15.10.2026, 12:38pm , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

گوشت کی تقسیم کے بعد مرحلہ آتا ہے مزے مزے کے چٹخارے دار پکوان کھانے اور بنانے کا۔
19.10.2013, 06:18am , ہفتہ (GMT+1)

عیدالاضحیٰ پر جہاں دنیا بھر کے مسلمان ایثار و قربانی کے جذبے سے سرشار ہو کر سنّت ابراہیمی ادا کرکے جانوروں کی قربانی کا سلسلہ جاری ہے وہیں دوسری جانب گوشت کی تقسیم کے بعد مرحلہ آتا ہے مزے مزے کے چٹخارے دار پکوان کھانے اور بنانے کا۔
 
قربانی کے گوشت سے مختلف اقسام کے چٹ پٹےکھانے بنانے کا رواج گھروں میں تو عام ہے جہاں خواتین کھانوں کی تیاری کیلئے کچن میں جُت جاتی ہیں مگر اب ہوٹلوں اورپکوانوں کی دکانوں سے بھی ذائقے دار کھانے آرڈر پرتیار کرنے کے رجحان میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
 
روشنیوں کے شہر 'کراچی' کی مشہور فوڈ اسٹریٹ پر بھی عید ِقرباں کے گوشت سے پکوان تیار کرکے دینے کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ جہاں شہریوں کی بڑی تعداد اپنے گھر سے قربانی کا گوشت لاکر کھانے تیار کرنے کے آرڈر بک کروا رہے ہیں۔
 
شہر کی مشہور فوڈ اسٹریٹ پر ویسے تو سارا سال کھانے فروخت کرنے کا سلسلہ جاری رہتا ہے مگر عید ِقرباں کے موقع پر قربانی کے گوشت سے مختلف انواع و اقسام کے پکوان تیار کرکے دئےجارے ہیں جسمیں سیخ کباب، گولا کباب، ہنٹر بیف، ملائی بوٹی، تکے، کٹاکٹ، سجی اور دیگر چٹ پٹے کھانے شامل ہیں۔
 
وائس آف امریکہ کی نمائندہ سے گفتگو میں آرڈر پر سجّی تیار کرنے والے ہوٹل کے مالک نے بتایا کہ، ’ایک سجی تیار کرنے کے 260 روپے لیتے ہیں جسمیں مصالحے اور بنائی شامل ہوتی ہے جبکہ سجی بنانے کا آرڈر ایک دن پہلے بُک کرتے ہیں کیوں کہ سجی کیلئے کئی گھنٹے پہلے مصالحے لگا کر رکھاجاتا ہے، اسکے بعد سجی کو دہکتے کوئلوں پر تیار کیاجاتا ہے۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ویسے تو لوگ گھروں میں پکوان تیار کرتے ہیں مگر باہر سے بنوا کر کھانے کا ایک الگ ہی مزہ ہوتا ہے۔
 
 کباب فروخت کرنےوالے دکاندار نے وائس آف امریکہ کی نمائندہ کو بتایا کہ، ’ہمارے ہاں گوشت لے کر آرڈر پر سیخ کباب تیار کئے جارہے ہیں۔ سیخ کباب فی کلو گوشت پر 250 روپے کے حساب سے چارج کر رہے ہیں۔‘

وہ مزید کہتے ہیں کہ، ’جیسے جیسے لوگ قربانی کررہے ہیں ویسے ہی ہمارے پاس آرڈر آرہے ہیں جبکہ عید کے دوسرے اور تیسرے دن ان آرڈرز میں اضافہ ہوتا ہے جو تقریبا پورا مہینہ جاری رہتا ہے۔‘
 
آرڈر پر کھانے تیار کروانے کے لیے آئے ایک شہری کا کہنا تھا کہ، ’گھروں میں تیار کئے ہوئے پکوانوں میں وہ روایتی ذائقے کی کمی رہتی ہے جسکے باعث وہ ہوٹلوں اور مختلف پکوان تیار کرنے والوں کا رخ کرتے ہیں جہاں گوشت دیکر بنے بنائے پکوان مل جاتے ہیں اگر بڑے پیمانے پر دعوتوں کا اہتمام کرنا ہو تو یہ طریقہ بہت اچھا ہے کہ باہر سے کھانے بنوالئے جائیں۔

:دیگر مضامین
(16.10.2013) گلہائے مُتبسِم کا مصنف( ڈاکٹر سالم جعفری) اظہار خیال (فرخندہ رضوی)۔
(16.10.2013) ایک اہم سوال ۔ قربانی کے گوشت کی تقسیم کس طرح کرنی چاہئے؟
(12.10.2013) نوبل امن انعام 2013 کے لیئے 259 امیدواروں، 50اداروں کا انتخاب کیا گیا
(10.10.2013) ہفتہ بارہ اکتوبر کو نیو ساؤتھ ویلز سڈنی میں عید کے موقع پر میلہ۔داخلہ فری
(07.10.2013) عالمی یوم معلم ہر سال پانچ اکتوبر کو منایا جاتا ہے _ از ۔۔۔۔۔۔ ارم نقوی
(05.10.2013) گلوکار مسعود رانا کی اس سال ۲۰۱۳ میں اٹھارہویں برسی منائی جارہی ہے۔
(04.10.2013) لڑکیوں پرڈھائے جانے والے ظلم و ستم کا ذمہ دار کون ؟؟سید تقی عباس رضوی کلکتوی
(02.10.2013) تاریخِ اردو ادب میں پہلی بارمکتوباتِ یگانہؔ ۔تحقیق ،ترتیب ،حواشی۔وسیم فرحت کارنجوی .علیگ
(30.09.2013)  فرینکفرٹ میں پاکستان کے قونصل جنرل امتیاز اے قاضی سے عالمی اخبار کے لیئے خصوصی گفتگو بہت جلد
(29.09.2013) جنیوامیں نیلامی سے قبل دنیا کے مہنگے ترین گلابی ہیرے کی رونمائی
(29.09.2013) ‎مذہب شیعت میں زکوۃ کا طریقہ کار۔۔از۔موسی رضا جسکانی ، پرنسپل جامعہ امام علی رضاع ۔راجن پور
(27.09.2013) دنیا بھر میں سالانہ 6 لاکھ سے زائد افراد ملیریا کا شکار ہوکرمرتے ہیں
(25.09.2013) دنیا میں سب سے زیادہ عیسائیوں کے بعد مسلمانوں کی تعداد کا دوسرا نمبر
(22.09.2013) ثمینہ بیگ ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون
(21.09.2013) بھارتی ریاست ہریانہ میں چھیانوے سالہ ضعیف شخص کے ہاں بیٹے کی پیدائش
(21.09.2013)  فرینکفرٹ میں یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے آج اکیس ستمبر کو ایک خصوصی تقریب
(18.09.2013) ادیہ ٹائمز کے چیف ایڈیٹر ومالک کو 146شمشیر صحافت سے سرفراز کیا گیا
(17.09.2013) اچھے اشعار اچھے معاشرے کی تخلیق کا ذریعہ ہوا کرتے ہیں : مست حفیظ رحمانی
(10.09.2013) بزم اُردو کے غزل اِیوارڈ سے سر فراز ہوں گے قمرؔ گونڈوی
(09.09.2013) پاکستان سمیت دنیا بھر میں 8ستمبر کو عالمی یوم خواندگی منایا گیا ہے



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں