عام طور پر خواتین اور نو جوان لڑکیا ں سالہا سال ڈائیٹنگ کر تی ہیں اور اکثر مو ٹاپے کے ڈر سے بیشتر کھانوں میں موجود کیلوریز کے بارے میں معلومات نہ ہو نے کے باعث انہیں کھانے سے بھی اجتناب کر تی نظرآتی ہیں۔
ان تما م خواتین اور مرد حضرات کے ان مسائل کا ایک کارآمد حل پیش کرتے ہو ئے کینیڈا میں ذہین دماغوں نے ایک ایسی ڈیوائس تیار کی ہے جو پلیٹ اور پلاسٹک کے پیکٹ میں پیک غذا کو اسکین کر کے اس میں موجود کیلوریز سے سیکنڈز میں آگاہ کر دیتی ہے۔Tellspec نامی اس ڈیوائس کو باآسانی ساتھ رکھا جاسکتا ہے جسے آن کر کے جیسے ہی کسی بھی قسم کی کھانے کی چیز پر رکھا جاتاہے تو یہ اسے اسکین کر کے اسمارٹ فون پر اس کے بارے میں ایک مکمل معلومات بھیجتی ہے۔
اس آلےکی خصوصیت یہ بھی ہے کہ یہ صرف کیلوریز کے علاوہ کھانے میں مو جود اہم اجزاء، غذائیت، کیمیکل اور الرجی کر نے والی اشیاء کے بارے میں بھی آگاہ کردیتی ہے جسے پڑھنے کے بعد آپ کی مرضی ہے کہ اسے کھائیں یا ارادہ ترک کر دیں۔