15.10.2026, 09:53pm , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
ریڈیو پاکستان نے لاہور کے تاریخی ریڈیو اسٹیشن کا ایک اہم اسٹوڈیو اولیں ناشر اعلان قیام پاکستان مصطفیٰ علی ھمٰدانی کے نام سے موسوم کر دیا
یکم نومبر دو ہزار بارہ عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ ہے۔آن لائن اردو اخبارات میں عالمی اخبار سنجیدہ صحافت کا معیار بن چکا ہے
 
رپورٹس/ملٹی میڈیا
 

یکم نومبر دو ہزار تیرہ عالمی اخبار کی پانچویں سالگرہ ہے۔عالمی اخبار سنجیدہ صحافت کا معیار
01.11.2013, 01:14am , جمہ (GMT+1)

سید اکمل حسین لندن

عالمی اخبار کو دنیا بھر میں اردو پڑھنے والے طبقے میں جو پزیرائی حاصل ہے اسکی بنیادی وجہ خبروں میں خبریت کے ساتھ ساتھ سرعت سے قارئین تک خبروں کو پہنچانا اور ہر طبقہ فکر کی دلچسپی اور ضرورت کا خیال رکھنا ہے۔ عالمی اخبار نے کمرشل ازم کے اس دور میں بھی اپنی انفرادیت برقرار رکھی ہے اور صحافت میں غیر جانبداری کے اصول پر سمجھوتہ نہیں کیا ہے


صحافت کی دنیا میں خاص طور اردو آن لائن صحافت میں اس عہد میں تسلسل سے کسی اخبار کو جاری رکھنا اور پھر کسی مالی منفعت کے بغیر اسکے معیار کو مکمل صحافتی اقدار کے ساتھ برقرار رکھنا اگر ناممکن نہیں تو مشکل ضرور ہے اور عالمی اخبار نے اپنے قیام سے اب تک بفضل تعالیٰ اپنے انتھک اور محنتی ساتھیوں اور پرعزم ٹیم کے ساتھ اپنا خالص عملی صحافتی معیار بھی برقرار رکھا ہوا ہے اور اسی وجہ سے اب اخبار کے قارئین کی تعداد لاکھوں میں پہنچ چکی ہے


یکم نومبر دوہزار آٹھ کو عالمی اخبار کا آغاز اسی اصول اور مرکزی خیال کے ساتھ ہوا تھا کہ اردو آن لائن صحافت میں اس اخبار کو اعلیٰ صحافتی اقدار کو برقرار رکھنا ہو گا اور ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ خبر کو پوری صحت کے ساتھ جلد از جلد اپنے قاری تک انتہائی غیر جانبداری سے پہنچانا ہے۔ ان پانچ برسوں میں اخبار نے کسی کمرشل ، مالی ، سماجی ، مذہبی اور سیاسی دباؤ کے بغیر خبر میں خبریت کے پہلو اور شفاف صحافت کے اصول کو قائم رکھا ہے

اسوقت عالمی اخبار کے قارئین دنیا کے ایک کونے میں آسٹریلیا سے دوسرے کونے میں امریکہ تک پھیلے ہوئے ہیں اور ہم سب کی انتھک محنت کے باعث اس قارئین کی ماہانہ تعداد لاکھوں میں پہنچ چکی ہے۔


اخبار میں ملٹی میڈیا اور ادب و سائینس سمیت کوئی بیس شعبے ہیں جنہیں ایک دن میں کم و بیش چھ بار اپ لوڈ کیا جاتا ہے۔ دنیا بھر کے بڑے ممالک میں اخبار کے بلا معاوضہ کام کرنے والے  نمائندے اور بیورو چیف شامل ہیں جنکی شبانہ روز محنت کی وجہ سے عالمی اخبارآج آن لائن اردو اخبارات کی صف اول میں شامل ہے
عالمی اخبار کی پانچویں سالگرہ پر دنیا بھر سےآن لائن اردو اخبارات کے منتخب مدیران کے علاوہ مختلف طبقہ فکر کے احباب،علمی و ادبی شخصیات اور لا تعداد قارئین نے مبارکباد کے پیغامات بھیجے ہیں جنکا عالمی اخبار کا ادارتی بورڈ شکریہ ادا کرتا ہے

عالمی اخبار کے مدیر اعلیٰ صفدر ھمدانی اور ادارتی بورڈ کے تمام دیگر ارکان نے اپنے قارئین، قلم کاروں اور کرم فرماؤں کا شکریہ ادا کیا ہے 




:دیگر مضامین
(31.10.2013) پاکستان آسٹریلیا ایسوسی ایشن کے احیا کا بڑے پیمانے پر خیر مقدم کیا گیا ہے
(28.10.2013) کیا اسلامی مالیاتی نظام موجودہ معاشی مُشکلوں کا حل ہو سکتا ہے؟
(22.10.2013) ڈینگی‘ایک خونی اور خوفناک وائرس ہے۔از۔۔۔۔حکیم قاضی ایم اے خالد
(20.10.2013) جہاد نکاح کے متعلق ایک مرجع تقلید کا فتوی
(16.10.2013) ناقابل فراموش ماضی کی کچھ ناقابل فراموش یادیں۔از۔سحر صدیقی
(16.10.2013) اس سال بھی حاجیوں سے دھوکہ دہی کا سلسلہ جاری ہے۔تیسری قسط۔از۔سید اکمل حسین
(10.10.2013) اس سال بھی حاجیوں سے دھوکہ دہی کا سلسلہ جاری ہے۔دوسری قسط۔از۔سید اکمل حسین
(08.10.2013) اس سال بھی حاجیوں سے دھوکہ دہی کا سلسلہ جاری ہے۔ پہلی قسط۔از۔سید اکمل حسین
(03.10.2013) فرینکفرٹ میں پاکستان کے قونصل جنرل امتیاز اے قاضی سے عالمی اخبار کی خصوصی گفتگو
(28.09.2013) فرینکفرٹ میں یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے خصوصی تقریب اور مشاعرے کی رپورٹ
(26.09.2013) جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں یوم آزادی کی تقریب اور مشاعرہ .تصویری رپورٹ
(23.09.2013) فرینکفرٹ میں یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے خصوصی تقریب اور مشاعرہ منعقد ہوا
(21.09.2013) عالمی اخبار کے مدیر اعلیٰ اور شاعر وادیب صفدر ھمدانی جرمنی کے تین روزہ دورے پر
(17.09.2013) ‎ حلقہ ارباب ذوق جرمنی کا اہم اجلاس اور بار بی کیو عید ملن پارٹی کا انعقاد
(14.09.2013) افسانہ نگار بانو ارشد کے ساتھ عالمی اخبار کاگفتگو کا سلسلہ۔میزبان صفدر ھمدانی۔ آخری قسط
(12.09.2013) افسانہ نگار بانو ارشد کے ساتھ عالمی اخبار کاگفتگو کا سلسلہ۔میزبان سید اکمل حسین۔ تیسری قسط
(10.09.2013) افسانہ نگار بانو ارشد کے ساتھ عالمی اخبار کاگفتگو کا سلسلہ۔میزبان صفدر ھمدانی۔ دوسری قسط
(09.09.2013)  افسانہ نگار،استاد اور سخن گو بانو ارشد کے ساتھ عالمی اخبار کاگفتگو کا سلسلہ۔میزبان صفدر ھمدانی۔ پہلی قسط
(04.09.2013) مرثیہ نگار سید قمر زیدی سے سید اکمل حسین کی عالمی اخبار کے لیئے خصوصی گفتگو
(03.09.2013) عالمی اخبار کا برطانیہ میں مقیم افسانہ نگار،استاد اور سخن گو بانو ارشد کے ساتھ گفتگو کا سلسلہ



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
بیاد سید عاشور کاظمی  »
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
  بیاد سید عاشور کاظمی   
  مزید ++
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں