15.10.2026, 12:28pm , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

ہلال محرم ۔۔۔۔۔ سید قمر رضوی کی ایک منفرد تحریر
06.11.2013, 01:15am , بدھ (GMT+1)

سید قمر رضوی

"نسرین! ابھی تک میرا سوٹ تیار نہیں ہوا؟ چار دن سے چکر لگا رہی ہوں۔ کیا تمہیں معلوم نہیں کہ اج چاند متوقع ہے۔ اگر چاند ہوگیا تو میرا یہ سوٹ کسی کام کا نہیں۔ پھر مجلسوں میں وہی کپڑے پہننا پڑیں گے"۔ شاہدہ خالہ ابھی تک اپنا سوٹ تیار نہ ہونے پر نسرین پر برس پڑیں۔

نسرین نے انہیں جھوٹی تسلی دیتے ہوئے کہا کہ  بس خالہ لگی ہوئی تو ہوں۔ کم بخت لائٹ اتنا جارہی ہے۔ سارے محلے کو بھی آخری دنوں میں ہی ہوش آتا ہے۔ سارا سال کوئی پوچھتا بھی نہیں۔ اور عیدِ غدیر کے بعد سبکو محرم کے سوٹ یاد آجاتے ہیں۔ پتا بھی ہے کہ ملک میں بجلی نام کو نہیں ہے ۔ لیکن پھر بھی کسی کو ہوش نہیں آتا۔ کر رہی ہوں خالہ کر رہی ہوں۔ عصر تک انشاء اللہ تمہارا سوٹ بھی سل ہی جائیگا۔ فکر نہ کرو۔ چاندسے پہلے پہلے جھوٹا کرلینا۔

شاہدہ خالہ کو چلتا کرکے نسرین نے تیزی سے مشین کو چلانا شروع کردی کہ لائٹ پھر کسی وقت جاسکتی تھی۔ اسکے گھر کا دروازہ کھلا ہوا تھا جہاں تھوڑی تھوڑی دیر کے بعد کسی نہ کسی کی آمد ہوجاتی تھی اور وہ اپنے سوٹ ہی کے متعلق پوچھتی تھی۔ محرم میں چندگھنٹے یا ایک دن اور چند گھنٹے ہی بچے تھے۔ نسرین دعائیں کر رہی تھی کہ یا اللہ آج چاند نہ ہو۔ نہیں تو محلے کی عورتیں اسے زندہ نہیں چھوڑیں گی۔  اسی دعا کے دوران ایک بار پھر لائٹ گئی اور خالہ شاہدہ کا سوٹ عصر تک سلنے کی نسرین کی امید بھی دم توڑ گئی۔ اس نے جل بھن کر خدا سے شکوہ شروع کردیا اور اپنی چادر لپیٹتے ہوئے عاتکہ کو لینے اکیڈمی کی جانب چل پڑی۔
واپس آئی تو لائٹ آچکی تھی لیکن رات کا کھانا پکانے اور بچوں کی پڑھائی کروانے کے لئے بھی وقت درکار تھا۔ اس لئے اس نے شاہدہ خالہ سمیت ثمینہ، نگہت اور شاہین کی کوسنیں سننے کا حوصلہ پیدا کیا اور مشین کو ایک طرف رکھ کر باورچی خانے کی جانب چل پڑی۔ سورج ڈھلنے کو نزدیک آیا تو شاہدہ خالہ نے ایک بار پھر نسرین کا دروازہ پیٹنا شروع کردیا۔ نسرین نے اندر سے ہی خالہ کو یہ کہہ کرچلتا کیا کہابھی تھوڑی دیر میں خود ہی تمہارے گھر دے جاؤں گی۔ ۔۔۔
 
بچوں کو ہوم ورک کروانے کے لئے نسرین بیٹھی تو ساتھ ہی اس نےایک بار پھر مشین لگا لی۔ وقت تیزی سے گزررہا تھا اور وہ چار سوٹ اسکی جان پر بنے ہوئے تھے۔ باری باری ساری عورتیں اسکا دروازہ پیٹتیں اور وہ سب کو یہ کہہ کرفارغ کردیتی کہ میں خود ہی پہنچا دوں گی۔  ایسے ہی مغرب کا وقت ہو گیا اور سوٹ والی ساری عورتیں باجماعت نسرین کے دروازے پر جمع ہوگئیں۔ اپنے اپنے ان سلے سوٹ اس س طلب کرنے لگیں کہ خالی گلا ہی دے دے کہ اسے گلے میں ڈال کر جھوٹا کرلیں۔ چاند ہو گیا تو بی بی ؑ  کے سامنے کس منہ سے جاویں گے کہ پہلی محرم کو ہی نیا جوڑا پہن لیا۔
کچھ ہی دیر میں اعلان ہوا کہ آج چاند نظر نہیں آیا۔ چنانچہ پہلی محرم کل ہوگی۔ یہ خبر شاید نسرین کے لئے عید کے چاند کی خبر سے کم نہیں تھی۔ اب وہ تسلی سے سب کے سوٹ سی سکتی تھی۔ اسکے پاس آجکی پوری رات اور کل کا پورا دن جو تھا۔ اور سوٹ بھی تو اب چار ہی رہ گئے تھے۔ باقی سب کو تو بھگتا دیا تھا۔ 

اگلے دن دوپہر تک ان سب کے سوٹ تیار کرکے نسرین نے رکھے اور اپنی کمر پر ہاتھ رکھ کر بستر پر جاپڑی۔ کئی روز کی مسلسل مشقت سے اسکا انگ انگ دکھ رہا تھا۔ خدا نے اس پر اتنا بڑا کرم کیا کہ چاند ایک رات پہلے نہ نکالا۔ ورنہ اس غریب کی زندگی کا چاند ہی ماند پڑجاتا۔ عیدِ غدیر سے لیکر ذی الحج کی آخری تاریخ تک اس نے محلے کی عورتوں کے محرم کے چوبیس جوڑے سیئے تھے۔اس شبانہ روز مشقت سے اس نے چھتیس سو روپے بنا لئے تھے جو عاتکہ کی اکیڈمی فیس کے لئے کافی تھے۔ اگلا مہینہ بھی چڑھ چکا تھا اور ابھی راشن بھی رہتا تھا اور خولہ اور سکینہ کی اسکول فیس بھی۔ اصغر تو ابھی گھر میں ہی کھیلتا تھا، سو اسکی فیس کی فی الحال کوئی ٹینشن نہ تھی۔

لیٹے ہوئے ابھی اسے دس منٹ بھی نہ گزرے تھے کہ دروازہ بجنا شروع ہوگیا۔ اب سوٹ لینے والیوں کے ساتھ ساتھ مجلس والیاں بھی شامل تھیں۔ ہر دس منٹ کے بعد ایک خاتون آتی اور نسرین کو اپنی مجلس کی مرثیہ خوانی کے لئے بُک کرکے چلی جاتی۔ ذوالحج کا آخری دن ایسے ہی تمام ہوا اور محرم کا چاند نمودار ہوا۔ مغرب سے فارغ ہوکر اس نے بچوں کو کھانا کھلا کر سلا دیا۔ دروازہ پھر بجا۔ شاہین کا بچہ تھا۔ اس نے اماں کا پیغام دیا کہ گھر آجائیں۔ تھوڑی دیر میں چاند رات کی مجلس ہونیوالی ہے۔ آکر مرثیہ پڑھ دیں۔  نسرین نے آنے کی حامی بھری۔ لائٹ بند کرنے سے پہلے اپنی عاتکہ، خولہ، سکینہ اور اصغر پر مامتا بھری نگاہ ڈالی اور چادر لپیٹ کر درازہ باہر سے مقفل کرکے شاہین کے گھر کی جانب چل دی۔ سامنے محرم کا ہلال باریک سفید بال کی مانند بتدریج چھپتا جارہا تھا۔ وہ ہلال جو بڑے بڑوں کو رلا دیتا ہے، نسرین کے چہرے پر اطمنان کی مسکراہٹ لے آیا۔ چاند کو دیکھ کر اس نے کہا ،

""واہ رے میرے مولا! اپنے عاتکہِؑ خولہؑ، سکینہؑ اور اصغرؑ تو  بھوکے پیاسے قربان کردئے۔ اب سوا دو مہینے میرے عاتکہ، خولہ، سکینہ اور اصغر بھوکے نہیں سوئیں گے۔


:دیگر مضامین
(05.11.2013) ہادی برحق سے آگے بڑھ جانے والوں یا پیچھے رہ جانے والوں کو خوش آمدید۔
(05.11.2013) ہماری دینی اور سیاسی دونوں قیادت بدعنوان ہے
(04.11.2013) بزرگ عالم باعمل سید نیاز حسین ھمدانی کا حجت الاسلام کو استدلالی جواب
(04.11.2013) فیس بک پر موجود کویت کے ایک خطیب کی تحریر۔ ذکر حسین میں ریا کاری جائز ہے
(03.11.2013) مشاعروں کے کاروباری شاعر شعر و ادب کی نتزلی کا سبب
(03.11.2013) حکیم اللہ محسود کون تھا؟ حکیم اللہ محسود کا اصل نام جمشید محسود تھا
(31.10.2013) ہندوستانی مسلمان اور سیاست۔۔۔۔۔۔از۔۔۔۔۔۔مشرف عالم ذوقی
(29.10.2013) ورلڈ اکنامک فورم کی سالانہ صنفی خلا یا ‘جینڈر گیپ رپورٹ’ جاری ہوچکی
(27.10.2013) جنوبی ایشیا میں اقلیتوں کے حقوق پرکانفرنس آئندہ سال ہوگی
(24.10.2013) غالب اسٹڈیز سینٹر ، ابن سینا اکاڈمی، علی گڑھ کے زیر اہتمام کل ہند مشاعرہ
(21.10.2013) ماضی کی معروف گائیکہ زبیدہ خانم کولاہورمیں سپردِخاک کر دیا
(19.10.2013) گوشت کی تقسیم کے بعد مرحلہ آتا ہے مزے مزے کے چٹخارے دار پکوان کھانے اور بنانے کا۔
(16.10.2013) گلہائے مُتبسِم کا مصنف( ڈاکٹر سالم جعفری) اظہار خیال (فرخندہ رضوی)۔
(16.10.2013) ایک اہم سوال ۔ قربانی کے گوشت کی تقسیم کس طرح کرنی چاہئے؟
(12.10.2013) نوبل امن انعام 2013 کے لیئے 259 امیدواروں، 50اداروں کا انتخاب کیا گیا
(10.10.2013) ہفتہ بارہ اکتوبر کو نیو ساؤتھ ویلز سڈنی میں عید کے موقع پر میلہ۔داخلہ فری
(07.10.2013) عالمی یوم معلم ہر سال پانچ اکتوبر کو منایا جاتا ہے _ از ۔۔۔۔۔۔ ارم نقوی
(05.10.2013) گلوکار مسعود رانا کی اس سال ۲۰۱۳ میں اٹھارہویں برسی منائی جارہی ہے۔
(04.10.2013) لڑکیوں پرڈھائے جانے والے ظلم و ستم کا ذمہ دار کون ؟؟سید تقی عباس رضوی کلکتوی
(02.10.2013) تاریخِ اردو ادب میں پہلی بارمکتوباتِ یگانہؔ ۔تحقیق ،ترتیب ،حواشی۔وسیم فرحت کارنجوی .علیگ



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں