اسی موضوع پر پہلی دو اقساط کی قارئین نے بہت پزیرائی کی ہے جسکے لیئے میں انکا ممنون ہوں
سٹوک آن ٹرینٹ سے معلوم ہوا ہے کہ وہاں سے سفر حجاز پر جانے والے افراد کو بھی بالکل لندن میں ہونے والے حاجیوں سے ہونے والا سلوک ہوا معلومات اور دیگر اخبارت میں شائع ہونے والی خبروں کے مطابق فریضہ حج ادا کرنے کے خواہش مند افراد کو لوٹ لیا گیا ایک ملا کی قیادت میں ححج پر جانے والے14 افراد کو 49 ہزار پونڈ کی رقم لے کر پھٹے ہوئے پاسپورٹ ان کے ہاتھوم مٰن تما دئے کئے اور انہیں پولیس رپورٹ کا ریفرنس نمبر بھی دیا گیا
پارک وے سٹیلٹن کے محمد خال نے نمائندہ عالمی اخبار کو بتایا کہ انہوں نے اپنی زوجہ کے ہمراہ سفر حجاز پر جانے کے لئے 3500 پونڈ کی خطیر رقم اس سفری دلال ملا کو ادا کی جبکہ کہ ٹل فورڈ سے ان کے ایک چچا محمد لعل نے بھی ہمارے ساتھ جانے کے لئے ٣٥ سو پونڈ کی رقم اس نام نہاد ملا کے حوالے کی تھی کہ وہ ان کا حج پر جانے کا انتظام کرے گا ۔۔۔ ان افراد کا مزید کہنا ہے کہ پہلے ہم نے ٥ صد پونڈ بغرض اجازات نامہ داخلہ سعودی عرب دہے اور اس نام نہاد ملا نے بتایا کہ ان کے ویزے لگ چکے ہیں اور ١٤ اکتوبر کو بروز جمعہ ان کو بذریعہ ہوائی جہاز سفر حجاز پر روانہ ہونا ہے جس پر ہم نے باقی کی رقم تین ہزار پونڈ فی کس ادا کر دی لیکن اس کے بعد اس نام نہاد ملا نے اطلاع دی کہ ویزوں میں کوئی مسلہ ہو گیا ہے اس لئے ویزے چیک ہونے کے لئے دوبارہ سعودیہ سفارتے خانے میں گئے ہیں اب آپ کی فلائٹ اتورار سولہ اکتوبر کو روانہ ہو گی پھر پیر کا دن دیا گیا اور آخر میں کہا گیا کہ ویزے نہیں لگ سکے
جب اس سلسلے میں اس ملا سے رابطہ کیا گیا جواب میں کہا کہ میں کوئی ایجنٹ نہیں ہوں اور نہ ہی یہ میرا کاروبار ہے جب میں حجاز مقدس کے لئے تیار ہوتا ہوں تو دوست اھباب بھی ایک گروپ کی صورت میں میرے ہمراہ ہو لیتے ہیں انہوں نے کہا کہ

میرا اور میری اہلیہ سہمت چودہ افراد کے پاسپورٹ مین بغرض حج لندن کی ایک ٹریوب ایجنسی کو دیئے تھے جہنوں نے فی آدمی ٣٥٠٠ پونڈ کو پیکیج دیا تھا ہم نے تمام رقم انہین بند کے وسیلے سے داد کی ہے لیکن بعد میں انہوں نے بتایا کہ ان کے ساتھ فراڈ کیا گیا ہے اس نام نہاد ڈاکٹر ملا نے نے بتایا کہ گزشتہ روز لندن گے تھے متزکرہ سفر دلال نے انہیں پسپورٹ واپس ئے ہیں جس کے تین تین چار چار صفحات پھٹے ہوئے ہیں سفری دلال کے مالک کانام جنہیں وہ شاہ صاھب پکار رہے تھے انہوں نے وعدہ کیا کہ ان کی رقم ٦ یا ٨ ہفتوں تک واپس کر دی جائے گی ۔۔۔۔
اس سلسے میں انہوں نے اپنی اس دلالی کے دفتر کے لیٹر ہیڈ پر تمام افراد کو لکھ کر دیا ہ کہ وہ ٣٥ سو پونڈ فی کی رقم واپس کریں گے ۔۔۔۔ انہوں نے پولیس کرائم نمبر بھی اس لیٹر میں لکھ کر دیا ہے۔ جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ انہوں نے پولیس کو اس فراڈ کی رپورٹ کر رکھی ہے اس نام نہاد ملا سے جب یہ بات معلوم کرنے کی کوشیش کی گئی کہ کیا وہ خط جو سفر دلال نے ان کو دیا ہے وہ دکھا سکتے ہیں جس میں ناکام رہے اور معزرت کی جب ان سے پھٹے ہونے پاسپورٹ واپس کرنے کے لئے کہا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ پاسپورٹ جن لوگوں کے تھے انہیں وپاس کر دیے گئے ہیں ادھر خالد عمر نامی شخص سے دوربار رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس بات کی تصدیق کی پاسپورٹ انہیں واپس ملے ہیں ان کے پانچ سے ٦ صفحات موجود نہیں ہے جس کہ ایک خط بھی ان پسپورٹوں کے ہمراہ ہے جس میں یہ کہا گیا ہے کہ آپ کی رقم واپس کیر دی جائے گی تام ہم اس خط پر کسی کا نام اور پتہ موجود نہیں ہے اور نہ ہی رقم دینے والے کا نام درج ہے بلکہ یہ خط کمپیوٹر سے تیار کیا گیا ہے جس میں کہا گیا کہ کیس پولیس کے پاس ہے جب کہ وجب ادا رقم کے بارے میں اس خط میں کوئی اعداد و شمار درج نہیں ہیں ۔۔۔۔
جب کہ دوسری طرف معلوم ہوا ہے کہ برطانیہ میں سفر حجاز پر جانے والے کو دھوکہ دینے والے پاکستانی سخص کے گھر اور دفتر میں نام معلوم افراد نے حملہ کر دیا جب کہ دوسری جناب مانچسٹر کے ایک سفری دلال صابر رضا پر ٢١٣ عازمین کو دھوکا دینے کا الزام ہے ۔۔۔ متاثرین نے دعویٰ کیا ہے کہ حج پر لے جانے والے اس دلال نے تین ہزار ایک سو پونڈ فی کس وصول کئے تھے تا ہم ویزا لگائے بغیر پاسپورٹ آکر وقت پر واپس کر دے اس طر وہ حج کی سعادت سے محروم رہے ۔۔۔ اس سال بیس ہزار برطانوی مسلمان فریضہ حج ادا کر سکے گے۔ تا ہم ماضی کی طرح اس بار پردیس میں سفر حجاز پر جانے والوں کو لوٹ لیا گیا۔ ۔۔۔۔۔ فیصلہ آپ پر کہ مستبقل میں آپ ان افراد کے ہمسفر ہونا پسند کریں گے یا نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مجھےہمیشہ کی طرح آخر میں یہ کہنا ہے کہ یہ ساری معلومات ہمیں مقامی ذرائع اور مقامی افراد سے ہی ملی ہیں اور اگر کسی کو اس سے کوئی اختلاف ہے تو وہ اپنا موقف لکھکر مجھے براہ راست ارسال کر دے میں اسے غیر جانبدارانہ صحافت کے تقاضوں کے تحت اپنی اسی سلسلے وار تفتیشی و تحقیقی رپورٹ میں شائع کر دونگا