17.10.2026, 03:15pm , ہفتہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

برطانیہ کے سر فرینک والٹر میسروی پاک فوج کے پہلے سربراہ تھے
28.11.2013, 10:20am , جعمرات (GMT+1)

عالمی اخبار شعبہ خبر
پاکستان میں  آرمی چیف کا تقرر جمہوری حکومتوں کے لیے کبھی آسان نہیں رہا ہے۔

جنرل اشفاق پرویز کیانی کو سابق فوجی حکمران جنرل پرویز مشرف نے 2007ء کے اواخر میں آرمی چیف مقرر کیا تھا۔

قیام پاکستان کے بعد ابتدائی دور میں فوجی سربراہ برطانیہ سےتعلق رکھتے تھے۔ برطانیہ کے سر فرینک والٹر میسروی پاک فوج کے پہلے سربراہ تھے، وہ اگست 1947ء سے فروری 1948ء تک اس عہدے پر فائز رہے۔

پاکستان کے دوسرے فوجی سربراہ جنرل ڈگلس ڈیوی گریسی تھے، جنہوں نے فروری 1948ء سے اپریل 1951ء تک پاک فوجی کی قیادت کی۔

تیسرے آرمی چیف فیلڈ مارشل محمد ایوب خان 17 جنوری 1951 سے 26 اکتوبر 1958 تک (تقریباً ساڑھے 7 سال) اس عہدے پر تعینات رہے۔

پاک فوج کے چوتھے سربراہ جنرل محمد موسیٰ نے 27 اکتوبر 1958 سے 17 ستمبر 1966 تک اس عہدے پر خدمات انجام دیں۔

جنرل محمد یحییٰ خان ملک کے پانچویں آرمی چیف تھے، جنہوں 18 ستمبر 1966ء سے 20 دسمبر 1971ء تک اپنے فرائض ادا کیے۔

چھٹے آرمی چیف جنرل گل حسن نے22 جنوری 1972ء کو اپنا عہدہ سنبھالا اور 2 مارچ 1972ء تک صرف ڈیڑھ مہینے تک پاک فوج کے سربراہ رہے۔

ساتویں آرمی چیف جنرل ٹکا خان تین مارچ 1972ء سے یکم مارچ 1976ء تک اس عہدے پر فائز رہے۔

ملک کے آٹھویں فوجی سربراہ جنرل ضیاء الحق یکم مارچ 1976ء سے 17 اگست 1988ء تک ساڑھے بارہ سال کے طویل عرصے تک اس منصب پر فائز رہے۔

جنرل ضیا الحق نے 1977ء میں پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی جمہوری حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار سنبھالا تھا۔ سترہ اگست کو فوجی طیارے کے حادثے میں جنرل ضیاءالحق اور کئی اہم فوجی افسران کی موت کے بعد جنرل مرزا اسلم بیگ 17 اگست 1988ء سے لے کر 16 اگست 1991ء تک پاکستان کے نویں آرمی چیف کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہے۔

جنرل آصف نواز جنجوعہ دسویں فوجی سربراہ تھے، جنہوں نے 16 گست 1991ء سے آٹھ جنوری 1993ء تک بطور آرمی چیف خدمات انجام دیں۔

گیارھویں فوجی سربراہ جنرل عبدالوحید کاکڑنے 12 جنوری 1993ء سے 12 جنوری 1996ء تک اس عہدے پر فائز رہے۔

اس دور میں صدرغلام اسحق خان اور وزیراعظم نواز شریف کے درمیان شدید اختلافات کی وجہ سے پیدا ہونے والے سیاسی بحران میں جنرل کاکڑ نے اپنے دور میں مداخلت کی اوردونوں کو استعفیٰ دینے پر مجبور کیا تھا۔

پاک فوج کے بارہویں سربراہ جنرل جہانگیر کرامت 12 جنوری1996 سے سات اکتوبر 1998 تک اس عہدے پر فائز رہے۔ جنرل جہانگیر کرامت نے سول حکومت سے اختلافات پر استعفیٰ دیا تھا۔

پاکستان کے تیرھویں فوجی سربراہ جنرل پرویز مشرف7 اکتوبر 1998ء سے 28 نومبر2007ء (9 سال) تک اس منصب پر فائز رہے، انہوں نے چیف ایگزیکٹیو اور صدر کے عہدے بھی سنبھالے۔

 بارہ اکتوبر1999 کو پرویز مشرف نے وزیراعظم نوازشریف کی حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کیا تھا۔ پرویز مشرف کے بعد جنرل کیانی نے فوج کی کمان سنبھالی تھی۔

:دیگر مضامین
(27.11.2013) رثائی شعری حلقے کے ممتاز شاعر رضا قیصر زیدی کی رِحلت
(26.11.2013) الجزائری خاتون سیاستدان ساتویں مرتبہ سیاسی جماعت کی سربراہ منتخب
(21.11.2013) دنیا بھر میں ٹیلی ویژن کا عالمی دن 21 نومبر کو منایا جا رہا ہے
(20.11.2013) راولپنڈی سانحہ۔ حکومت پنجاب اس سازش میں شریک ہے؟ سید علی رضا نقوی
(19.11.2013) ضروری ہے کہ اسوقت جوش نہیں ، ہوش سے کام لیجئے ۔از۔۔ سبط علی
(19.11.2013) مکہ مکرمہ میں غسل کعبہ کی روح پرور تقریب، اہم شخصیات کی شرکت
(18.11.2013) کربلا رسوم و روایات کا نام نہیں بقائے انسانیت اور استحکام دین کا نام ہے
(15.11.2013) ڈاکٹر نیاز حسین ھمدانی کی دعوت فکر حسینی کا ایک باب
(12.11.2013) تاریخ بکے ھوۓ مورخین سے بھری پڑی ھے۔۔۔عطیہ زیدی
(11.11.2013) آسٹریلیا میں پہلا بین المذاہب “ یوم حسین “ پاکستان آسٹریلیا ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام
(07.11.2013)  یہ عہد اپنے بیٹے کے ساتھ ھے میں اپنے بیٹے کی بیعت کرتا ھوں
(06.11.2013) استقبالِ محرم ۔۔۔۔ سید قمر رضوی کی فکر انگیز تحریر
(06.11.2013) ہلال محرم ۔۔۔۔۔ سید قمر رضوی کی ایک منفرد تحریر
(05.11.2013) ہادی برحق سے آگے بڑھ جانے والوں یا پیچھے رہ جانے والوں کو خوش آمدید۔
(05.11.2013) ہماری دینی اور سیاسی دونوں قیادت بدعنوان ہے
(04.11.2013) بزرگ عالم باعمل سید نیاز حسین ھمدانی کا حجت الاسلام کو استدلالی جواب
(04.11.2013) فیس بک پر موجود کویت کے ایک خطیب کی تحریر۔ ذکر حسین میں ریا کاری جائز ہے
(03.11.2013) مشاعروں کے کاروباری شاعر شعر و ادب کی نتزلی کا سبب
(03.11.2013) حکیم اللہ محسود کون تھا؟ حکیم اللہ محسود کا اصل نام جمشید محسود تھا
(31.10.2013) ہندوستانی مسلمان اور سیاست۔۔۔۔۔۔از۔۔۔۔۔۔مشرف عالم ذوقی



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں