) ‎ حلقہ ارباب ذوق جرمنی کا اہم اجلاس اور بار بی کیو عید ملن پارٹی کا انعقاد
(14.09.2013) افسانہ نگار بانو ارشد کے ساتھ عالمی اخبار کاگفتگو کا سلسلہ۔میزبان صفدر ھمدانی۔ آخری قسط
(12.09.2013) افسانہ نگار بانو ارشد کے ساتھ عالمی اخبار کاگفتگو کا سلسلہ۔میزبان سید اکمل حسین۔ تیسری قسط
(10.09.2013) افسانہ نگار بانو ارشد کے ساتھ عالمی اخبار کاگفتگو کا سلسلہ۔میزبان صفدر ھمدانی۔ دوسری قسط
(09.09.2013)  افسانہ نگار،استاد اور سخن گو بانو ارشد کے ساتھ عالمی اخبار کاگفتگو کا سلسلہ۔میزبان صفدر ھمدانی۔ پہلی قسط
(04.09.2013) مرثیہ نگار سید قمر زیدی سے سید اکمل حسین کی عالمی اخبار کے لیئے خصوصی گفتگو
(03.09.2013) عالمی اخبار کا برطانیہ میں مقیم افسانہ نگار،استاد اور سخن گو بانو ارشد کے ساتھ گفتگو کا سلسلہ
(01.09.2013) شعاع فاطمہ گرلس کالج لکھنئو کے بچوں کی دھوم جرمنی کے دارالحکومت برلن میں
(25.08.2013) پاکستان کے لیئے پی آئی اے کی پروازوں کی بندش کے خلاف فرینکفرٹ میں احتجاجی مظاہرہ
(23.08.2013) یادوں کی کہکشاں ۔ معروف صداکارہ اور اداکارہ عصمت طاہرہ کی خود نوشت کی چوتھی قسط
(20.08.2013) انہدام جنت البقیع . لندن میں سعودی عرب کے سفارتخانے پراحتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
(19.08.2013) دور حاضرکی عبادت گاہوں کے سربراہان وقائدین کا کردار۔37ویں قسط ۔ سید اکمل حسین
(16.08.2013) پندرہ اگست بھارت کا یوم آزادی ہے۔۔ دنیا بھر کے بھارتیوں کو مبارکباد
(08.08.2013) دنیا بھر میں عید کے موقع پر عید کی تیاریاں اور نماز
(06.08.2013) شب قدر, شب امامت و ولایت ہے۔ ازآغا سید عبدالحسین بڈگامی



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
بیاد سید عاشور کاظمی  »
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
  بیاد سید عاشور کاظمی   
  مزید ++
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں