16.10.2026, 01:53am , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
ریڈیو پاکستان نے لاہور کے تاریخی ریڈیو اسٹیشن کا ایک اہم اسٹوڈیو اولیں ناشر اعلان قیام پاکستان مصطفیٰ علی ھمٰدانی کے نام سے موسوم کر دیا
یکم نومبر دو ہزار بارہ عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ ہے۔آن لائن اردو اخبارات میں عالمی اخبار سنجیدہ صحافت کا معیار بن چکا ہے
 
رپورٹس/ملٹی میڈیا
 

ماربل آرچ لندن کا قدیمی جلوس اربعین جو عرصہ پینتس سال سے برآمد ہو رہا ہے
31.12.2013, 12:05am , منگل (GMT+1)

سید اکمل حسین لندن


اتوار 29 دسمبر 2013 کو ماربل آرچ لندن میں ایک قدیمی جلوس اربعین  جو عرصہ پیتنس سال سے لندن کی سڑکوں پر  20 صفر کے بعد جو اتوار ہوتا ہے اس میں گشت کرتا ہے

 پہلے یہ جلوس ماربل آرچ سے برآمد ہو کر امام بارگاہ ہالینڈ پارک پر اختتام پزیر ہوتا تھا مگر اب اس کا حلقہ ماربل آرچ سے پارک لین پر ہوکر ہائیڈ پارک کارنر پر اختتام ہوتا ہے 
 اس جلوس کو 1980 میں شروع کیا گیا تھا اس  کے بانیان سید عاشور کاظمی مصطفی گوگل  ادارہ جعفریہ  اور حسینی مشن کے کچھ سینیر ارکان کے علاوہ  محترم اظہار خان صاحب ہیں جو اس جلوس کے آج کل بانی اور سرگرم رکن ہیں اور اس جلوس کی کامیابی اور انتھنک محنت کے بعد اس جلوس کو تمام سال محنت کر کے کامیاب کیا جاتا ہے اور جو شخص بھی آل رسول اور شہدائے کربلا سے محبت کرتا ہے اس میں بلا تمیز شرکت کرتا ہے اور اپنے محب ہونے کا ثبوت اور بی بی فاطمہ کے چاند کا چہلم مناتا ہے

امسال یہ جلوس حسب سابق بعد نماز ظہرین ماربل آرچ سے ہی برامد ہوا اور اپنے مقررہ راستے سے ہوتا ہوا ہائیڈ پارک کارنر پر جا کر بعد زیارت اربعین اپنے اختتام کو پہنچا 

جلوس کے دوران چند افراد جو کہ گنتی کے آٹھ دس افراد تھے اپنے کو حزب اللہ کی کارکن ظاہر کر رہے تھے اور ان چند افراد نے حزب اللہ کی جھنٹد ے بھی اُٹھائے ہوئے تھے اور لبیک حزب اللہ کے نعرہ سے تمام کے تمام جلوس کو بے ہنگم بنانے کی کوشیں کر رہے تھے

 ان افراد نے جلوس میں شرکت نہیں کی بلکہ جلوس کے راستے میں الگ کھڑے ہو کر تمام شرکا جلوس کی توجہ اپنی جانب کروانا چاہی۔۔ شاید یہ افراد اپنے آپ کو خاص طور پر نمایاں کرنا چاہ رہے تھے اور جو بات شرکا  جلوس  اور انتظامیہ نے محسوس کی کہ شاید اس قسم کی نعرہ بازی سے اگلے برس کے لئے رکاوٹ ثابت ہواور جلوس کے اجازت نامے حاصل کرنے میں برطانیہ کی انتظامیہ سے دشورای پیش آسکتی ہے کیوں کہ برطانیہ میں یا عالمی طور پر مسلمان تو پہلے ہی تخریب کار کے طور پر جانے جاتے ہیں اور پھر حزب اللہ کے یہ منچلے جو جھنڈے پر اسحلہ کا نشان اٹھائے ہوئے تھے اس پر اسلحہ کی تصویر کیا ثابت کرتی ہے افسو س کی بات ہے کہ یہ منچلے کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں ان کا استاد آج کل ملک سے باہر ہے پھر نہ جانے کس کے ایما پر انہوں نے یہ حرکت کی ہے۔ اور جلوس میں بد نظمی کرنے کی کوشیش کی ہے یاد رہے کہ یہ وہی افراد ہیں جہنوں نے ادارہ جعفریہ لندن کو دوران محرم الحرام بند ہونے کے بعد کوئی مثبت کردار ادا نہیں کیا بلکہ جس افراد نے ادارہ کو بند کر رکھا تھا ان کے ساتھ مل کر ٹیلی ویژن پر پروگرام کر کے قوم کو غلط اور گمراہی کی طرف لے جانے کی کوشسش میں مصروف رہے۔۔۔۔۔۔۔۔

 قوم کو اس قسم کے افراد سے محتاط رہنا ہو گا اور جلوس کی انتظامیہ کو بھی چاہیے کہ ان کو تحریری طور پر ان افراد سےجواب طلبی کرے کے دوران جلوس انہوں  نے اس قسم کی حرکت کیوں کی ۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔ مجھے ان افرا د کے نام لکھنے کو کوئی عار محسوس نہیں ہو رہی مگر تمام جلوس کے شرکا نے ان کو دیکھا ہے اور شرکا جلوس نے دعوت دی کہ وہ جلوس کے ساتھ شامل ہو کر یک جہتی کا مظاہرہ کریں ۔۔۔۔ مگر یہ آٹے میں نمک کے برابر افراد نے  مسلسل اپنی ہٹ دھرمی دکھائی اور اپنی نعرے بازی جاری رکھی یا رہے کہ ایک نام نہاد مولوی بھی ان کی سرپرستی کر رہا تھا جو ماتم اور زنجیر زنی کی شدت سے اختلاف رکھتا ہے۔۔۔۔۔  ۔۔۔۔۔۔

جلوس بہت ہی بارونق تھا اس میں عزادارن حسین علیہ السلام  شروع سے لے کر آخر تک شامل رہے اور شہدا کربلا کو نوحہ سلام کی صورت میں پرسہ پیش کرتے رہے۔  خواتین بچے مرد پوڑھے عزادارن نے شرکت کی جلوس میں  خواتیں اور مرد انتہائی نظم و ضبط کے ساتھ جلوس میں شریک تھے اور اختتام تک جلوس تک شامل رہے۔۔۔۔۔۔

جلوس میں نوحہ خوان حضرت جو پاکستان سے تشریف لائے ہوئے تھے نے نوحہ خوانی کی۔ کاشف رضا، ابرار حسین ،  صفدر عسکری، عمران زیدی،، عباس بلتی ،  اشتیاق دائیک، عامرقومی ، انجمن رب وفا ،غمخوارن سکینہ، کے علاوہ  مانچسٹر ، بریڈ فورڈ ، برمھنگم، پیٹر بارو، لوٹن، سلائو، کی عزاردارن  اور ،ماتمی حلقوں نے شرکت نے بھی شرکت کی اور جلوس کو بارونق بنایا۔۔۔۔۔۔۔۔ وقت کی کمی کے باعث عزادان ماتمی تشنگی محسوس کر رہے تھے موسم بھی خوب تھا مگر شدید سردی کے باعث تمام ماتمی حضرات نے پرسہ داری کی۔۔۔۔۔۔۔۔  

 اختتام جلوس پر شرکا کو نذر امام عالی مقام اور چائے تقسیم کی گئی ۔جلوس میں نزر تقسیم کرنے کا اعلی انتظام کیاگیا تھا کسی قسم کی کئی بےقاعدگی دیکھنے میں نہیں آئی۔

جلوس کی سربرستی مختلف علما جو عراق اور ایران کے علاوہ پاکستان اور بھارت سے تشریف لائے ہوئے تھے انہوں نے کی اس کی علاوہ معززین لندن نے بھی جلوس کی سرپرستی کر رہے۔۔۔ عزادارن  اور جلوس سے تعاون کرنے والے تمام کارکنان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جناب اظہار خان صاحب ان کے فرزند وقار حیدر ، کلیم حیدر اسد خان، رضا، ڈاکٹر عاصم نے کہا کے تمام ساتھیوں نے جس جانفشنانی سے کام انجام دیا اسکا اجر بی بی سیدہ زہرا سلام اللہ ہی عطا کریں گی 

ان کی جانب سے دعا بھی گی گئی کہ رب کریم  ان کی ہمتوں میں اضافہ فرمائیں۔ اور امید ظاہر کی کہ اگلے برس بھی اس طرح جلوس میں شرکت کریں گے۔۔۔۔۔۔۔۔


:دیگر مضامین
(27.12.2013) کربلائے معلیٰ اور دنیا بھر میں چہلم امام حسین علیہ السلام
(26.12.2013) دسمبر 26....آج معروف شاعرہ پروین شاکر کی انیسویں برسی ہے
(24.12.2013) ڈاکٹر سید حسین کے گھر پر چہلم امام حسین کی مناسبت سے مجلس عزا
(16.12.2013) لندن کا قدیم اور تاریخی عزا خانہ ادارہ جعفریہ کھلنے سے پہلے کی آخری مجلس عزا
(15.12.2013) دور حاضرکی عبادت گاہوں کے سربراہان وقائدین کا کردار41ویں قسط ۔سید اکمل حسین
(10.12.2013) دور حاضرکی عبادت گاہوں کے سربراہان وقائدین کا کردار40ویں قسط ۔سید اکمل حسین
(09.12.2013) ادارہ جعفریہ لندن کی انتظامیہ کی تالہ بندی جاری۔ اور کھلے آسمان تلے مجالس عزا جاری
(07.12.2013) دور حاضرکی عبادت گاہوں کے سربراہان وقائدین کا کردار۔39ویں قسط ۔سید اکمل حسین
(04.12.2013) بچوں میں جھوٹ بولنے کا رجحان خطرناک حد بڑھ رہا ہے ۔۔ از: ڈاکٹر نگہت نسیم ۔ سڈنی
(01.12.2013) دور حاضرکی عبادت گاہوں کے سربراہان وقائدین کا کردار۔38ویں قسط ۔ سید اکمل حسین
(28.11.2013)  دبئی کو 2020ء میں منعقد ہونے والی عالمی نمائش کا میزبان منتخب کر لیا گیا
(27.11.2013) خانہ کعبہ کا آہنی قفل سنہری تالے میں تبدیل، کلید "سدانہ" کے سپرد
(20.11.2013) بیس نومبر فیض احمد فیض کی انتسویں برسی ہے۔ عالمی اخبار ملٹی میڈیا
(19.11.2013) دنیا میں ہو معروف سدا اپنے ہنر میں ۔۔ از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم ۔سڈنی
(19.11.2013) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں طوفانی بارش کے بعد سڑکیں زیرآب
(18.11.2013) اسلامی و ہجری سال 1435کاآغاز ہو چکا . محرم الحرام۔
(17.11.2013) یوم عاشور پر راولپنڈی کا سانحہ، چند حقائق!۔۔۔از۔۔۔۔۔۔۔قمر رضوی
(15.11.2013) عشرہ محرم میں سید اکمل حسین روزانہ مرثیہ تحت اللفظ پیش کرتے ہیں۔
(13.11.2013) شبر کا ماہ رو تھا جلالت میں لاجواب۔بندش و آواز۔اصغر کاظمی
(13.11.2013) عشرہ محرم میں سید اکمل حسین روزانہ مرثیہ تحت اللفظ پیش کرتے ہیں۔



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
بیاد سید عاشور کاظمی  »
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
  بیاد سید عاشور کاظمی   
  مزید ++
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں