ایک جاپانی کمپنی نے ایسا منفرد روبوٹ تیار کیا ہے جو آنجہانی پاپ گلو کار مائیکل جیکسن کی طرح ڈانس کر کے بڑے بڑے بریک ڈانسرز کے چھکے چھڑا سکتا ہے۔
بریک ڈانس کرنے والے اس انوکھے روبوٹ کا نام مروبو ہے جو مائیکل جیکسن کے مختلف گانوں پر اُن ہی کے انداز کو پل بھر میں بدل کر ایک دلفریب ڈانس پر فارمنس پیش کرتا ہے۔
اس روبوٹ نے بہترین ڈانس پر فارمنس سے لاتعداد افراد کا دل جیت لیا جسے بنانے کے لئے بریک ڈانس کے ماہرین سے خاص مشاورت کی گئی تاکہ مروبو رقص کی ہر حرکت ماہرانہ طور پر ادا کرسکے۔