16.10.2026, 07:02pm , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

جنوبی ایشیا میں اقلیتوں کے حقوق پرکانفرنس آئندہ سال ہوگی
27.10.2013, 11:10pm , اتوار (GMT+1)

ساؤتھ ایشیا ڈیموکریسی واچ اور سدرن میتھڈس یونیورسٹی (SMU) کی جانب سے ساؤتھ ایشیا میں اقلیتوں اور ان کے خلاف ہونے والی زیادتیوں سے متعلق ایک روزہ کانفرنس مورخہ 25 جنوری 2014ء بروز ہفتہ منعقد ہو گی

اس بات کا اظہار ساؤتھ ایشیا ڈیموکریسی واچ کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے ذریعے کیا گیا جس کے مطابق 25 جنوری 2014ء کو ڈیلس میں SMU یونیورسٹی میں ہونے والی مذکورہ کانفرنس میں ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ساؤتھ ایشیا میں انسانی حقوق کے حوالے سے کام کرنے والی تنظیموں کے اعلیٰ عہدیداران اور امن کے داعی اسکالر اور صحافی شرکت کریں گے جبکہ کانفرنس کے مہمان خصوصی عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے معروف پاکستانی اسکالر پرویز ہود بھائی ہوں گے۔

مذکورہ کانفرنس میں امن کے قیام اور اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے کام کرنے والی تنظیمیں‘ یونیورسٹیوں میں قائم ادارے اور کمیونٹی آرگنائزیشن بھی حصہ لے رہی ہیں جن میں ڈیلس پیس سینٹر‘ یونیورسٹی آف نارتھ ٹیکساس‘ کیٹل بیری پیس انسٹیٹیوٹ سمیت کئی کمیونٹی آرگنائزیشن بھی شامل ہیں۔ کانفرنس میں انسانی حقوق کے ماہرین اور اسکالرز پر مشتمل مختلف سیشن منعقد ہوں گے جن میں ڈاکٹر حسن عباس (یونیورسٹی آف کولمبیا)‘ امجد محمود خان (لاس اینجلس کے اٹارنی)‘ ڈاکٹر ہما ڈار (یونیورسٹی آف برکلے)‘ پرشنت دھرما راج (انسانی حقوق کے علمبردار)‘ ایلس ڈلبیرا (ایمنسٹی انٹرنیشنل) اور دیگر شعبہ ہائے جات سے ماہرین شرکت کریں گے۔

کانفرنس کی میزبانی ساؤتھ ایشیا ڈیموکریسی واچ کے ڈائریکٹران اور سدرن میتھڈس یونیورسٹی (SMU) کے ایمبری ہیومن رائٹس کے پروگرام ڈائریکٹر ڈاکٹر رک ہیلپرن سرانجام دیں گے۔ دریں اثناء ساؤتھ ایشیا ڈیموکریسی واچ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں کانفرنس کے پروگرام کو حتمی شکل دینے اور ساؤتھ ایشیا میں اقلیتوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے حوالے سے امور کا جائزہ لیا گیا۔

 بورڈ نے اس ضمن میں اپنی تشویش ظاہر کی کہ جبکہ بورڈ کے صدر ڈاکٹر قیصر عباس نے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں بالخصوص اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور پاکستا ن کی ریاست اس سلسلہ میں اہم اقدامات کرے۔ اجلاس میں بورڈ کے اراکین جن میں ڈاکٹر قیصر عباس‘ سید فیاض حسن‘ ڈاکٹر پرتپال سنگھ‘ راجہ زاہد اختر خانزادہ‘ آفتاب صدیقی‘ آصف آفندی‘ راجہ مظفر کشمیری‘ سراج بٹ اور توصیف کمال کے علاوہ کمیونٹی رہنماء امیر مکھانی‘ ڈاکٹر جری خان اور ریڈیو اینکر ڈاکٹر مونا کاظم شاہ نے بھی شرکت کی جبکہ اس موقع پر بورڈ کے اراکین نے کانفرنس کی بھرپور کامیابی کیلئے اپنی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

:دیگر مضامین
(24.10.2013) غالب اسٹڈیز سینٹر ، ابن سینا اکاڈمی، علی گڑھ کے زیر اہتمام کل ہند مشاعرہ
(21.10.2013) ماضی کی معروف گائیکہ زبیدہ خانم کولاہورمیں سپردِخاک کر دیا
(19.10.2013) گوشت کی تقسیم کے بعد مرحلہ آتا ہے مزے مزے کے چٹخارے دار پکوان کھانے اور بنانے کا۔
(16.10.2013) گلہائے مُتبسِم کا مصنف( ڈاکٹر سالم جعفری) اظہار خیال (فرخندہ رضوی)۔
(16.10.2013) ایک اہم سوال ۔ قربانی کے گوشت کی تقسیم کس طرح کرنی چاہئے؟
(12.10.2013) نوبل امن انعام 2013 کے لیئے 259 امیدواروں، 50اداروں کا انتخاب کیا گیا
(10.10.2013) ہفتہ بارہ اکتوبر کو نیو ساؤتھ ویلز سڈنی میں عید کے موقع پر میلہ۔داخلہ فری
(07.10.2013) عالمی یوم معلم ہر سال پانچ اکتوبر کو منایا جاتا ہے _ از ۔۔۔۔۔۔ ارم نقوی
(05.10.2013) گلوکار مسعود رانا کی اس سال ۲۰۱۳ میں اٹھارہویں برسی منائی جارہی ہے۔
(04.10.2013) لڑکیوں پرڈھائے جانے والے ظلم و ستم کا ذمہ دار کون ؟؟سید تقی عباس رضوی کلکتوی
(02.10.2013) تاریخِ اردو ادب میں پہلی بارمکتوباتِ یگانہؔ ۔تحقیق ،ترتیب ،حواشی۔وسیم فرحت کارنجوی .علیگ
(30.09.2013)  فرینکفرٹ میں پاکستان کے قونصل جنرل امتیاز اے قاضی سے عالمی اخبار کے لیئے خصوصی گفتگو بہت جلد
(29.09.2013) جنیوامیں نیلامی سے قبل دنیا کے مہنگے ترین گلابی ہیرے کی رونمائی
(29.09.2013) ‎مذہب شیعت میں زکوۃ کا طریقہ کار۔۔از۔موسی رضا جسکانی ، پرنسپل جامعہ امام علی رضاع ۔راجن پور
(27.09.2013) دنیا بھر میں سالانہ 6 لاکھ سے زائد افراد ملیریا کا شکار ہوکرمرتے ہیں
(25.09.2013) دنیا میں سب سے زیادہ عیسائیوں کے بعد مسلمانوں کی تعداد کا دوسرا نمبر
(22.09.2013) ثمینہ بیگ ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون
(21.09.2013) بھارتی ریاست ہریانہ میں چھیانوے سالہ ضعیف شخص کے ہاں بیٹے کی پیدائش
(21.09.2013)  فرینکفرٹ میں یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے آج اکیس ستمبر کو ایک خصوصی تقریب
(18.09.2013) ادیہ ٹائمز کے چیف ایڈیٹر ومالک کو 146شمشیر صحافت سے سرفراز کیا گیا



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں