15.10.2026, 10:09am , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

اکیس دسمبر پاکستان کی کرکٹ کی تاریخ حنیف محمد کی اناسی ویں سالگرہ ہے
21.12.2013, 10:56am , ہفتہ (GMT+1)

اب تک ٹی وی
اکیس دسمبر 1934ءپاکستان کے نامور ٹیسٹ کرکٹر حنیف محمد کی تاریخ پیدائش ہے۔ حنیف محمد جونا گڑھ میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ پاکستان کی اس پہلی کرکٹ ٹیم کے رکن تھے جس نے اکتوبر 1952ءمیں بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلی تھی۔ حنیف محمد 1969ءتک ٹیسٹ کرکٹ کے میدان میں فعال رہے اس دوران انہوں نے 55 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی اور 12 سنچریوں کی مدد سے مجموعی طور پر 3915 رنز اسکور کیے۔

ان کی ان 12 سنچریوں میں ایک ٹرپل سنچری (337 رنز) بھی شامل تھی جو آج بھی کسی پاکستانی کرکٹر کا ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے بڑا اسکور ہے۔ حنیف محمد کے تین بھائیوں وزیر محمد، مشتاق محمد اور صادق محمد نے بھی ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ ان کے ایک اور بھائی رئیس محمد نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں حصہ لیا اور ایک ٹیسٹ میچ میں بارہویں کھلاڑی کے طور پر شرکت کی۔ حنیف محمد کے صاحبزادے شعیب محمد نے بھی ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ 1968ءمیں حنیف محمد کو وزڈن نے کرکٹر آف دی ایئر کا اعزاز دیا۔


وہ ان تین پاکستانی کھلاڑیوں میں شامل ہیں جن کی تصاویر آئی سی سی کے Hall of fame میں دنیا کے 55 بڑے کھلاڑیوں کی تصاویر کے ساتھ آویزاں کی گئی ہیں (پاکستان کے بقیہ دو کھلاڑی عمران خان اور جاوید میاں داد ہیں)۔ حنیف محمد نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں بھی 499 رنز کی ایک اننگز کھیلی تھی جو ایک طویل عرصے تک دنیا کی سب سے بڑی اننگز کے اعزاز کی حامل رہی تھی۔ حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا ہے۔


بشکریہ۔۔۔۔اب تک ٹی وی

:دیگر مضامین
(16.12.2013) بے بدل خطیب علامہ رشید ترابی کی چالیسویں برسی 18دسمبر کو
(14.12.2013) وہ جو قرض رکھتے تھے جان پر ۔۔۔ملا عبدالقادر کو پھانسی۔ از: ڈاکٹر نگہت نسیم ۔سڈنی
(11.12.2013) خدائے سخن میر ببر علی انیس ہر عہد کا شاعر۔۔۔۔ از۔۔۔۔ صفدر ھمدانی
(10.12.2013) بے مثال و باکمال شخصیت مولانا ابولکلام آزاد۔از۔خوشتر رحمٰن خاں
(09.12.2013) پانچ دسمبر ملکہ موسیقی روشن آرا بیگم کی31ویں برسی منائی گئی
(08.12.2013) نیلسن منڈیلا نے نسلی تعصب کی مخالفت میں 27 برس جیل میں گزارے تھے
(07.12.2013) کراچی میں جاری نواں بین الاقوامی کتب میلہ ۔ رپورٹ ۔ محمداحمد ترازی کراچی
(05.12.2013) پانچ دسمبر ۔شاعر انقلاب جوش ملیح آبادی کی 113 ویں سالگرہ ہے
(04.12.2013)  جمعیۃ علماء رامپور کی میٹنگ کاشانۂ وفاء الرحمن جامعی میں
(02.12.2013) شاعری دِلوں کو جوڑتی اور آپسی رشتے مضبوط کرتی ہے : مست حفیظ رحمانی
(01.12.2013) سلام یا حسین (ع) کہنے والی قوم بے ضمیروں کو سلام کیوں کرے
(30.11.2013) پاک فوج کے نئے سربراہ جنرل راحیل شریف کی زندگی پر ایک نظر
(28.11.2013)  برطانیہ کے سر فرینک والٹر میسروی پاک فوج کے پہلے سربراہ تھے
(27.11.2013) رثائی شعری حلقے کے ممتاز شاعر رضا قیصر زیدی کی رِحلت
(26.11.2013) الجزائری خاتون سیاستدان ساتویں مرتبہ سیاسی جماعت کی سربراہ منتخب
(21.11.2013) دنیا بھر میں ٹیلی ویژن کا عالمی دن 21 نومبر کو منایا جا رہا ہے
(20.11.2013) راولپنڈی سانحہ۔ حکومت پنجاب اس سازش میں شریک ہے؟ سید علی رضا نقوی
(19.11.2013) ضروری ہے کہ اسوقت جوش نہیں ، ہوش سے کام لیجئے ۔از۔۔ سبط علی
(19.11.2013) مکہ مکرمہ میں غسل کعبہ کی روح پرور تقریب، اہم شخصیات کی شرکت
(18.11.2013) کربلا رسوم و روایات کا نام نہیں بقائے انسانیت اور استحکام دین کا نام ہے



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں