16.10.2026, 04:08pm , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
عالمی اخبار ادبیات
 

کشودِکار کی مُہلت نصیب ہو کہ نہ ہو۔۔۔۔ از ۔۔۔۔ احمد علی برقی
26.07.2016, 04:16am , منگل (GMT+1)

احمد علی برقیؔ اعظمی
غزل
کشودِکار کی مُہلت نصیب ہو کہ نہ ہو
تجھے دوبارہ یہ فرصت نصیب ہو کہ نہ ہو
بنالے تختۂ مشقِ ستم ہمیں ورنہ
پھر اقتدار کی دولت نصیب ہو کہ نہ ہو
ہے تیرے دل میں جوحسرت نکال لے اس کو
تجھے پھر عالمی شہرت نصیب ہو کہ نہ ہو
کسی کا جاہ و حشم دیرپا نہیں ہوتا
تجھے یہ رعب و رعونت نصیب ہو کہ نہ ہو
ابھی جو کرنا ہے ریشہ دوانیاں کرلے
تجھے یہ بُغض و عداوت نصیب ہو کہ نہ ہو
زمانہ ایک سا ہوتا نہیں کبھی ہرگز
ہے آج دل میں جو چاہت نصیب ہو کہ نہ ہو
وفا نہ کردے وہ اس بار وعدۂ فردا
’’پھر انتظار کی لذت نصیب ہو کہ نہ ہو‘‘
زمانہ ساز سپہرِ ادب پہ ہیں برقیؔ 
تجھے بھی اس کی سعادت نصیب ہو کہ نہ ہو

:دیگر مضامین
(25.07.2016) ہے کون ایسا شہر میں فتنوں کو جو دبا سکے از عزیز بلگامی
(23.07.2016) شہادت .... از ۔۔۔۔۔  فرخندہ رضوی ریڈنگ
(21.07.2016) فقیر شہر کا منصب کدھر گیا ہے مرا ۔۔۔ از ۔۔۔۔ صفدر ھمدانی
(18.07.2016) دستار ۔۔۔۔ از ۔۔۔ زرقا مفتی
(17.07.2016) میں سوچ رہا ہوں کہ کہا کھوئی عدالت ۔۔۔ از ۔۔صفدر ھمدانی
(16.07.2016) قاتل سڑکیں ۔۔۔از سدرہ سحر عمران
(14.07.2016) دو پل میں کسی پر میں کھُلا ہی نہیں کرتی
(13.07.2016) اُداس پھرے پنچھی از ارشاد ہاشمی
(12.07.2016) مری آرزو رہی بے ثمر، میں نے حسرتوں کو جلا دیا۔۔۔از ۔۔۔ زرقامفتی
(12.07.2016) جب کوئی آہ پہاڑوں کو ہلادیتی ھے ... از ..... شاھین رضوی
(10.07.2016) ایدھی فاؤنڈیشن ہر مصیبت اور مشکل وقت میں اہم مدد فراہم کرتی ہے
(08.07.2016) اٍن ادھوری کہانیوں کو بلاعنوان ھی رھنے دو۔۔۔ از ۔۔۔ نگہت نسیم
(07.07.2016) کہیں بتول ع کہیں بوتراب ع ہے زینب
(06.07.2016) عید آئی ہے تو لگ جاﺅ گلے سے میرے . عارف نقوی
(05.07.2016) الوداع اے ماہِ رمضاں ۔۔۔ از ۔۔۔ احمد علی برقی
(02.07.2016) قرآن حکیم (نظم) ۔۔۔از۔۔۔عزیز بلگامی
(01.07.2016) وقار مریم و حوا حسین کی نانی
(26.06.2016) مولا امام حق کے ولی ہوگئے شہید
(25.06.2016) کبھی آرزو کے رستے ، کبھی خواہشوں میں چل کے ۔۔۔۔ از ۔۔۔۔ وسیم فرحت
(25.06.2016) سورہ قدر کا منظوم ترجمہ ۔۔۔۔از ۔۔۔۔ عزیز بلگامی



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں